Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کتا اذان کے وقت بھونکتا تھا؟یاقہار پڑھا اور

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میری پھپھو کے چھوٹے بیٹے کو کتے پالنے کا بہت شوق ہے۔ جو کتا اس نے گھر میں رکھا ہوا تھا وہ اذان کےوقت بھونکنا شروع کردیتا اور پریشان کرتا تھا۔ لاکھ منع کرنے کے باوجود وہ اس کتے کو چھوڑ کرنہ آتا تھا اور میرے چچا واپڈا میں ہیں ان کی سیلری پانچ ماہ سے رکی ہوئی تھی قرض دن بدن بڑھتا جارہا تھا‘ میں نے ان دونوں کاموں کی نیت سے ’’یاقہار‘‘ تھال میں پائوں ڈبو کر کرنے والا عمل جو کہ میں نے رسالہ عبقری سے پڑھا تھا کرنا شروع کردیا۔عمل پڑھتے ہوئے ابھی دوسرا ہی دن تھا کہ حیران کن طور پر اس کتے نے اذان وقت بھونکنا بند کردیا‘
ابھی عمل کو آٹھواں دن تھا کہ وہ بھائی اس کتے کو کسی دوست کے ہاں چھوڑ آیا۔ عمل کے ٹھیک 13 ویں دن چاچا کی پہلے دو ماہ کی سیلری کا چیک مل گیا۔ قرض زیادہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان تھے۔ میں نےیاقہار کے بعد اوّل و آخر سو مرتبہ درود ابراہیمی اور ایک ہزار مرتبہیَاحَلِیْمُ یَاعَلِیْمُ یَاعَلِیُّ یَاعَظِیمُ پڑھا اور دعا کی اور پندرہویں دن چچا کی پانچ ماہ کی تنخواہ بحال کردی گئی اور اس کی برکت سے فجر کے وقت خودبخود آنکھ کھل جاتی۔میری پھپھو پر جنات کے اثرات تھے اسکی برکت سے وہ بھی اب ٹھیک ہوگئیں ہیں۔ (سدرہ حمید، کھڈیا ںخاص)
جادو کے توڑ کیلئے اس سے بہتر عمل نہیں!
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!عبقری رسالہ بہت
زبردست ہے‘ اس میںموجود اعمال ‘ وظائف‘ نسخہ جات کمال کے ہوتےہیں‘ ہم آزماتے ہیں ہمیں بہت فائدہ ہوتا ہے۔عبقری میں جادو کے توڑ کیلئے ’’یاقہار‘‘ کا وظیفہ بھی بہت کارآمد ہے میں اور میری والدہ پڑھتی ہیں۔ میری امی کے سینے میں جلن رہتی تھی‘ بہت ڈاکٹری اور ہومیوپیتھک علاج کروایا مگر کوئی افاقہ نہ ہوا۔ پھر میری بہن نے عبقری سے دیکھ کر امی کو بتایا کہ وہ ’’یاقہار‘‘ کاوظیفہ کیا کرے ۔صبح و شام گیارہ تسبیح اول و آخر گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ۔ جب میری امی نے یہ وظیفہ پڑھا تو انہیں بالکل آرام آگیا اور سینے کی جلن ختم ہوگئی پہلے بہت کمزور تھی لیکن اس وظیفہ کی بدولت اب وہ پہلے سے تندرست ہیں۔ میری والدہ روزانہ پڑھتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ آپ کو صحت و تندرستی والی لمبی عمر دے اور آپ اسی طرح انسانیت کی فلاح و بہبود کا کام کرتے رہیں اور مشکلات کو آسانیوں میں بدلتے رہیں۔ آمین۔ (میمونہ شاہین ،ٹوبہ ٹیک سنگھ)

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 160 reviews.