Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

مولانا! میں کل سے مسجد نہیں آؤں گا!

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

داعی اسلام حضرت مولانا محمد کلیم صدیقی مدظلہ (پھلت):حضرت مولانا عالم اسلام کے عظیم داعی ہیں جن کے ہاتھ پر تقریباً 5 لاکھ سے زائد افراد اسلام قبول کرچکے ہیں۔ ان کی کتاب ’’نسیم ہدایت کے جھونکے‘‘ پڑھنے کے قابل ہے۔

 

وہ بڑے غصے اور ناگواری کے ساتھ مسجد کے امام صاحب کے حجرے میں پہنچا، بڑے سخت لہجے میں امام صاحب بولا: مولانا میں کل سے مسجد نہیں آئوں گا؟
پیش امام صاحب نے پوچھا: کیا میں سبب جان سکتا ہو؟
اس نے جواب دیا: ہاں کیوں نہیں! دراصل وجہ یہ ہے کہ جب بھی میں مسجد آتا ہوں تو دیکھتا ہوں کہ کوئی فون پر بات کررہا ہے تو کوئی دعا پڑھتے وقت بھی اپنے میسج دیکھ رہا ہوتا ہے، کہیں کونے میں غیبت ہو رہی ہوتی ہے، تو کوئی محلے کی خبروں پر تبصرہ کررہا ہوتا ہے وغیرہ وغیرہ۔ کبھی ایسا محسوس ہی نہیں ہوتا کہ ہم احکم الحاکمین کے دربار عالی میں ہیں۔ اس سے تو بہتر ہے کہ میں اپنے گھر میں یکسوئی سے اپنی نماز ادا کرلیا کروں گا۔
پیش امام صاحب نے وجہ سننے کے بعد کہا: اگر ہوسکے تو مسجد نہ آنے کا آخری فیصلہ کرنے سے پہلے ایک عمل کرلیجیے۔
اس نے کہا: میں بالکل میں تیار ہوں۔
مولانا مسجد سے متصل اپنے حجرے میں گئے اور ایک بھرا ہوا گلاس پانی کا لے کر آئے اور اس شخص سے کہا یہ گلاس ہاتھ میں لیں اور مسجد کے اندرونی حصہ کے دو چکر لگائیں، مگر دھیان رہے کہ پانی چھلکنے نہ پائے۔
اس شخص نے کہا مولانا صاحب اس میں کون سی بڑی بات ہے، یہ کام تو میں انجام د ے سکتا ہوں۔
اس نے گلاس لیا اور پوری احتیاط سے مسجد کے گرد دو چکر لگا ڈالے، مولانا کے پاس واپس آکر خوشی سے بتایا کہ ایک قطرہ بھی پانی نہیں چھلکا۔
پیش امام صاحب نے کہا: یہ بتائیے جس وقت آپ مسجد کا چکر لگا رہے تھے اس دوران مسجد میں کتنے لوگ تھے، جو فون پر باتیں کررہے تھے، یا کسی کی غیبت میں مبتلا تھے، یا محلہ کی خبروں پر تبصرہ کررہے تھے؟
اس نے کہا: قبلہ میرا سارا دھیان اس پر تھا کہ پانی چھلکنے نہ پائے، میں نے لوگوں پر توجہ ہی نہیں دی۔
پیش امام صاحب نے کہا: جب آپ مسجد آتے ہیںتو اپنا سارا دھیان ’’خدا‘‘ کی سمت رکھیں، جب آپ خالص خدا کے لیے مسجد میں آئیں گے تو آپ کو خبر نہ ہوگی کون کیا کررہا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ قرآن کہتا ہے کہ ’’رسولﷺ کی پیروی کرو‘‘ یہ نہیں کہا کہ مسلمانوں پر نظر رکھو کہ کون کیا کررہا ہے۔
خدا سے تمہارا رابطہ تمہارے اپنے اعمال کی بنا پر مضبوط ہوتا ہے دوسروں کے اعمال کی بنیاد پر نہیں۔ غالب گمان یہ ہے کہ مسجد میں نماز کے لیے آکر فون میسیج دیکھنے والے، یا فون کا جواب دینے والے یا مسجد کے کسی کونے میں باتیں کرنے والے کسی ضروری دینی تقاضے یا کسی ضرورتمند پریشان حال کی مشکل کے حل کی تدبیر کی اعلیٰ ترین عبادت میں مشغول ہوں مگر احکم الحاکمین کے دربار عالی میںخود کو پارسا سمجھ کر اللہ کے بندوں کی خیر خواہی کے عنداللہ محبوب عمل میں مشغول اللہ کے بندوں کا تجسس اور عیب جوئی کرکے، ان کی تحقیر کرکے ہم لوگ اللہ کے غضب اور ناراضگی کے مستحق ہوتے رہتے ہیں۔افسوس ہم میں سے اکثر دین دار کہے جانے والے اور ’’وَلَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِّزْرَ اُخْرٰى‘‘(کوئی بوجھ اٹھانے والا کسی دوسرے کا بوجھ نہیں اٹھائے گا)۔ پر ایمان رکھنے کا دعویٰ کرنے والے اکثر مسلمان اپنی آنکھ کے شہتیر کی فکر کے بجائے بس دوسروں کی آنکھوں کے تنکوں کا رونا روتے رہتے ہیں۔کاش! دوسروں کے عیب تلاش کرنے کے بجائے ہم لوگ اپنی فکر کرتے۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 146 reviews.