ھوالشافی: بھینس یا گائے کا ایک کلو خالص گھی۔ ایک کلو چینی‘ ایک پاؤ زیرہ‘ ایک پاؤ اسپغول کا چھلکا‘ ایک پاؤ بادام کی گری‘ ایک پاؤ پستہ‘ ساٹھ عدد چاندی کے ورق‘ دو چھٹانک چھوٹی الائچی۔سوائے زیرہ‘اسپغول چھلکا اور ورق چاندی کے باقی تمام چیزوں کو کوٹ پیس کر گھی کو کڑاہی میں ڈال کر جب گرم ہوجائے تو یہ چیزیں اس میں ڈال دیں‘ اچھی طرح بھون لیں‘ جب پنجیری کی طرح بن جائے تو اتارلیں۔اس کے بعد زیرہ اور اسپغول چھلکا کو پتھر کی چکی پر پیسنا ہے‘ اور اس میں شامل کرلیں‘جب حلوہ مکمل تیار ہوجائے توورق چاندی اوپر پھیلادیں‘ یہ نسخہ ہاتھ سے کھانا ہے۔چمچ سے نہیں‘ بنا کر شیشے کے برتن میں ڈال کر رکھنا ہے‘ کسی دوسرے برتن میں ہرگز نہیں ڈالنا۔صرف مردوں کیلئے جن کے جراثیم کم ہوں‘ ان شاء اللہ ایک بار کھانے سےہی اللہ تعالیٰ کا کرم ہوجائے گا‘کم از کم تین مرتبہ بنا کر استعمال کریں۔ بہت ہی آزمودہ نسخہ ہے‘ جس نے بھی استعمال کیا ہےایک بار استعمال سے ہی اللہ کا کرم ہوا ہے۔
ریٹھے کا چھلکا اور گھی کی چُوری‘ بواسیر ختم
ریٹھے کا چھلکا پیس کر کیپسول بھر لیں یا شہد میں ڈال کر چنے کے دانے کے برابر گولی بنالیں۔ کھانے کے بعد گھی کی چُوری لازمی کھائیں۔ خونی و بادی بواسیر کے لیے شرطیہ علاج ہے آزمودہ نسخہ ہے۔میری خالہ اور کزن کا آزمودہ نسخہ ہے۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں