Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

گھریلو اتفاق کا آزمودہ عمل (اشتیاق احمد‘ سکھر)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

حضرت سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں اپنی مفلسی و محتاجی کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم گھر میں سلام کر کے داخل ہوا کرو خواہ کوئی ہویا نہ ہو پھر مجھ پر درود بھیجو ایک بار قُل ھُوَاللّٰہ شریف پڑھو اس شخص نے ایسا ہی کیا پھر اللہ نے اس کو مالا مال کر دیا ایک بزرگ فرماتے ہیں مجھ پر بہت سختیاں کی گئیں جب سختیاں انتہا کو پہنچ گئیں تو میں عاجز آ کر زمین پر لیٹ گیا اور میری زبان پر قرآن پاک کی یہ دو آیات جاری ہو گئیں۔ فَاِنَّ مَعَ العُسرِ یُسرًا o اِنَّ مَعَ العُسرِ یُسرًا o (پ 30 سورہ الم نشرح) ان آیات کی برکت سے وہ تمام سختیاں دور ہو گئیں ۔ مصیبت زدہ اور بیمار کو چاہیے انہی بزرگ کی طرح زمین پر لیٹ جائے اور یہ آیات پڑھے انشاءاللہ تمام مشکلیں آسان ہوں گی۔ عشق سے چھٹکارے کا عمل بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم ۱ وَ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنتَ سُبحَانَکَ اِنِّی کُنتُ مِنَ الظّٰلِمِین اَللّٰہُ نُورُ السَّمٰوٰتِ وَالاَرضِ ۱ لَا تَا خُُذُ ہ سِنَة وَّ لَا نَومُ با وضو تین بار پڑھ کر اول و آخر درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیں یہ عمل چالیس دن تک کریں۔ قرضہ اتارنے کیلئے اَللّٰھُمَّ اکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَ اَغنِنِی بِفَضلِکَ عَمَّن سِوَاکَ تا حصول مراد ہر نماز کے بعد 11 ‘ 11 بار اور صبح و شام 100‘ 100 بار اول و آخر درود شریف پڑھئے اس دعا کے بارے میں امیر المومنین حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اگر تجھ پر پہاڑ جتنا قرض بھی ہوگا تو انشاءاللہ ادا ہو جائے گا۔ برائے رزق اور ادائے قرض یَامُسَبِبَ الاَسبَابَ پانچ سو بار اول آخر درود شریف گیارہ مرتبہ بعد نماز عشاءننگے سر کھلے آسمان تلے کھڑے کھڑے پڑھیں انشاءاللہ رزق میں برکت ہو گی۔ یَا بَاسِطُ روزانہ بعد نماز فجر کے دس بار پڑھے اول و آخر درود شریف پڑھ کر دونوں ہاتھ منہ پر پھیر لیں۔ حافظے کیلئے بہت سے بزرگوں سے مروی ہے اپنے پڑھنے لکھنے کے وقت اپنا منہ کعبے کی طرف کر لیا کریں حافظہ بہت اچھا ہو جائے گا۔ غم کا علاج لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِا اللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ 60 بار روزانہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے پی لیا کریں انشاءاللہ تمام رنج و غم دور ہوں گے اور دل کی گھبراہٹ کیلئے بھی یہ عمل مفید ہے۔ روزی میں برکت کا بہترین نسخہ اگر بے روزگاری سے تنگ ہیں تو اس نسخہ پر عمل کیجئے جیسا کہ حضرت سہل بن سعد رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص نے حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہو کر اپنی مفلسی و محتاجی کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم گھر میں داخل ہوا کرو تو سلام کر کے داخل ہوا کرو خواہ کوئی ہویا نہ ہو پھر مجھ پر درود بھیجو ایک بار قُل ھُوَاللّٰہ شریف پڑھو اس شخص نے ایسا ہی کیا پھر اللہ نے اس کو مالا مال کر دیا۔ گھریلو اتفاق کا عمل سب گھر والوں میں اتفاق کیلئے بعد نماز جمعہ لاہوری نمک پر ایک ہزار بار یَا وَدُودُ پڑھیں اول و آخر دس دس بار درود شریف پڑھیں۔ اس وقت سے اس نمک کا برتن زمین پر نہ رکھیں کسی اونچی جگہ پر رکھیں وہ نمک سات دن گھر کی ہانڈی میں ڈالیں سب کھائیںاللہ تعالیٰ سب میں اتفاق پیدا کریں گے۔ ہر جمعے والے دن یہ عمل کر لیا کریں۔ کسی بھی مشکل کے حل کیلئے حضرت سعید ابوالخیری رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کسی کو کوئی مشکل پیش آئے تو یہ رباعی 1001مرتبہ مع درود شریف اول و آخر 11‘ 11 بار پڑھے اگر کام نہ ہو تو قیامت کے دن میرا دامن اور اس کا ہاتھ ہو۔ رباعی یہ ہے۔ اے آنکہ بذات خویش پائند توئی وز دامن شب صبح نمائندہ توئی کارمن دل خستہ قوی بستہ شد بکشائی خدایا کہ کشائندہ توئی
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 237 reviews.