Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

کامیاب دم اور تین تعویذ!معذور بچہ پاؤں پر چلے گا ۔۔ ( طارق محمود،ڈی جی خان)

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میں عبقری رسالہ چند سالوں سے مستقل مزاجی سے پڑھتاہوں‘ اس میں مخلوق خدا کیلئے خیر ہی خیر ہے‘ جو بھی صفحہ‘ مضمون‘ سطر اٹھا کر دیکھ لوں ہر جگہ کسی نہ کسی کی بھلائی درج ہوتی ہے‘ بے شمار لوگ فوائد پارہے‘ میں نے بھی اس شمارے سے بہت کچھ پایا ہے‘ آج میں قارئین کو کچھ لوٹانا چاہتا ہوں‘ میرے پاس بھی ایک دم اور تعویذ کے چند تجربات ہیں جو میں قارئین عبقری کی نذر کرتا ہوں‘ یقیناً قارئین بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔
کچھ عرصہ پہلے میرے پاس ایک معذور بچے کو اس کے والدین لائے‘ انتہائی پریشان تھے‘ بچہ چل نہیں پاتا تھا‘ ٹانگیں پر وزن نہیں ڈال رہا تھا‘ اس کی ماں مجھے بچے کی صورتحال بتاتے ہوئے مسلسل رو رہی تھی‘ جب والد پریشان بیٹھا تھا۔ میں نے بچے کی ٹانگیں چیک کیں‘ ا س کو کھڑا کیا تو وہ لڑکھڑا گیا اور باپ نے اس کو تھام لیا۔ میں نے بچے کو سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 پڑھ کر دم کیا اور ایک صفحے پر گیارہ مرتبہ یہی آیت لکھ کر اسی طرح تین تعویذ بنا کر دئیے۔
ایک تعویذ پانی میں ڈال کر پلانے کیلئے‘ ایک تعویذ جس پانی سے نہانا ہے اس میں ڈال کر نہلانے کیلئے اور ایک تعویذ تیل میں ڈال کر اس تیل کو حسب برداشت گرم کرکے صبح و شام مالش کرنے کیلئے کہا۔ چالیس دن کا عمل میں نے بتایا۔مزید ہر نماز کے بعد ایک تسبیح یہی آیت پڑھ کر پانی‘ تیل پر دم کرنے کا کہا۔ قارئین یقین کیجئےجب چالیس دن کے بعد وہ ماں اپنے بچے کو لیکر واپس آئی تو پھر اس کی آنکھوں میں آنسو دیکھے مگر اس بار آنسوؤں میں پہلے والی افسردگی نہیں بلکہ چمک تھی‘ چہرے پر رونق تھی‘ باپ کی آنکھوں میں پریشانی نہیں اطمینان تھا‘ جب میں نے بچے کی طرف نظر اٹھا کر دیکھا تو بچہ اپنی ٹانگوں پر چل کرمیرے پاس آیا‘ میرے منہ سے الحمدللہ نکلا‘ اب بھی تھوڑا لڑکھڑا رہا تھا مگر بغیر سہارے کے ٹانگوں پر وزن ڈال رہا تھا‘میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ اب وہ اپنے پاؤں پر بغیر سہارے چل سکتا ہے۔ میں نے دوبارہ ان کو چالیس دن یہی عمل کرکےدیا‘ یعنی تین تعویذ مزید دئیے۔ اور اسی طریقے سے استعمال کرنے کو کہا۔
تعویذ لکھنے کا طریقہ یہ ہے:۔سورۂ انعام کی آیت نمبر 45 فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا وَ الْـحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَکوایک چھوٹے کاغذ کے ٹکڑے پر گیارہ مرتبہ لکھیں‘ زیرزبر کی ضرورت نہیں۔ یہ ایک تعویذ مکمل ہوا۔ اسی طرح تین لکھ لیجئے ۔ ایک تعویذ کو پینے کے پانی میں ڈال دیں‘ کم ہونے پر مزید پانی ڈال لیجئے‘ ایک تعویذ مالش کیلئے جو بھی تیل ہے اس میں ڈال لیجئے‘ کم ہونے پر مزید تیل ڈال لیجئے۔ ایک تعویذ جب بھی غسل کرنا ہو اس بالٹی میں ڈال لیجئے‘ یعنی غسل کرنے کے بعد یہ پانی اوپر بہالیجئے۔(کوشش کریں یہ پانی گندی جگہ نہ جائے)۔(قارئین کو اجازت ہے)

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 117 reviews.