سچی توبہ نصیب ہوگئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ سے نسبت تقریباً تین سال سے ہے اس سال میں نے تسبیح خانہ میں تین دن گزارے ان تین دنوں میں جواعمال و وظائف کیےاس سے دلی سکون ملا میرے گھریلو اور کاروباری مسائل بہت زیادہ تھے جو تسبیح خانہ میں کئے گئے وظائف کی برکت سے کافی کم ہوگئے ہیں۔تسبیح خانہ سے جاتے ہوئے میں نے یہ بھی عہد کیا ہے کہ ہر دو ماہ بعد تسبیح خانہ میں تین دن کے لیے لازمی آئو ں گا۔
(محمد افضل ندیم، خانپور)
صحت کی بحالی ہوئی
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! تسبیح خانہ میں تین دن ہونے والے اعمال میں شرکت کی کافی سکون و راحت محسوس کی۔ صحت کافی خراب تھی بہت سے ڈاکٹروں کے پاس اپنا علاج کروایا لیکن فرق نہیں پڑا لیکن جب سے تسبیح خانہ میں تین دن گزارے اور اعمال میں حصہ لیا اللہ نے کرم کردیا اب میری صحت بہت بہتر ہے آدھی سے زیادہ ادویات سے جان چھوٹ گئی ہے۔ نماز میں پابندی ہوئی، برائی سے بچنے کی کوشش کرتا ہوں اور دوسرے کی مدد کرنے کا جذبہ پیدا ہوا ہے۔ (محمد الیاس، پنڈی گھیپ)
تمام مسائل حل ہونے شروع ہوگئے
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!تسبیح خانہ میں ہونے والے تین روزہ اعمال و وظائف میںشریک ہوئی جس کی بدولت (۱)جسمانی اور روحانی طاقت ملی ، زیادہ سے زیادہ اعمال کرنے کی ہمت پیدا ہوئی۔ (۲)ہر نظر میں دل عزیز ہوئی عزت زیادہ ملی۔ (۳)میرے بیٹے نے آسٹریلیا کے لیے ویزے کے درخواست دے رکھی تھی اعمال کے بعد ہونے والی دعا میں خصوصی دعا کی میرے بیٹے کا آسٹریلیا کا ویزہ لگ گیا۔ (۴)چہرے پر بہت نورانیت آئی ہرسہیلی نے مجھ سے کہا کہ آپ کے چہرے پر بہت نور اور تازگی ہے۔ (۵)جو چیز گم جائے بس کہتی ہو مل جائے گی وہ مل جاتی ہے۔ (۶)چلے کے بعد سورئہ التکاثر کا عمل کیا والدہ خواب میں آئیں اور مسئلے کا حل بتایا۔(گل ناز نیازی، ملتان شریف)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں