Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

اسلام اور رواداری -- پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کا غیر مسلموں سے حسن سلوک ۔۔ قسط نمبر 113

ماہنامہ عبقری - فروری 2021ء

بحیثیت مسلمان ہم جس بااخلا ق نبیﷺ کے پیرو کا ر ہیںانکا غیر مسلموں سے کیا مثالی سلوک تھا‘ آپ نے سابقہ اقساط میں پڑھا اب ان کے غلاموں کی روشن زندگی کو پڑھیں۔ سوچیں! فیصلہ آپ کے ہاتھ میں ہے

حضرت سید اسحاق گازرونی لاہوری رحمۃ اللہ علیہ اپنے وقت کے عظیم اور المرتبت شیوخ میں سے تھے۔ اشارہ غیبی کی بنا پر لاہور تشریف لائے۔ آپ کا حسن اخلاق صرف مسلمانوں ہی کے ساتھ نہ تھا بلکہ غیرمسلموں کے ساتھ بھی مثالی تھا۔ آپ کے آئینہ اخلاق میں جو چیز سب سے زیادہ نمایاں تھی وہ ان کی بردباری انکساری اور عاجزی تھی۔ تحفۃ الواصلین میں ہے کہ ایک نہایت ہی مالدار شخص جو اپنے علاقے میں نہایت ہی شہرت کا حامل تھا آپ رحمۃ اللہ علیہ کی خدمت میں آیا حضرت شیخ نے اس کی طرف کوئی توجہ نہیں فرمائی وہ نہایت برہم ہوکر آپ کو گالیاں دینے لگا لیکن آپ خاموش رہے یہاں تک کہ چہرے پر کسی قسم کی خفگی کا اثر نہیں ہوا جب وہ شخص بہت دیر تک آپ کو برا بھلا کہتا رہا اور گالیاں دیتا رہا اور جو اس کے بس میں تھا وہ (باقی صفحہ نمبر 56 پر)
(بقیہ: پیغمبر اسلامؐ کا غیرمسلموں سے حسن سلوک)
کرچکا تو حاضرین مجلس میں سے کسی شخص نے آپ سے عرض کیا حضرت یہ بدتمیز اتنی دیر سے آپ کی شان میں گستاخی بے ادبی کررہا ہے ہم سے یہ برداشت نہیں ہوتی۔ آپ ہمیں اجازت دیں یا تو ہم اس کو خود سزا دیتے ہیں یا آپ اس کیلئے بددعا فرمادیں تاکہ یہ شخص اپنے کیفرکردار کو پہنچے آپ رحمہ اللہ نے اس گستاخ کیلئے بارگاہ الٰہی میں ہاتھ اٹھادئیے اور نہایت ہی عاجزی و انکساری سے عرض کرنے لگے یااللہ! میں نے اسے معاف کردیا تو بھی اس کو معاف فرمادے اور کچھ دیر آہستہ آہستہ اسی طرح دعا فرماتے رہے ابھی آپ دعا ختم کرنے ہی نہ پائے تھے کہ وہ بے ادب زمین پر بے ہوش کر گرپڑا اور تقریباً دو گھنٹے بعد ہوش میں آیا اور اٹھتے ہی حضرت شیخ کی خدمت میں حاضر ہوکر عرض کرنے لگا کہ حضرت مجھ سے غلطی ہوگئی تھی مجھے معاف فرمادیں۔ مسلم اور غیرمسلم سے حسن اخلاق کی اہمیت کے بارے میں آپ ارشاد فرماتے تھے :’’انسان کو عفو درگزر سے کام لینا چاہیے اور اپنے اخلاق و کردار میں سنت نبوی ﷺ کا نمونہ ہونا چاہیے۔ اس کے بغیر تبلیغ کا مقصد پورا نہیں ہوسکتا۔

 ’’پیغمبر اسلامؐ کا غیرمسلموں سے حسن سلوک‘‘اب تمام واقعات کتابی شکل میں ضرور پڑھیں‘ گفٹ کریں اور’’غیرمسلموں کی عبادت گاہیں‘ ان کے حقوق اور ہماری ذمہ داریاں‘‘ کتاب اردو اور انگلش میں پڑھنا ہرگز نہ بھولیں!

 

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 075 reviews.