Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

بد زبان بیوی کے احسانات

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

گھٹیا لہجہ‘زمانہ تنگ‘اولاد پریشان
ایک شخص ڈبڈباتی آنکھوں‘ لرزتےلہجوں اور کانپتے جسم کے ساتھ اپنے غم کی داستان سنا رہے تھے اور سناتے سناتے بار بار ایک سچی بات کہہ رہے تھے ۔
کہنے لگے :’’ میری بیوی بہت سخت مزاج‘ سخت زبان بلکہ بدزبان ہے‘ نہ میری رعایت‘ نہ میری اولاد کی رعایت‘ نہ محلے پڑوسیوں کی رعایت‘ اس کے حلق میں زبان نہیں سپیکر ہے‘ بہت اونچا بولتی ہے‘ رعایت نام کی چیز اس نے سیکھی ہی نہیں ‘لہجہ میں تلخی‘ ہروقت تنز‘ ہروقت ذہن الجھا ہوا‘ تعریف‘ شکرگزاری‘ تحسین اس سے صدیوں دور۔آج تک اس سے کبھی حوصلہ‘ شکر گزاری‘ کا لفظ نہ دیکھا‘ نہ سنا۔ وہ ہروقت کڑھتی ہے‘ بولتی ہے‘ تھوڑی سی بات پر بددعائیں ‘ گالیاں‘ گھٹیا لہجہ‘ چھوٹے سے لفظ پر جھڑک دیتی ہے‘ زمانہ تنگ ہے‘ اولاد پریشان ہے۔
اپنے بیگانے اور بہت دور ہو گئے
میں پریشان‘ مایوس‘ الجھا ہوا‘ میرا اندر دن میں کئی بار ٹوٹتا ہے اور اس ٹوٹے اندر کو کئی بار میں سنبھالتا ہوں‘ دنیا کی ہر نعمت اس کے پاس ‘ہر عطا اس کے اوپر ‘ہر شفقت اور مہربانی ہے لیکن وہ ہروقت کی ناشکری‘ ایک چیز اس پر غالب رہتی ہے ۔ہر فرد میری بے عزتی کررہا ہے‘ شوہر میری بے عزتی کررہا‘ میں اولاد اور لوگوں کی سرپرستی کررہا ہے مگراس کو ہروقت اپنی عزت کا شکوہ کہ میری بے اکرامی ہوگئی ‘ میرا احترام نہیں‘ میں نے اس گھر کے لیے شوہر اولاد کے لیے کیا کیا قربانیاں دیں‘ پھر ان قربانیوں کے لیے لمبی داستان اور ایک لمبا لیکچر ہوتا ہےجو دن میں کئی بار چلتا ہے اور چلتے چلتے دن ڈوب جاتا ہے اور ڈوبتے ڈوبتے پھر ابھرتا ہے‘ زمانہ نالاں ہے‘ بہت چھوڑ گئےاور بہت زیادہ دور ہوگئے ہیں۔ اپنی بھابیاں جو قریب ہیں ان پر خاموش‘ ان کی صبح کی صبح اور ان کی شام کو شام‘ ان کے دن کو دن اور ان کی رات کو رات۔ پھر تو گھر بچتا ہے ورنہ نہیں‘ ورنہ گھر ایک طوفان‘ اس کی وجہ سےمیں ہروقت خود بیمار‘ خون کی کمی‘ جسم ٹوٹا‘ طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا‘ روگ لگے ہوئےہیں چونکہ ہروقت ڈانٹ ڈپٹ ہے‘ ڈانٹ ڈپٹ کی وجہ سے اولاد میں نفسیاتی دباؤ ہے۔پھر وہ اپنی بیماریوں کا شکوہ کرتی ہے‘کسی نے میرا خیال نہ کیا ہر بندہ اپنا خیال کرتا ہے۔‘‘
چالیس سال کا طویل عرصہ اور غمزدہ واقعات
یہ انوکھا قصہ ہے جو وہ شخص مجھے سنا رہے تھے اور یہ ایک شخص نہیں اس طرح کی بے شمار زندگی کی داستانیں میں نے 1984ء سے 2024ء چالیس سال کے اس سفر میں سنی ہیں اور سن رہا ہوں جب وہ شخص اپنی کہانی سنا کر چپ ہوگیا جبکہ میں محسوس کررہا تھا کہ اس کی سچی داستان ابھی موجود ہے‘ اس کے غم کا قصہ طویل ہے تو میں نے ان سے پوچھا اب آپ کیا چاہتے ہیں؟
غمزدہ لہجہ میں کہنےلگا :بس آپ سے دعا چاہتا ہوںا ور میں اسے چھوڑ اس لیے نہیں سکتا کہ اس بیوی نےمیرے ماں باپ کی خدمت کی ہے‘ مجھےمیرے رشتہ داروں سےملوایا ہے اور میرے رشتہ داروں کا احترام کیا ہے۔ اس کا اتنا بڑا احسان ہےکہ اسے چھوڑ نہیں سکتا اور فیصلہ کیا ہےکہ اس لہجہ اور اس انداز کو سہتا رہوں گا‘ اولاد کو تلقین کرتا رہوں گا ۔ اس کا یہ احسان مجھ پر بہت بڑا ہے جو اس نے میری وہ خدمات کیں جو میں نے اوپر بیان کی ہیں۔
کڑوا مگر لاجواب سبق
قارئین! ایک بہترین سبق جو میرے اورآپ کے لئے کرنے کے قابل ہے‘ کچھ کڑوا ضرور لیکن سبق لاجواب ہے‘ ہم بھی اسی طرح محبتیں بانٹیں اور سختیوں کے جواب نرمیوں سے دینےکا مزاج بنائیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 015 reviews.