Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

والد پیسے لیکر لوگوں کی زندگیاں جہنم بناتے

ماہنامہ عبقری - مارچ 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! آج میں انتہائی شرمندگی‘ کانپتے ہاتھوں سے یہ خط لکھ رہی ہوں‘ میرا یہ دکھی پیغام عبقری کے قارئین کے نام ہے۔ قارئین میری زندگی اجڑ چکی ہے‘ میری والدہ نے ساری زندگی سسک کر گزاری اور اب میں گزار رہی ہوں‘ شاید میری اگلی نسل بھی ایسے سسکے‘ تڑپے‘ روئے‘ آہیں بھرے جیسے میں بھرتی ہوں اور اس کا ذمہ دار کوئی اور نہیں میرے سگے والد ہیں‘ آپ حیران نہ ہوں وجہ صرف یہ ہے کہ میرے والد گھر میں کالاجادو کرتے تھے‘ انہیں جادوگر بننے کا شوق تھا‘ نامعلوم کہاں کہاں سے گندے سفلی عمل سیکھ کر آتے اور گھر میں کرتے ‘ میری والدہ‘ بڑے‘ حتیٰ کہ محلے دار بھی منع کرتے کہ گھر میں یہ کام نہ کرو‘ مگر میرے والد پر جادو کرنے کانشہ سوار تھا اس کے علاوہ ایک اور انتہائی بُری عادت تھی کہ میرے والد سود پر لوگوں کو پیسے دیتے تھے اور اس پر سالہا سال سود لیتے اور کھاتے تھے۔ مجھے یاد ہے 2008ء میں ہم اس مکان میں شفٹ ہوئے اور میرے والد سالہا سال یہ کام کرتے رہے۔ کچھ جنات میرے والد کے قابو میں بھی آئے‘ میرے والد اب پیسے لیکر لوگوں کی زندگیاں جہنم بناتے تھے‘ آئے روز پتلے منگواتے‘ گھر میں خون منگواتے‘ ناپاک رہتے۔ اس سب کا اثر یہ ہوا کہ گھر میں شیاطین جنات نے ڈیرہ ڈال لیا لکھتے ہوئے کانپ رہی ہوں کہ اسی وقت سے غلیظ جنات نے ہمیں تنگ کرنا اور ناپاک کرنا شروع کردیا‘ رات رات بھر اذیت سے گزرتی‘ معدہ خراب ہوگیا‘ شدید اینگزائٹی ہوگئی‘ ہر کام الٹا ہوگیا‘ ساری رات جاگ کر گزارتی‘ دن میں بھی نیند نہ آتی‘ دماغ پھٹنے کو آجاتا۔ چار سال بعد میری والدہ ہم نے والد کو اسی گھر میں چھوڑا اور علیحدہ ہوگئے۔ مگر زندگی میں سکون نہ آیا۔ تقریباً دو سال بعد اسی گھر میں والد صاحب پراسرار طور پر مردہ پائے گئے جو کہ شایدکسی شریر جن کی ہی کارستانی تھی جسے میرے والد نے جادو کے زور پر قابو کررکھا تھا۔ اب دس سال ہوگئے ہیں ہم ان مسائل میں الجھے ہوئے ہیں‘ میری والدہ کے والد صاحب سے تعلقات کبھی اچھے نہیں رہے‘ میری والدہ بھی میرے جیسے غلیظ مسائل میں الجھی ہوئی ہیں۔ ہم سسک سسک کر زندگی گزار رہی ہیں‘ مجھے کسی نے عبقری رسالہ ہدیہ دیا‘ زندگی کی بجھی ہوئی شمع دوبارہ روشن ہوگئی کہ ان شاء اللہ اب میرا مسئلہ بھی حل ہوجائےگا۔ میرے والد کے قیدی جنات اب ہم سے باقاعدہ بدلہ لے رہے ہیں‘ یہ جنات میری والدہ کو گناہ پر اکساتے ہیں‘ دل کو بے حد گھبراہٹ ہوتی ہے‘ معدہ میں تکلیف‘ یادداشت انتہائی کم‘ نیند غائب‘ پاؤں میں سوئیاں چبھتی ہیں‘ سر میں جیسے کوئی کیل ٹھونک رہا ہو‘ گھر چھوڑ کر بھاگنے کو دل چاہتا ہے‘ ماتھے‘ سر اور کنپٹیوں پر بوجھ پڑتا ہے‘ منہ میں چیزیں محسوس ہوتی ہیں‘ سینے میں اچانک شدید تکلیف شروع ہوتی اور اچانک ہی ختم ہوجاتی ہے۔ یہ مسائل میری والدہ کے ساتھ ہیں اور میرے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ رات کو نیند نہیں آتی‘ جنات رات کو شدید تنگ کرتے ہیں‘ ہر وقت ڈیپریشن‘ خاص جگہوں پر خارش‘ غلیظ خیالات کا آنا‘ برائی پر اکسانے والے خیالات‘ ماہواری میں خرابی‘ چڑچڑاپن‘ قوت ارادی کمزور‘ غلیظ خواب آنا‘ سر میں تکلیف اور بوجھ‘ یہ تمام میرے اندر ہیں‘ اب آپ بتائیں یہ زندگی جہنم ہے یا نہیں؟ قارئین میری ہاتھ جو کر گزارش ہے کہ اگرکسی کو جنات کو قید کرنے‘ یا کالا جادوگر بننے کا شوق ہے یا وہ ہے ان کو سمجھائیں کہ اپنی نسلوں کو تباہ نہ کرو‘ اسے میرا یہ خط دکھا دو شاید وہ سمجھ جائے شاید کسی کی ماں‘ کسی بیٹی ایسے عذاب سے بچ جائے۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 292 reviews.