محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ چند سالوں سے مسلسل پڑھ رہی ہوں‘ اس میں اکثر اپنے تجربات و مشاہدات بھیجتی ہوں‘ جب عبقری میں چھپ کر میرے سامنے آتے ہیں تو بہت خوشی ہوتی ہے‘ بلامبالغہ عبقری لاکھوں لوگ پڑھتے ہیں‘ کسی ایک نے بھی میری تحریر سے فائدہ اٹھایا تو میرے اور میری نسلوں کیلئے صدقہ جاریہ بن جاتا ہے۔ آج بھی میں اپنا ایک آزمودہ عمل لیکر قارئین کی خدمت میں حاضرہوئی ہوں۔
وَاللہُ الْمُسْتَعَانُ
پڑھنے کا طریقہ یہ ہے کہ ہر مغرب کی نماز کے بعد اپنا مقصد ذہن میں رکھ کر یقین توجہ اور دھیان کے ساتھ ایک سو ایک مرتبہ اول و آخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ یہ پڑھیں اور پھر گڑگڑا کر دعا مانگیں۔ میں نے کئی مرتبہ آزمایا میری ہر خواہش جو میرے دل میں ہوتی تھی میری زبان تک بھی نہیں آئی ہوتی تھی کہ اللہ پاک اس خواہش کو فوراً قبول فرماتے۔ اس عمل کو متواتر کرنے سے آپ کو کبھی پیسوں کی تنگی نہیں ہوگی‘ آپ کے مال میں پیسوں میں بے انتہا برکت ہوگی۔ جب کبھی بھی آپ کے پاس پیسے نہ ہوں یہ عمل کریں آپ کی حاجت فوراً پوری ہوگی۔ اللہ پاک غیبی طریقے سے مدد فرماتے ہیں اللہ پاک کا ہر حال میں شکر ادا کریں۔ (لائبہ گل میری کالونی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں