Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

فروری میں مسمی کھائیں! جلد کی چمک دمک بڑھائیں

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

قارئین! یہ مضمون میں ایک مقامی اخبار کے ایک پرانے ایڈیشن جو ہمارے سٹور میں پڑا تھا وہاں پڑا‘ معلوماتی اور اچھا معلوم ہوا‘ سوچا کیوں عبقری قارئین سے شیئر کرلیا جائے۔
موسمی کو ’سویٹ لائم‘ بھی کہا جاتاہے کیونکہ یہ ترش پھلوں میں سب سے میٹھا پھل ہوتاہے۔ لیموں، مسمی، کینو، چکوترہ اور اس قبیلے کے نہ جانے کتنے ہی رس دار پھل ہیں، جو ’’وٹامن سی‘‘ کی وافر مقدار اور بیماریوں کے خلاف لڑنے کی جسمانی صلاحیت کو بہتر بنانے کے حوالے سے دنیا بھر میں شہرت رکھتے ہیں۔ لیکن ان رس دار پھلوں میں اور بھی بہت کچھ ہے، جو ہماری صحت کے لیے انتہائی مفید ہے۔موسمی جیسے رس دار پھلوں میں صحت بخش فائبر کی اچھی خاصی مقدار ہوتی ہے۔ یہ فائبر ایک طرف آپ کا ہاضمہ درست رکھتا ہے تو دوسری جانب خون میں مضر کولیسٹرول اور گلوکوز کی مقدار کو بھی کنٹرول کرتا ہے۔ رس دار پھل کھانے کی صورت میں اس کا وہ فائبر بھی آپ کے معدے میں پہنچتا ہے، جو ہضم نہیں ہوتا اور دیر تک پیٹ میں موجود رہتا ہے۔ اس کی وجہ سے دیر تک شکم سیری کا احساس رہتا ہے اور یوں وزن قابو میںرکھنے میں مدد ملتی ہے۔جِلد کیلئے بہترین:موسمی میں پائے جانے والے اہم اجزا جِلد کی بہت سے خرابیاں دور کرنے میں مدد کرتے ہیں۔ موسمی میں کافی مقدار میں وٹامن سی موجود ہوتاہے اور اس میں موجود سِٹرک ایسڈ ایک زبردست کلینزنگ ایجنٹ کے طورپر کام کرتاہے۔ آپ موسمی کے دو ٹکڑے کریں اور ایک حصے کو آرام سے اپنے گال پر گول گول گھما کر رگڑیں۔ یہ عمل 7 سے آٹھ منٹ تک دہرائیں اور پھر پانی سے منہ دھولیں۔ چہرے کو تولیے کی مدد سے خشک کرلیں، آپ اپنے چہرے پر تازگی محسو س کریں گی۔
سیاہ حلقوں سے نجات
آنکھوں کے گرد حلقوں یا ان کے گرد سرخ نشانات سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی موسمی بہت آزمودہ ہے۔روزانہ تین سے پانچ موسمی یا ایک گلاس مسمی کے جوس کا پی لیں‘ آپ چند دنوں میں رزلٹ خود دیکھیے‘ آپ کی آنکھوں کے گرد سیاہ حلقے بالکل ختم ہوجائیں گے اور چہرہ روشن اور چمکدار ہوجائے گا۔
آپ موسمی سے تیار کردہ پیسٹ آنکھوں کے گرد لگائیں، پھر نتیجہ دیکھیں۔ اس کے لیے آپ کومندرجہ ذیل اجزا درکار ہوں گے:آدھا کھانے کا چمچ:مسمی کا جوس۔ایک کھانے کا چمچ: کیلے کا پیسٹ۔ایک کھانے کا چمچ کھیرے کا جوس۔ایک کھانے کا چمچ : وٹامن ای جیل۔ان چاروں اجزا کو ایک پیالے میں ایسے مکس کریں کہ ایک ہموار آمیزہ بن جائے۔ اس پیسٹ کو تین سے چار منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ پھر اس کو روئی یا کاٹن پیڈ کی مدد سے اپنے آنکھوں کے نیچے لگائیں اوردس سے بارہ منٹ (باقی صفحہ نمبر47 پر )
(فروری میں موسمی کھائیں! جلد کی چمک دمک بڑھائیں )
کے لیے چھوڑدیں، کچھ سیکنڈز مساج کرنے کے بعد اسے پانی سے دھولیں۔ آپ خود ہی محسوس کریں گی کہ گھر میں بنایا گیا یہ پیسٹ کس طرح بآسانی آپ کی آنکھوں کے حلقوں کو ٹھیک کرکے آپ کی جِلد کو نئی چمک دیتاہے۔ مسمی کے دیگر فوائد:1- مسمی زود ہضم اور طاقت بخش پھل ہے۔2- یہ خون پیدا کرتا ہے۔3- ملیریا، بخار، سل اور تپ دق میں بے حد مفید ہے۔4- موسمی میں 80فیصد پانی ہوتا ہے۔ اس میں معقول مقدار میں گوشت بنانے والے روغنی اور نشاستہ دار اجزا کے ساتھ ساتھ سوڈیم، فاسفورس اور پوٹاشیم کی آمیزش ہوتی ہے۔

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 079 reviews.