Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

41 دن یہ دم شدہ پانی پلائیں کینسر ختم!

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو دنیا و آخرت کی نعمتوں سے نوازے آپ کی پوری ٹیم کو بھی اللہ دنیا و آخرت کی نعمتوں سے نوازے۔ آمین۔
میرے بہنوئی کافی عرصہ سے بیمار تھے‘ مقامی ڈاکٹروں سے ادویات لیتےرہے مگر جوں جوں دوا کی مرض بڑھتا ہی گیا‘ پھر مکمل ٹیسٹ کروائے تو معلوم ہوا کہ انہیں کینسر ہے‘ بہت زیادہ پریشانی بڑھ گئی‘ بہن کا رو رو کر بُرا حال ہوگیا‘ بہن کی حالت دیکھی نہ جاتی تھی‘ علاج معالجہ شروع ہوا مگر بہنوئی کاوزن دن بدن کم ہوتا جارہا تھا‘ سوکھ کر کانٹا بن گئے تھے۔ سارے خاندان میں پریشانی پھیلی ہوئی تھی۔ عبقری ہم تمام گھروالے بہت شوق یقین سے پڑھتے ہیں۔عبقری کے ایک سابقہ شمارے شاید 2010ء کا شمار ہے‘ میں کینسر کے خاتمے کی پڑھائی تھی وہ ہم نے ایک ہی نشست میں بیٹھ کر پانی پرپڑھی تھی ۔یہ عمل اکتالیس دن کیا‘ الحمدللہ ! اللہ نے کرم کردیا اور بہنوئی کی رپورٹ کلیئر آئی۔ہم بہت خوش ہوئے۔
عمل یہ تھا: سورہ ٔمریم اول و آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھ کر پانی پر دم کرکے سارا دن مریض کو پلائیں۔ چالیس دن متواتر عمل کریں اور پانی پلائیں‘ ناغہ نہ کریں۔ ان شاءاللہ مریض بالکل ٹھیک ہوجائے گا۔

 

شوہر نظربد کا شکار! منتوں سے ٹوٹکہ ملا! آپ لے لیجئے!

نظر بد کا ایک بہت آزمودہ نسخہ لکھ رہی ہوں بہت ہی کمال کا نسخہ ہے جیسے حد سے زیادہ نظر لگی ہو اور وہ بستر سے لگ جائے سات دن میں اٹھ کر چلنے پھرنے کےقابل ہو جاتا ہے یہ میری خالہ نے کسی سے لیا تھا پہلے تو اس نے بہت بہانے بنائے کہ صرف مجھے اجازت ہے کسی کو دینے کی اجازت نہیں لیکن میری خالہ نے کہا کہ میرے شوہر کو بہت زیادہ نظربد ہے‘ میں کسی کیلئے نہیں لے رہی ہوں ‘اپنے شوہر کی نظر اتاروں گی کیونکہ انہیں حسد کی نظر لگی تھی اور انہیں اچانک فالج ہوگیا تھا ۔بہت منت سماجت کے بعدچھ ماہ میںبہت مشکل سے دیا ہے۔ یہ نسخہ میں اللہ کی مخلوق کے لیےعبقری کو پیش کرتی ہوں کیونکہ یہ ہم نے بھی آزمالیا ہے‘ نظربد کا بہت کامیاب نسخہ ہے‘ باوضو ہوکر اسٹیل کے گلاس میں پانی بھر بھرلیں۔ اوّل و آخر سات دفعہ درودابراہیمی، سات مرتبہ سورئہ ناس پڑھ کرپانی پر پھونک ماردیں‘ گلاس کوکسی پاک صاف ململ کے کپڑے سے کس کر باندھ دیں اور اُلٹا کرکے مریض کے سرہانے لٹکا دیں اگرپانی گر جائے تو نظر نہیں ہے اگر نہ گرے تو نظربد ہے‘ سات دن تک اسے ہی لٹکا رہنے دیں پانی خشک ہوجائے گا اگر سات دن میں پانی خشک نہ ہوتوگیارہ دن کرلیں‘ پانی خشک ہوجائے گا۔ اگر سات دن میں پانی خشک ہو جائے تو تب بھی گیارہ روپے صدقہ کردیں اور اگر گیارہ دن بعد خشک ہوتا ہے تو تب بھی گیارہ روپے ہی صدقہ کرنے ہیں۔ (راحیلہ خان، سیالکوٹ)

 

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 112 reviews.