Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کی سردیاں اور عبقری کے غذائی چسکے!

ماہنامہ عبقری - فروری2024ء

خواتین کی سردیاں اور عبقری کے غذائی چسکے
سردی کے موسم میں قدرتی طور پر بھوک زیادہ لگتی ہے۔اس موسم میں مقوی غذائیں بڑی اہمیت رکھتی ہیں کیونکہ ان غذائوں کی ہمارے جسم کو ضرورت بھی پڑتی ہے۔اس موسم میں توانائی اور غذائیت سے بھر پورسوپ‘ موسم کی سبزیاں‘ پھلوں کے علاوہ ڈرائی فروٹ‘ انڈا‘ دلیہ‘ حلوہ جات اور اس قسم کی دیگر چیزوں کا استعمال بڑھ جاتا ہےاور یہ چیزیں ہضم بھی جلد ہی ہو جاتی ہیںاور یہ اشیاء جسم کے درجہ حرارت کو متوازن رکھنے کے لئے بے حد ضروری ہیں۔
خشک میوے اور نظام انہضام
خصوصاً سردیوں کی راتوں میں خشک میوے ایک بہترین تفریح کا مزہ دیتے ہیں۔ گو کہ یہ میوے پیٹ بھرنے کے لئے نہیں ہوتے بلکہ ان میں پروٹین اور کاربوہائیڈریٹ کا خزانہ بھی پوشیدہ ہوتا ہے جو سردیوں میں جسم کیلئے ایندھن کے کام آتا ہے۔ ماہرین غذا کے مطابق سردیاں جسم میں تازہ خون بنانے کا بہترین موقع فراہم کرتی ہیں اور سردیوں میں کھائے جانے والے خشک میوے اپنے اندر وہ تمام ضروری غذائیت رکھتے ہیں جو کہ جسم میں توانائی اور تازہ خون بنانے کیلئے ضروری ہیں۔ یہ معدنیات اور حیاتین سے بھر پور ہوتے ہیں اور اسی غذائیت کے پیش نظر ماہرین صحت انہیں قدرت کے کیپسول بھی کہتے ہیں۔ یعنی خشک میوہ جات کی غذائی اہمیت کو تسلیم کرتے ہیں اور اکثر کو مغزیات کا درجہ دیتے ہیں۔ اطباء کا کہنا ہے کہ سردیوں میں جو کچھ کھاؤ وہ جسم کو لگتا ہے کیونکہ اس موسم میں نظام ہضم کی کارکردگی بھی بہت تیز ہو جاتی ہے اور گرمیوں کے مقابلے میں زیادہ کام کرنے کو دل چاہتا ہے۔
جسم کے لئےمعدنیات کا خزانہ
سردیوں میں چونکہ دن چھوٹے اور راتیں بڑی ہو جاتی ہیں لہٰذا ان لمبی راتوں کو گزارنے کے لئے اہل و عیال کے ساتھ باتیں اور خشک میوے بہترین معاون ثابت ہوتے ہیں۔ خشک میوے سرد راتوں میں باتوں کے دوران کھانے کا مزہ ہی کچھ اور ہے لیکن کبھی آپ نے یہ بھی سوچا ہے کہ یونہی سرد موسم میں بطور شوق کھائے جانے والے خشک میوے اپنے اندر کیا کیا غذائی اجزاء رکھتے ہیں جو ہمیں اس موسم میں صحت مند رکھتے ہیں؟ چلغوزے ‘مونگ پھلی ‘اخروٹ‘ پستہ ‘بادام‘ کھوپرا ‘ کشمش‘ خوبانی‘ تِل کے لڈو ‘کا جو‘ انجیر‘ چھوہارے وغیرہ قدرتی غذائی اجزاء سے بھرے ہوتے ہیں ۔ان کے کھانے سے جسم صحت مند ہوتا ہے‘ تازہ خون بنتا ہے اور جسم کو حرارت ملتی ہے جو ہماری صحت کے لئے انمول خزانے ہیں۔ یہ خشک میوے اپنے اندر فولاد‘ کیلشیم ‘ فاسفورس‘ پوٹاشیم‘روغن‘ نشاستہ‘ پروٹین‘ معدنیات کا خزانہ رکھتے ہیں۔
بیسن کا مزیدار حلوہ
موسم سرما کھانے پینے کا موسم ہے‘ اس موسم میںسب کچھ کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ کھائیں‘ حتیٰ کہ مذکورہ غذائوں کا استعمال بھی احتیاط اور اعتدال کے ساتھ کریں کیونکہ بے اعتدالی صحت کیلئے سخت نقصان دہ ثابت ہوتی ہےاور یہ بات ہمیشہ یاد رکھنی چاہئے کے صحت سب سے بڑی دولت ہے۔ سردیوں میں بیسن سے بنی ہوئی اشیاء بھی صحت کیلئے مفید ثابت ہوتی ہیں۔ بیسن کا گرم حلوہ سردیوں میں نہ صرف سردی کی شدت کو گھٹاتا ہے بلکہ نزلہ و زکام میں بھی بہت مفید ثابت ہوتا ہیں۔ اس کے علاوہ بیسن کے لڈو اور بیسن کے پکوڑے سردی کی وجہ سے جوڑوں کے درد میں بھی مفید ہے۔ بیسن کی روٹی بھی مفید ہے اگربیسن کی روٹی روز کھائی جائے تو پورے دن کی جسمانی ٹوٹ پھوٹ کی مرمت اور بدن میں طاقت پیدا ہوتی ہے۔ لہٰذا سردیوں میں خاص طور پر بیسن کا استعمال نہایت مفید ہے۔ کوشش کریں کہ بیسن کی اشیاء سردیوں میں زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اس کے علاوہ بھنے ہوئے چنے بھی سردیوں کیلئے بہترین ہیں۔ خاص طور پر جب سردی سے نزلہ زکام یا کھانسی ہو جائے تو بھنے ہوئے چنے کھانے سے فائدہ ہوتا ہے اور اس سے طاقت بھی ملتی ہے۔کیونکہ چنے بھی اپنے اندر طاقت کا خاص خزانہ رکھتے ہیں۔

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 970 reviews.