Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قدرتی غذاﺅں کے انمول کرشمے (ثوبیہ عابد‘ لاہور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

یہ بات سب کے علم میںہے کہ دودھ اور کیلشیم والی دووسری غذاﺅں سے ہڈیوں کی مضبوطی کو قائم رکھا جا سکتا ہے‘ لیکن اب ایک نئی تحقیق سے جو امریکہ کے ایک طبی رسالے میں شائع ہوئی ہے یہ پتا چلا ہے کہ ہڈیوں کی بھربھراہٹ کو روکنے میں پھل اور سبزیاں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ایک تحقیقی جائزے میں شامل افراد پر تجربوں سے معلوم ہوا کہ زندگی بھرپوٹاشیم‘ میگنیزئیم‘ پھل اور سبزی کھانے والوں کی ہڈیوں میں بڑھاپے کے دوران مضبوطی قائم رہتی ہے۔ ٹفٹس یونیورسٹی کی ایک سائنس داں ڈاکٹر کیتھرین ٹکر نے بتایا کہ کیلشیم اور حیاتین د سے ہڈیوں کو جو مضبوطی حاصل ہوتی ہے وہ تو سب کے علم میں ہے‘ لیکن نئی تحقیق سے اندازہ ہوتا ہے کہ بڑے ہونے کے بعد انسان کی اچھی غذا کا ہڈیوں کی مضبوطی سے گہرا تعلق ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پھل اور سبزیاں اس سلسلے میں خاصی اہمیت رکھتے ہیں۔ پھل اور سبزیاں ہماری ہڈیوں میں معدنیات کی کمی نہیں ہونے دیتے‘ لہٰذا ہڈیاں مضبوط رہتی ہیں۔ اپنا دودھ پلا کر چھاتی کے سرطان سے بچئے جو عورتیں بچوں کو اپنا دودھ پلاتی ہیں‘ خواہ وہ کتنے ہی دن دودھ پلائیں‘ ان کیلئے چھاتی کے سرطان کا خطرہ ایک تہائی کم ہو جاتا ہے۔ اس امریکی تحقیقی مطالعے میں 1500 ماﺅں کے بارے میں معلومات جمع کی گئیں جن میں تقریباً نصف عورتوں کو چھاتی کا سرطان تھا۔ جن عورتوں نے بچوں کو دودھ پلایا تھا ان میں 20 سے 49 سال کی عورتوں میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ 20فی صد کم رہا جبکہ ان عورتوں میں جن کی عمر 50 سال سے 74 سال تھی یہ خطرہ 30 فیصد کم ہو گیا۔ حیاتین ج سے ذہنی دباﺅ میں کمی حیاتین ج (وٹامن سی) کی زیادہ خوراک کھائی جائے تو نہ صرف زکام کو فائدہ پہنچ سکتا ہے بلکہ اس سے جذباتی اور جسمانی دباﺅ بھی کم ہو جاتا ہے۔ بعض امریکی سائنسدانوں کی تحقیق سے پتا چلتا ہے کہ حیاتین ج دباﺅ کم کر کے مدافعتی نظام کو کس طرح مستحکم کرتا ہے۔ نیز اس تحقیق سے یہ 30 سال پرانا مسئلہ حل کرنے میں بھی مدد ملے گی کہ حیاتین ج زیادہ کھانے سے زکام کو کس طرح فائدہ پہنچ سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے یہ کیا کہ چوہوں کو دباﺅ میں رکھ کر پھر انہیں روزانہ 200 ملی گرام حیاتین ج کھلائی جو ظاہر ہے کہ ان کیلئے کافی زیادہ تھی۔ سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا کہ حیاتین کی اس مقدار نے چوہوں میں دباﺅ پیدا کرنے والے ہارمون کی سطح میں کمی کر دی اور جسمانی اور جذباتی دباﺅ کی نشاندہی کرنے والی دوسری باتوں میں بھی کمی آگئی۔ اس کے ساتھ ہی تعدیہ کے خلاف ان کی مدافعت بھی بڑھ گئی تاہم دوسرے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مزید تحقیق کی ضرورت ہے ‘ کیوںکہ گذشتہ سال برطانیہ کی لیسٹر یونیورسٹی کے محققین نے یہ دعویٰ کیا تھا کہ اگر دن میں پانچ سو ملی گرام سے زیادہ حیاتین ج کھائی جائے تو اس سے خون میں ایسی تبدیلیاں پیدا ہوتی ہیں جو خلیوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ مراقبے اورذکر کے فوائد کی تصدیق اگر آپ روزانہ ہر نماز کے بعد اور خاص طور پر فجر کی نماز پڑھ کر پوری لگن سے مراقبہ کر کے اس دوران یکسوئی سے اللہ کا ذکر کرتے ہیں تو آپ کے ہائی بلڈ پریشر اور قلب کی تکلیف میں مبتلا ہونے کا خطرہ نہیں رہے گا۔ (انشاءاللہ )اگر مریض ہیں تو اس ذکر کی برکت سے آپ صحت یاب ہونے لگیں گے۔ کیلی فورنیا یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات کی تحقیق و مطالعے کے مطابق دن میں دو مرتبہ بیس بیس منٹ کے ایسے مراقبے اور ذکر سے اس تجربے میں شریک ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا 60 امریکی سیاہ فاموں کو نمایاں فائدہ ہوا ۔ ان میں سے 30 کو اپنی پسند کے روحانی کلمات ادا کرنے کی اجازت دی گئی تھی۔ جس گروپ نے یہ ذکر کیا اس کی رگوں اور خون میں سات ماہ کے اس عمل سے چربی اور کولیسٹرول کی سطح کم پائی گئی اور ان کی شریانوں کی تنگی بھی کم ہو گئی۔ یہ لوگ یہ عمل نہ کرنے والوں کے مقابلے میں حملہ قلب سے گیارہ فیصد اور فالج سے پندرہ فیصد زیادہ محفوظ پائے گئے۔ مراقبہ اور ذکر آپ کو خطرناک امراض سے محفوظ رکھتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 261 reviews.