Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

گھر کا سکون اولاد کا چین مجھے مل گیا -- (ع۔ش‘ ساہیوال)

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

 

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ آپ کو دنیا و آخرت کی ساری خیریں، رحمتیں، برکتیں عطا فرمائے۔ آپ اور آپ کے سارے نظام کی حفاظت فرمائے۔ آمین۔شادی کیلئے شادی سے پہلے تسبیح خانہ میں خدمت کی‘ تسبیح خانہ سے جو وظائف ملے وہ خوب کرتی تھی مگر شادی کے بعد وظائف نہیں کرپارہی۔ مسئلہ یہ تھا کہ شادی کے بعد میںمصلیٰ پر زیادہ دیرنہیں بیٹھ سکتی‘ زیادہ تلاوت نہیں کرسکتی‘ تسبیح پکڑ کر وظیفہ نہیں پڑھ سکتی‘ اگر زیادہ دیر تسبیح پڑھتی رہوں تو سمجھا جاتا ہے کہ یہ ہم پرکوئی عمل کررہی ہے‘ شادی کے بعد ایک مرتبہ شوہر سے لڑائی ہوئی تو لڑائی کرتے وقت مجھے کہنے لگے کہ آپ شادی نہ کرتیں‘ تسبیح مصلیٰ پکڑ کر کسی کونے میں بیٹھ کر زندگی گزار لیتیں‘واقعہ کچھ یوں ہوا کہ ایک دو مرتبہ رات کو میں مصلیٰ پر بیٹھ کر دیر تک تسبیح پڑھتی رہی اور قرآن کی تلاوت کرتی رہی‘ کیونکہ میں صبح کو مصروفیت کی وجہ سے پڑھ نہیں سکتے تھے جبکہ رات کو میرے شوہرمجھے مصلیٰ پر نہیں دیکھنا چاہتے تھے‘ایک مرتبہ پھر ایسا ہی ہوا وہ بیڈ پر بیٹھ کر میرا انتظار کرتے رہے اور میں وظیفے میں مگن رہی‘ ان کی خواہش تھی میں ان کے پاس آکر بیٹھوں باتیں کروں مگر مجھے میرے وظیفے کی فکر تھی کہ دن بدن تعداد کم ہورہی ہے۔جھگڑے کے بعد بھی میں نے رات کو اپنے وظیفے کا معمول نہیں بدلا تو میرے شوہر نے موبائل کا سہارا لیا‘ اب وہ بھی رات دیر تک موبائل میں مشغول رہتے ہیں اور جب تھک جاتے ہیں تو پہلو بدل کر سوجاتے ہیں‘پھرہمارے جھگڑے بڑھنا شروع ہوئے اور بڑھتے گئے‘ گھر کی صورتحال پر شدید پریشانی ہوئی تو میں نے رو رو کر اللہ سے مانگنا شروع کردیا‘ میری ساس نے مجھے روتے دیکھا تو پوچھا کیا ہوا؟ میں نے ساری صورتحال بالکل سچ سچ ان کے سامنے رکھ دی۔ انہوں نے مجھے شوہر کا حکم ماننے کے فضائل سنائے‘ یہ بھی بتایا کہ آپ شوہر کی اجازت کے بغیر نفلی روزہ بھی نہیں رکھ سکتی‘ اگر رات کو شوہر نوافل کی اجازت دے تو ٹھیک ورنہ وہ بھی مختصر کردو‘ وظیفہ مختصر ترین کردو‘ اگر شوہر ناراض ہوجائے تو رب بھی ناراض ہوجاتاہے۔ بس اللہ نے میر رونا قبول کرلیا اور مجھے اصل راہ دکھادی‘ اب میں نے شوہر کو وقت دینا شروع کردیا ہے‘شوہر کے کمرے میں آتے ہی تمام مصروفیات ترک کرکے ان کو خاص طور پروقت دیتی ہوں۔پھر بھی کسی بات پر کبھی شوہر ناراض ہوجائیں تو بیٹھے بیٹھے21 مرتبہ سورۂ قریش پڑھ کر ان کے چہرہ پر پھونک مار دیتی ہوں‘ یقین کیجئے صرف چند سیکنڈ لگتے ہیں مزاج بالکل نرم اور خوشگوار ہوجاتا ہے۔ انتہائی کامیاب ٹوٹکہ ہے تمام بیویوں کیلئے۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 096 reviews.