Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

آزمودہ روحانی مجربات

ماہنامہ عبقری - جنوری 2010ء

سورة الم نشرح نوبار پڑھ کر دانت کو دم کرے‘ یاالحمد شریف اکتالیس بار یا سات بار پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ آرام ہوگا درد سر: ۔ درد سر خواہ کسی قسم کی ہو۔ اس کے لئے اسم یَاہُو یَاہُو یَاہُو یَاغَفُورُ یَاغَفُورُکسی کاغذ پر لکھ کر بطور تعویذ کے سر پر باندھے انشاءاللہ آرام ہو جائے گا۔ درد شقیقہ: ۔ شقیقہ کی درد کیلئے دس بار سورہ فاتحہ اور دس بار سورئہ کافرون پڑھ کر دم کرے۔ انشاءاللہ فائدہ ہوگا۔ دردکان :۔ تین بار اسم یَاسَمِیعُ پڑھ کر روئی پر دم کرکے کان میں رکھے فائدہ ہوگا اور آرام آجائیگا بلکہ یہ اسم دیگر تمام قسم کی درد کیلئے پرُاثر ہے۔ نظر لگنے کیلئے: ۔ سات بار آیت وَ اِن یَّکَادُالَّذِینَ کَفَرُو ا لَیُذلِقُونَکَ بِاَبصَارِہِم لَمَّا سَمِعُو الذِّکرَ(سورہ القلم‘ آیت 51‘ پارہ 29) پڑھ کر دم کرے۔ درد دندان:۔ سورة الم نشرح نوبار پڑھ کر دانت کو دم کرے‘ یاالحمد شریف اکتالیس بار یا سات بار پڑھ کر دم کرے انشاءاللہ آرام ہوگا۔ برائے دفع خوف از ظالم:۔اگر کسی کو کسی ایسے شخص سے جو اس سے زبردست ہو ظلم کا یا سختی کا خوف ہو تو سورہ فاتحہ تین بار اور آیت الکرسی ایک بار اور سورہ اخلاص تین بار اور سورہ لایلاف سات بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور بلاخوف ظالم کے پاس چلا جائے۔ انشاءاللہ وہ شخص خود بخود نرم ہو کر مہربان ہو جائے گا۔ برائے ادائیگی قرض:۔ اگر کسی کا قرض باوجود کوشش کے نہ اتر سکے تو اس کو چاہیے کہ ہر نماز کے بعد یہ دعا پڑھے۔ اول آخر درود شریف گیارہ مرتبہ پڑھے۔ دعا یہ ہے۔ اَللّٰھُمَّ اَکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَاَغنِنِی بِفَضلِکَ عَن مَّن سِوَاکَ اس دعا کو بارہ دفعہ پڑھ کر دعا مانگے۔انشاءاللہ تعالیٰ اس کا قرض کچھ ہی عرصہ میں اتر جائے گا ۔ ہتھیار اثر نہ کرے:۔ سورہ ھود لکھ کر جس کا کوئی حرف مٹا ہوا نہ ہو اپنے پاس رکھنے سے دشمن کا کوئی ہتھیار کارگر نہ ہو گا بلکہ اس پر فتح ظفر حاصل ہو گی اور دشمن شکست کھا جائےگا۔ (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 220 reviews.