ورد خاص یَا حَیُّ یَا قَیُّومُ بِرَحمَتِکَ اَستَغِیثُ۔ گیارہ سو مرتبہ پڑھیں۔مسئلہ چاہے رزق، سروس کا ہو (پریشانی) جھگڑے کا ہو ہر مقصد کیلئے کامیابی ہوگی دعا مانگ لیا کریں پڑھ کر کامیابی شرط ہے۔
اَستَغفِرُاللّٰہَ رَبِّی مِن کُلِّ ذَنبٍ وَّ اَتُوبُ اِلَیہِ اور آگے آسانیاں ہی آسانیاں ہونگی انشاءاللہ کثرت سے پڑھنے سے گناہ بھی معاف ہو جائینگے۔
اے لوگو! قرآن پاک میں شفا ہی شفا ہے۔ سورة فاتحہ کو ہر بیماری میں شفاءکے لئے پڑھو۔ (الحدیث)
طریقہ: مریض خود یا دوسرا کوئی شخص آدمی یا عورت نیت کرے کہ میں فلاں شخص فلاں مرض میں مبتلا ہے اس مرض سے شفا حاصل کرنے کیلئے یا رب میں سورة فاتحہ پڑھ رہا ہوں اور نیت یہ ہے کہ اس شخص کی یا عورت کی بیماری واسطے پڑھ رہا ہوں اے اللہ! مجھے یا اس عورت/ مرد کو( اس کا نام لینا) اس بیماری سے نجات دے۔ پڑھنے کا طریقہ باوضو 11 مرتبہ درود شریف، بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ اَلحَمدُ لِلّٰہِ رَبّ ِالعَالَمِینَo
ضروری نوٹ :۔ بسم اللہ الرحمن الرحیم کی آخر میم کو الحمد کی ل کے ساتھ ملا کر مل حمدللہ رب العالمین پڑھیں گے۔ پھر سورة فاتحہ مکمل 41 بار اسی طریقہ سے پڑھیں گے ۔ بسم اللہ شریف بھی ساتھ 41 بار پڑھی جائے گی اس کے بعد گیارہ بار درود شریف پڑھ لیں گے۔ اول آخر درود شریف ابراہیمی نماز والا پڑھا جائے تو بہتر ہے۔
دعا مانگنے کے بعد گلاس میں پانی رکھا ہو اس پر تین بارپھونک مار دو یعنی دم کر دو اور یہ پانی مٹکے میں دوسرا پانی ڈال کر اس میں یہ پانی ڈال دو کولر میں بوتل میں بھی ڈال سکتے ہو لیکن مٹی کے برتن میں شفا ہے اور سارا دن یہ مریض جب بھی پانی پیئے اس مٹکے‘ کولر یا بوتل سے پیئے جس میں دم کیا پانی ڈالا گیا ہو۔ یہ کورس 3 دن سات دن شدید بیماری میں گیارہ دن ہے۔ ان شاءاللہ سورة فاتحہ کی برکت سے اللہ پاک مریض کو بیماری سے شفا دینگے۔
(بحوالہ ”مجھے شفا کیسے ملی“ اور وظائف اولیائ‘ لاعلاج روحانی اور جسمانی بیماریوں میں مبتلا اس کتاب کا مطالعہ کریں)
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 248
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں