Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

شدید کھانسی کیلئے نسخہ - دلوں کے بھید جانیے! - قرض ختم زندگی خوشحال - شوگر کنٹرول‘ موٹاپا ختم - بڑے گوشت سے تکلیف - بیٹا ضدی ہے!

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

قارئین!زیرنظر سلسلہ دراصل قارئین کے سوالات کیلئے ہے اور اس کا جواب بھی قارئین ہی دیں گے۔ آزمودہ ٹوٹکہ‘ تجربہ ‘ کوئی فارمولہ آپ صفحے کے ایک طرف ضرور تحریر کریں۔ یہ جوابات ہم رسالہ میں شائع کریں گے‘ کوشش کریں کہ آپ کے جوابات 20 تاریخ سے پہلے پہنچ جائیں۔

جنوری کے جوابات
1۔ماشاء اللہ ابھی آپ اٹھارہ سال کے ہیں اور عبقری اور شیخ الوظائف کے درس کی وجہ سےآپ کو روحانیت کی طرف رغبت ہوئی‘ واقعی شیخ الوظائف دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں اللہ تعالیٰ ان کو مزید ترقی وکامیابیاںعطا فرمائے۔ آپ مخفی اسرار جاننا چاہتے ہیں تو اس کیلئے شیخ الوظائف اکثر ایک وظیفہ بتاتے ہیں جو کہ میں آپ کے ساتھ بھی شیئرکرنا چاہوں گی۔یَاعَلِیْمُ عَلِّمْنِیْ یَاخَبِیْرٌ اَخْبِرْنِیْ یَاوَھَّابُ ھَبْ لِی مِنْ اِسْرَارِ الدٌنْیَا وَالْآخِرَہ صبح وشام ایک تسبیح اول وآخر تین مرتبہ درودشریف کے ساتھ اور ہر نماز کے بعد گیارہ مرتبہ پڑھیں۔ ان شاء اللہ آپ جو چاہ رہےاللہ آپ کو عطا فرمادے گا۔(ام کاشف‘ فیصل آباد)
2۔ قرض سے نجات کے لیے سب سے بہتر عمل وہ ہے جو حضور اکرم ﷺ نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو فرمایا تھا۔ نماز مغرب کے بعد یہ دعا ایک تسبیح پڑھے۔ اول و آخر تین تین بار درود شریف ۔ وہ دعا یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اکْفِنِیْ بِحَلَالِکَ عَنْ حَرَامِکَ وَاَغْنِنِیْ بِفَضْلِکَ عَمَّنْ سِوَاکَ۔اس کے علاوہ سارا دن کھلا بھی پڑھیں‘ ان شاء اللہ رزق کے مسائل بھی حل ہوجائینگے۔ (محموداللہ‘ پشاور)
3۔آپ اپنے شوہر کو عبقری دواخانہ کا تیار کردہ سیرپ ’’شفاء حیرت اور بنفشی قہوہ‘‘ کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کروائیے۔ اس کے ساتھ انہیںیہ نسخہ بنالیجئے شدید ترین کھانسی کا مجرب علاج ہے۔ھوالشافی: کاکڑا سنگی‘ سونٹھ‘ مگھاں ہر ایک دس گرام باریک سفوف کرلیں۔ ایک گرام شہد میں ملا کر دن میں تین چار بار دیں۔مزید رات کو سوتے وقت نیم گرم دودھ میں ایک چمچ دیسی گھی ملا کر دیں۔ (ساجد علی‘ ملتان)
4۔میری ایک جاننے کو بھی شوگر تھی‘ انسولین لگ رہی تھی‘ میں نے انہیں عبقری دواخانہ کا شوگر کورس استعمال کروایا اس کے ساتھ وہ مسلسل عبقری دواخانہ کا تیار کردہ عرق موٹاپا شفاء استعمال کررہی ہیں‘ ان طبیعت بالکل سنبھل گئی ہے‘ اب شوگر کنٹرول رہتی ہے اور موٹاپا کم ہورہا ہے‘ آپ بھی یہی ادویات استعمال کریں۔ (ماریہ مجید‘ لاہور)

 

فروری کے سوالات
محترم قارئین السلام علیکم!مجھے بواسیر تھی علاج سے کافی فرق ہے۔ اب صرف چکن، بڑے گوشت سے تکلیف ہوتی ہے۔ ہاں الرجی نہیں جارہی۔ اس وجہ سے زکام، ناک میں خارش، چھینکے آرہی ہیں ۔سر پر اور منہ پر خارش ہوتی ہے اس کا کوئی حل بتا دیں۔(ح،ا۔ لاہور)
2۔محترم قارئین السلام علیکم! میرا بیٹا جو کہ ساڑھے تین سال کا ہے بہت زیادہ ضدی ہے اور بہت روتا اور تنگ کرتا ہے۔ میں اس پر افحسبتم کا عمل بھی کرتی رہتی ہوں۔ اس ہفتے جب میں نے عمل شروع کیا تو کہتا آپ کیوں پڑھ رہی ہیں مت پڑھیں لیکن اب چپ کرکے سنتا ہے اس کی شرارتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں ہم دونوں میاں بیوی ’’یاقہار‘‘ کا عمل بھی کرتے ہیں۔ برائے مہربانی مجھے کوئی عمل بتائیں تاکہ یہ بچہ بہتر ہو ۔ (ط۔ع، لاہور)
3۔محترم قارئین السلام علیکم!مجھے رات کو اندھیرے میں نظر نہیں آتا اسی وجہ سے میں رات کو گھر سے نکل نہیں پاتی اگر نکل بھی جاتی ہوں یا تو ٹھوکر لگ جاتی ہے یا کسی سے ٹکڑا جاتی ہوں یا نالی میں یا ویسے ہی زمین پر گر جاتی ہوں ۔ یہ بات مجھے بہت تکلیف دیتی ہے اور بہت دکھ ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ میرا کانوں کا مسئلہ ہے اُونچا سنتی ہوں۔مجھے وظیفہ اور نسخہ دونوں بتائیں آپ کی بہت مشکور ہوں گی۔(ا۔ح۔حافظ آباد)
4۔ قارئین! دس سال میں میرا شوگر کی مریضہ ہوں‘ بیوہ ہوں‘میرا کاروبار دن بدن زوال پذیر ہے‘ بہت ہی پریشانی ہے‘ اس پریشانی کی وجہ سے میری شوگر کم نہیں ہورہی اور معدہ‘ جگر میں بہت زیادہ ہے ۔قارئین!براہ مہربانی مجھے شوگر اور معدہ جگر کی گرمی کیلئے آزمودہ نسخہ جات بتائیے میں انگریزی ادویات کھا کھارکر تھک چکی ہوں اس کے علاوہ میرے کاروبار کیلئے بھی کوئی وظیفہ عنایت فرمائیے تاکہ میں مطمئن اور خوشحال رہوں۔(ج، اسلام آباد)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 180 reviews.