محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!میری آنکھوں میں درد رہتا ہے‘آنکھوں کے لیے ایک دعا پڑھ رہا ہوں فائدہ ہورہا ہے۔سُبـحَانَ اللہِ الْعَظِیمِ وَبِـحَمْدِہِ لَاحَوْلَ وَلَا قُوَّۃَ اِلَّابِاللہِصبح اوّل آخر درود پاک پڑھ کر تین دفعہ پڑھتا ہوں اور آنکھوں پر ہاتھ پھیرتا ہوں بہتری محسوس ہورہی ہے۔درد‘ چبھن اور تھکن سے نجات مل رہی ہے۔ (پرنسپل (ر)غلام قادر ہراج،جھنگ صدر)
پیٹ کے امراض کیلئے معدہ کا اکسیرنسخہ چورن
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! عبقری رسالہ بڑے شوق سے پڑھتا ہوں اور درس بھی سنتا ہوں‘ اپنے پورے علاقہ میں عبقری کا تعارف کرواتا ہوں الحمدللہ! جو جو عبقری لینا شروع ہوا اس کی زندگی میں سکون آگیا۔ میرے پاس ایک چورن کانسخہ ہے‘جو کہ آزمودہ ہے‘ پیٹ کے تمام امراض کا انوکھا علاج ہے۔آج تک جس نے بھی آزمایاکمال فائدہ پایا۔ عبقری قارئین چونکہ اپنی آزمودہ چیزیں بھیجتے ہیں لہٰذا میں بھی ان کیلئے یہ خاص نسخہ بھیج رہا ہوں۔ھوالشافی: کالانمک20 تولہ‘ سیندھا نمک10 تولہ‘ گندھک آملہ سار 12 تولہ‘ نوشادر ٹھیکری 12 تولہ‘ سونٹھ6 تولہ‘ فلفل دراز 6 تولہ ‘ کالی مرچ6 تولہ‘ لونگ 2 تولہ‘ دار چینی 2 تولہ‘ بڑی الائچی کے دانے2 تولہ‘ ست لیموں ایک چھٹانک‘ ست پودینہ 1 ماشہ۔ ان سب چیزوں کو اچھی طرح پیس کر مکس کرلیں اور پانی کے ساتھ دن میں آدھا چمچ پانچ بار استعمال کریں۔ معدے کے تمام امراض اللہ تعالیٰ کی رحمت سے ٹھیک ہوجائیں گے۔(اکمل فاروق ‘ سرگودھا)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں