Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

حلقہ کشف المحجوب - منشائے شیخ پر چلنا --

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

ہر ماہ توحید و رسالت سے مزین مشہور عالم کتاب کشف المحجوب سبقاً حضرت حکیم صاحب مدظلہٗ پڑھاتے ہیں اور مراقبہ بھی کرواتے ہیں۔قارئین کی کثیرتعداد اس محفل میں شرکت کرتی ہے۔ تقریباًدو گھنٹے کے اس درس کا خلاصہ پیش خدمت ہے۔

اس سبق میں شیخؒ پیر علی ہجویریؒ نے ہمیں جو احتیاطیں بتائیں ہیں انکے اندر خیر خواہی کے جذبے ہیں۔ پیر علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ نے ہمیں یہ سبق دیا کہ اپنی زندگی احتیاط کے ساتھ گزاریں‘راستہ صرف توحید اور اطاعت نبی ﷺوالا اختیارکریں۔ ایسا نہ ہو کہ ساری زندگی محنت بھی کرتے رہے، مشقت بھی کرتے رہے، قربانیاں بھی دیتے رہے۔ آنکھ کھلی تو پتا چلا کہ وہ تو سراب تھا ،دھوکہ تھا۔ وہ تو اللہ کی محبت والا راستہ تھا ہی نہیں۔ اللہ کے غیر کا محبت کا راستہ تھا۔ سرورِکونین ﷺ کا پسندیدہ راستہ تھا ہی نہیں یہ توسرورِکونینﷺ کا ناپسندیدہ راستہ تھا۔ شیخ مزید بتاتے ہیں کہ جب تک طبیعت نہیں ٹوٹے گی ،اس وقت تک شریعت نہیں آئے گی۔ مطالعے کو طبیعت چاہتی ہے ۔ ہم کہتے ہیں نہیں اس کو چھوڑ تنہائی میں بیٹھ کے ذکر کر۔ یہ کہتا ہے تھک جاتا ہوں۔ اب اس کی طبیعت کو توڑنا ہے۔ روزہ کس چیز کا نام ہے؟ سارا کا ساراطبیعت کو توڑنے کا نام ہے، شیخ معالج ہوتا ہے نا؟ معالج کہتا ہے کہ طبیعت کو توڑے گا تو صحت ملے گی۔ یہ چھوڑ دے، یہ چھوڑ دے، یہ چھوڑ دے۔ وہ کہتا ہے جی چٹخارے ، کہتا ہے چھوڑ !پھیکی چیزیں کھا۔ طبیعت ٹوٹی شوگر لیول کم ہوا، کولیسٹرول،یوریا، یورک ایسڈ فلاں فلاں کم ہوئے۔ شوگر لیول کم ہوا۔ جب لیول کم ہوا تو صحت ملنا شروع ہو گئی۔
منشائے شیخ پر چلانا:تیسری چیز یہ ہے کہ اس کو منشائے شیخ پہ چلانا ہے۔ اس کی منشاء یہ ہے کہ میں یہ پڑھوں۔ ہماری منشاء یہ ہے کہ یہ یہ نہ پڑھے۔ اس کو منشائے شیخ پہ چلانا ہے اور لانا ہے۔ تین ہوگئیں۔ کیونکہ اگر اس کو منشائے شیخ نہ آئی ،اپنے مرشد کی منشاء نہ آئی اور اپنی منشاء پہ چلتا رہا۔ تو یہ سو سال بھی چلتا رہے گا تو ایسے ہی رہے گاکیونکہ اس کو ماننا ہی نہ آیا ۔(جاری ہے)
اسکو لذات سے ہٹانا
چوتھی چیز جو ہے اسکو لذات سے ہٹانا ہے۔ یہ مطالعے کی بڑی لذت ہوتی ہے۔ سٹڈی کی نا بڑی لذت ہوتی ہے۔ باتوں کی بڑی لذت ہوتی ہے۔ اس دن میں اپنی گاڑی میں ایک صاحب سے ملنے جا رہا تھا ۔ وہ ایک صاحب ہیں، اسلحے اور بندوقوں کا کام کرتے ہیں ۔ ان کا نام الیاس ہے۔ اسکو میں نے گاڑی میں بٹھا لیا۔ میں نے کہا چل آ بیٹھ جا۔ وہ تو بڑا مزاحیہ آدمی تھا۔ بات سے بات نکالتا تھا۔ حیران، ایسی عجیب باتیں کرتا تھا ایسی عجیب باتیں کہ سب کو ہنسا کے لوٹ پوٹ کردیتا تھا۔ بات میں سے ایسے بات نکالتا تھا کہ عقل میری دنگ رہ گئی۔ میں پھر سوچنے لگا۔ میں نے کہا کہ یا اللہ تیرا شکر ہے میں بھی بات میں سے بات نکالتا ہوں لیکن اسکی لڑی دوسری طرف جا کے ملتی ہے۔
جیسے آپکو واقعہ سنایا تھاکہ ابھی کل ہی کی بات ہے، میں گاڑی میں سفر کر رہا تھا۔ چھ سات گھنٹے سفر کیا۔ ایک بھٹے کے قریب سے گزروہاںاینٹیں درجہ بندی کے ساتھ پڑی تھیںیعنی اول بھی علیحدہ پڑی ہوئی تھیں اوردوم بھی علیحدہ پڑی ہوئی تھیں۔درجہ بندی کی یہ ترتیب دیکھ کر وہیں ایک دم میرے ذہن میںیہ آیت آئی ’’وَامْتَازُوْا الْیَوْمَ اَیُّھَا الْمُجْرِمُوْنَ‘‘ (یٰسین)قیامت کے دن اللہ کہے گا چھانٹی کرے گا آج کے دن نمبر ایک علیحدہ ہو جائیں، نمبر دو علیٰحدہ ہو جائیں۔ اس وقت مجھے خیال آیا۔ تو یہ لذتوں کو توڑنا بھی شیخؒکے ذمے ہوتا ہے۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 140 reviews.