فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے‘ اسے تکلیف دینے والا مجھے تکلیف دیتا ہے اور اسے مشقت میں ڈالنے والا مجھے مشقت میں ڈالتا ہے۔
٭آقا و مولیٰ کا فرمانِ عالیشان ہے ‘ ہم اہلِ بیت سے محبت لازم رکھو کیونکہ ہماری محبت والا جو شخص بارگاہِ خداوندی میں حاضر ہو گا وہ ہماری شفاعت سے جنت میں جائے گا۔ اُس ذات پاک کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میری جان ہے! ہمارا حق پہچانے بغیر کسی بندے کا عمل اسے فائدہ نہیں دےگا۔
٭ابن سعد نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی ہے کہ مجھے آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ خبر دی ہے کہ جنت میں پہلے میں‘ حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ اور حضرات حسنین رضی اللہ عنہ کریمین داخل ہوں گے۔ میں نے عرض کی ‘ ہم سے محبت کرنیوالوں کا کیا ہوگا؟ فرمایا‘ وہ تمہارے پیچھے آئینگے۔
٭حضرت براءبن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آقا و مولیٰ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا‘ تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں۔
٭حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد ہے میں علم کا شہر ہوں اور علی اس کا دروازہ ہیں۔
٭حضرت ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ حسن اور حسین دونوں جنتی جوانوں کے سردار ہیں۔
٭حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عباس مجھ سے ہیں اور میں ان سے ہوں۔
٭حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بھنا ہوا پرندہ تھا‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی اے اللہ! میرے پاس اس شخص کو بھیج جو تجھے اپنی مخلوق میں سب سے پیارا ہو‘ تاکہ وہ اس پرندے کو میرے ساتھ کھائے۔ پس حضرت علی رضی اللہ عنہ حاضر بارگاہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ اسے کھایا۔
٭حضرت براءبن عاز ب رضی اللہ عنہ سے یہ روایت بھی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ میں نے جعفر کو دیکھا کہ جنت میں فرشتوں کے ساتھ اڑرہے ہیں۔
٭حضرت عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا‘ فاطمہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے‘ اسے تکلیف دینے والا مجھے تکلیف دیتا ہے اور اسے مشقت میں ڈالنے والا مجھے مشقت میں ڈالتا ہے۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 264
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں