Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپ کا خواب اور تعبیر

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

دلی مراد پوری ہوگی میں دیکھتی ہوں کہ کوئی لڑکی (شاید آپی ہوتی ہیں) میرے ساتھ کمرے سے باہر آتی ہیں اور ان کا چہرہ بے رونق ہوتا ہے۔ میں سوچتی ہوں کہ ان کے چہرے کو کیا ہوا ہے۔ اتنے میں اصلی لڑکی میری باجی کے ساتھ باہر آتی ہے، میں باجی سے پوچھتی ہوں کہ یہ کیا، یہ ایک ہی شکل کی دو کیسے، تب باجی اس بے رونق چہرے والی کی طرف اشارہ کرتی ہیں کہ یہ بدروح ہے۔ تب میری دادی اماں وہاں سے گزرتی ہیں اور مجھے کہتی ہیں کہ اس پر چالیس مرتبہ آیت الکرسی پڑھ کر پھونکو تو یہ واپس چلی جائے گی۔ میں فوراً آیت الکرسی پڑھتی ہوں لیکن مجھ سے گنتی نہیں ہو رہی تھی کہ کتنی مرتبہ پڑھی ہے۔ پھر باجی مجھے ایک طرف لے جا کر کہتی ہیں کہ یہ اصل میں دوسری دنیا سے یہاں آئی ہے پھر منظر بدلتا ہے اور میں اپنے گاﺅں میں کہیں اپنے رشتہ داروں کے گھر کے پیچھے بہت دور ریت میں چل رہی ہوں، مجھے بہت پیاس لگتی ہے، تو راستے میں ایک دربار کی طرح کوئی چھوٹی سی جگہ ہوتی ہے لیکن وہاں پانی نہیں ہوتا۔ پھر میں کوئی اور جگہ تلاش کرتی ہوں میں ریت میں گرتی پڑتی آخر ایک مسجد میں پہنچتی ہوں اور حیرت سے سوچتی ہوں کہ اس ویرانے میں مسجد؟ پھر میں اس مسجد کے اندر چلی جاتی ہوں وہاں پر پانی کا مٹکا پڑا ہوتا ہے لیکن مجھ میں صبر آجاتا ہے اور میں پہلے نفل ادا کرتی ہوں اور سجدے میں روتی ہوں کہ میرے مالک میرے گناہ معاف کر دے، پھر کہیں سے ایک باریش بزرگ آتے ہیں اور مجھے کہتے ہیں، بیٹا بس کرو۔ پھر میں وہاں سے خوب پانی پیتی ہوں اور پھر اس خواب میں وہ خواب ختم ہو جاتا ہے اور میں سب کو صبح اٹھ کر بتاتی ہوں۔ پھر میں اسی علاقے میں سب کو لیکر جاتی ہوں اور انہیں رشتہ داروں کے گھر چھوڑ کر ان کے بیٹے اور بیٹی کو ساتھ لیکر اس مسجد کی تلاش میں جاتی ہوں اور پھر مجھے وہ مل جاتی ہے۔ میں وہاں پھر جا کر سجدے میں گر جاتی ہوں اور رب کا شکر ادا کرتی ہوں، پھر میری اس کزن کی شادی اس کی پسند کی جگہ پر ہو جاتی ہے (حقیقت میں ایسا نہیں وہ لوگ نہیں مان رہے) اور میں خوش ہوتی ہوں کہ چلو ان دونوں کی شادی ہو گئی ہے۔ (س، میر پور آزاد کشمیر) تعبیر: ۔ماشاءاللہ مبارک خواب ہے اور آپ کی دلی مراد پوری ہوگی۔ دینی اور دنیای وی ترقی ہو گی اور کسی بزرگ کا روحانی فیض بھی حاصل ہو گا، آپ درود شریف کثرت سے پڑھا کریں۔ دلہن بہن میں نے خواب میں دیکھا کہ میری بڑی بہن (جس کا 40دن پہلے انتقال ہوا ہے) دلہن بنی ہوئی ہیں، انہوں نے کوئی بہت سادہ اور چمکدار سوٹ پہنا ہوا ہے میں ان سے کہتی ہوں کہ یہ تم کیسے تیار ہوئی ہو، جا کر بارات والا جوڑا پہنو (جس دن میری بہن کا انتقال ہوا اسی دن لگتا ہے کہ میری بہن کی شادی ہے) میں دل میں سوچتی ہوں کہ شادی تو ہو رہی ہے، میں میک اپ کا سامان لینے کیلئے اپنی بھابی کے ساتھ بازار جارہی ہوں، میری دوست بھی ساتھ ہے۔ ہم ایک کھیت نما جگہ سے جارہے ہیں۔ کھیتوں میں چاول ابال کر بکھیرے ہوتے ہیں۔ میں اپنی دوست سے کہتی ہوں کہ یہ کیا اُگ رہا ہے، پھر خود ہی کہتی ہوں کہ یہ تو چاول اُگ رہے ہیں پھر منظر بدلتا ہے، پھر ایک پل پر سے گزر رہے ہیں، پل کے دونوں طرف جالی لگی ہوئی ہے اور جالی کے دوسری طرف بندر کے چھوٹے چھوٹے بچے ہیں۔ میرا بھائی مجھے ایک بندر کے بچے سے مذاق میں ڈراتا ہے اور بندر کا بچہ میرے جسم سے لگاتا ہے، پھر میری بھابی کہتی ہیں کہ آگے مت جانا، جب یہ بندر ہٹ جائیں گے پھر ہم جائیں گے مگر میں بھاگتی ہوئی پل سے گزر جاتی ہوں، اسی طرح دو پل گزر جاتی ہوں، آگے پھر جاتی ہوں اور جالی کے اندر کوئی چار پاﺅں والاجانور ہوتا ہے پھر کسی کی آواز آتی ہے کہ ابھی جالی ہٹ جائے گی پھر ہم یہاں سے گزر کر بازار جائیں گے، اچانک جالی ہٹ جاتی ہے اور میں راہ سے جانے لگتی ہوں تو آگے سے میری بھابی بھی آرہی ہوتی ہیں اور میں حیران ہوتی ہوں کہ یہ یہاں کیسے آگئی۔ پھر ہم بازار سے کچھ چیزیں خریدنے لگتے ہیں۔(بسم اللہ تبسم.... لاہور) تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق آپ کی مرحومہ بہن ماشاءاللہ مرنے کے بعد اچھی حالت میں ہیں۔ آپ ان کیلئے ایصال ثواب کا اہتمام کیا کریں۔ منگنی میری امی اور میری سب سے بڑی بہن ایک کمرے میں بیٹھی ہوئی ہیں اور میری بہن مجھے بلاتی ہیں پھر کافی افسردہ منہ بنا کر مجھے کہتی ہیں کہ ہم تمہاری منگنی الف سے کررہے ہیں، تو اس وقت میں چپ رہتی ہوں (میں آپ کہ یہ بتا دوں کہ میری حقیقت میں منگنی ہو چکی ہے اور یہ جو الف ہے یہ کوئی اور شخص ہے جو کہ ہمارا قریبی رشتہ دار ہے) یعنی کہ میری بہن کا مقصد یہ تھا کہ ہم تمہاری منگنی ختم ہونے کی وجہ سے تمہاری منگنی الف سے کررہے ہیں۔ دوسرا خواب اس طرح سے ہے کہ خواب میں میرے پاس الف آیا اور وہ کچھ کہہ کر چلا گیا پھر اس کے بعد اس کی امی میرے پاس آئیں اور مجھے کچھ کہہ کر میرے ہاتھ میں ایک چیز دے کر چلی گئیں۔ وہ چیزیں جب وہ حج کرکے آئی تھیں تو میرے لیے لائی تھیں اور وہ چیز سفید رنگ کے کپڑے سے ڈھکی ہوئی تھی، میں نے اس کپڑے کو اٹھا کر نہیں دیکھا کہ اس کے نیچے کیا چیز ہے۔ میں اس چیز کو لیکر بڑی خوش ہوتی ہوں۔ تیسرا خواب اس طرح سے آیا کہ ہمارے گھر کے مرد وغیرہ میرے رشتے کے بارے میں بات کررہے ہیں کہ میری منگنی تو ٹوٹ گئی لیکن اب وہ کسی دوسرے رشتے کے بارے میں باتیں کررہے ہیں وہ جس رشتے کے بارے میں بات کررہے ہیں، وہ امیر لوگ ہیں کہ یہ رشتہ صحیح رہے گا لیکن میرے بھائی نے کہا کہ پہلے میری اجازت لی جائے، پھر میرا بھائی مجھے بلا کر پوچھتا ہے تو میں بہت دکھی ہوتی ہوں کہ میرا پہلا رشتہ کیوں ٹوٹا۔ چوتھا خواب مجھے اس طرح سے آیا کہ میں کسی کی شادی میں گئی ہوں تو وہاں مجھے پتا چلتا ہے کہ میری منگنی دلہن کے بھائی سے ہو گئی ہے جو بیرون ملک سے آیا ہوا ہے اور خوبصورت بھی ہے لیکن مجھے وہ لڑکا چہرے سے خوش نہیں لگتا اور جب مجھے پتہ چلتا ہے کہ میری منگنی اس لڑکے سے ہو گئی ہے تو مجھے بہت افسوس بھی ہوتا ہے اور ساتھ میں میں یہ سوچتی ہوں کہ میرا جو پہلا رشتہ ہوا ہے تو اس کا کیا بنے گا۔(الف.... کراچی) تعبیر:۔ آپ کے خواب کے مطابق کچھ لوگ آپ کی اس منگنی سے خوش نہیں ہیں اور کسی نہ کسی طرح سے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن انشاءاللہ مخالف ناکام ہونگے۔ آپ سورہ طہٰ بعد نماز فجر ایک بار روزانہ پڑھ کر دعا کر لیا کریں۔
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 246 reviews.