Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی عظمت (احمد علی‘ پشاور)

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

جب امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ ملک شام و عراق سے ہو کر نیشا پور تشریف لانے لگے تو نیشا پور کے مشہور محدث محمد بن یحییٰ ذہلی نے متعلقین سے کہا کہ میں امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کے استقبال کیلئے جا رہا ہوں جس کا جی چاہے استقبال کرے۔ اس اعلان کے بعد نیشا پور شہر سے دو دو تین تین میل دور تک جا کر لوگوں نے امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا اور جب نیشا پور پہنچ کر امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے درسِ حدیث کا سلسلہ شروع فرمایا تو کئی ہزار طلبہ نے امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کے درس میں شرکت کی۔ مگر چند ہی دن کے بعد کسی نے خلق قرآن کا ایک اختلافی مسئلہ اٹھا کر امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ پر الزام لگایا اور بہت جلد ان کا حلقہ درس ختم ہو گیا ۔ صرف امام مسلم رحمہ اللہ تعالیٰ ان کے ساتھ رہے۔ آخر امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کے نیشا پور سے روانہ ہونے کی اطلاع اہل بخاریٰ کو ملی تو بڑی شان و شوکت کے ساتھ لوگوں نے امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کا استقبال کیا‘ اور بخاریٰ آ کر درسِ حدیث کا سلسلہ امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے شروع فرمایا‘ ہزاروں طلبہ ان کے درس میں شرکت کرنے لگے۔ مگر حاسدین کو یہ گوارانہ ہو سکا۔ انہوں نے یہ ترکیب نکالی کے امیر بخاریٰ خالد بن احمد ذہلی کو کسی طرح اس بات پر آمادہ کیا کہ وہ امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ کو حکم کریں کہ وہ امیر کے صاحبزادوں کو بخاری شریف اور تاریخ کبیر کا درس دیں‘ امیر بخاریٰ کی سمجھ میں بات آئی تو امیر نے کہا آپ دربار شاہی میں تشریف لا کر مجھے اور میرے صاحبزادوں کو بخاری اور تاریخ کبیر کا درس دیں۔ مگر امام صاحب رحمہ اللہ تعالیٰ نے اسی قاصد کی زبانی کہلا بھیجا کہ میں علم دین سلاطین کے دروازوں پر لے جا کر ذلیل نہیں کروں گا جسے پڑھنا ہو میرے پاس آکر پڑھے۔ امیر بخارا نے دوبارہ کہلوایا کہ اگر آپ نہیں آ سکتے ہیں تو صاحبزادوں کیلئے مخصوص کوئی وقت عنایت فرما دیں کہ ان کے ساتھ کوئی دوسرا شریک نہ ہو‘ اس پر امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے جواب دیا کہ احادیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم پوری امت کے لئے یکساں ہیں ان کی سماعت سے میں کسی کو محروم نہیں کر سکتا ہوں۔ اگر میرا یہ جواب ناگوار معلوم ہو تو آپ میرا درس روکنے کا حکم دے دو تاکہ میں خدا کے دربار میں عذر پیش کر سکوں‘ اس پر امیر بخاریٰ سخت ناراض ہوا اور حاسدوں نے امیر کے اشارے پر امام کو بد دین اور بدعتی ہونے کا الزام لگایا ‘ پھر حاکم نے بخاریٰ سے نکل جانے کا حکم دیا تو امام بخاری رحمہ اللہ تعالیٰ نے نہایت کبیدہ خاطر ہو کر اپنے مخالفین کیلئے بد دعاءکی : اے اللہ! جس طرح اس امیر نے مجھے ذلیل کیا ہے اسی طرح اس کو بھی اپنی ذات اور اپنی اولاد اور اپنے اہل و عیال کی بے عزتی و ذلت دکھا دے۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 229 reviews.