Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھریلو مسائل کا انسا ئیکلو پیڈیا - جادو کے توڑ کیلئے -- بے اولاد حضرات متوجہ ہوں!

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

اگر مرد یا عورت میں کوئی کمی ہو جس کے باعث اولاد نہ ہوتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل کریں‘ ان شاء اللہ تعالیٰ اولاد ضرور ہوگی۔ عمل یہ ہے:۔ بعد نمازفجر کسی سے گفتگو نہ کریں اور باوضونہار منہ (بغیر کچھ کھائے پیئے) اول وآخر چالیس چالیس مرتبہ درود شریف پڑھیں‘ درمیان میں سورۂ کوثر تین سو تیرہ بار پڑھیں‘ اس کے بعد دو رکعت صلوٰۃ الحاجت (نمازحاجت) اس ترکیب سے پڑھیں کہ پہلی رکعت میں سورۂ کافرون دس مرتبہ۔ دوسری رکعت میں سورۂ اخلاص دس مرتبہ۔ سلام پھیرنے کےبعد اول و آخر میں تین تین بار درودشریف پڑھیں درمیان میں چالیس مرتبہ آیت کریمہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ سُبْحَانَکَ اِنِّی کُنْتُ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ۔ پڑھ کر دعا مانگیں۔ یہ عمل چالیس دن کریں۔ اس دوران حلال اور پاک مال استعمال کریں۔ اس دوران جھوٹ اور غیبت سے بھی خود کو لازمی بچائیں۔
درد گردہ سے ہمیشہ کیلئےنجات
محترم حکیم صاحب السلام علیکم! آپ کی خدمت میں قارئین کیلئے ایک تحفہ پیش کررہا ہوں:۔ ھوالشافی: گردے کا درد جوپتھری کی وجہ سےہورہا ہو‘ آپ دیسی مرغی کے پوٹے لیکر اگر دیسی نہ ملے تو برائلر کے لے لیں ان کے اوپرسے جو زرد رنگ کا چھلکا اترتا ہے اس کو خشک کرلیں اور پیس کر آدھی چمچ صرف تین بارکھائیں اور اوپر سے دودھ اگر گائےکامل جائے تو اچھا ورنہ جو میسر ہو پی لیں۔ گلقند بھی دو چمچ کھالیں۔ ان شاء اللہ جوآپریشن کروانے جارہے تھے وہ بھی ٹھیک ہوگئے ہیں اور یہ ایسے اور اتنی جلدی سے اثر کرتا ہے جیسے پین کلر کھالی ہو۔ میں نےایک چیز کا اس میں اضافہ کیا ہے جو کہ اصل نسخہ میں نہیں تھا وہ یہ کہ اول و آخر گیارہ مرتبہ درود پاک اور گیارہ مرتبہ سورۂ مزمل پڑھ کر اگر یہ دوائی استعمال کی جائے تو پھر تو جو بھی کھائےگادوبارہ کبھی درد گردہ نہ ہوگا۔(بحوالہ عبقری جلد10)

 

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 113 reviews.