Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قوت ارادی کی مدد پائیں (محمد سلطان، کراچی)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

دوسروں میں دلچسپی لیتے رہئے لوگوں سے محبت کریں‘ آپ کو محبت ملے گی۔نفسیاتی علاج میں یہ سبق دوائی کی حیثیت رکھتا ہے۔ اپنے آپ پر جتنی توجہ مرکوز کریں گے‘ آپ نفسیاتی لحاظ سے اتنے ہی مریض ہوتے جائیں گے۔ ہر کسی سے یہ توقع نہ رکھیں کہ وہ آپ ہی کی خوشنودی اور آپ ہی کے مفاد کو اولیت دے‘ بلکہ ایسا رویہ اختیار کر لیں جیسے آپ دوسروں کے مسئلے حل کرنے کیلئے پیدا ہوئے ہیں۔ اپنی مزاجی کیفیت تبدیل کیجئے اگر آپ اپنی قوت ارادی کی کمزوری کی بناءپر پریشان ہیں تو اس کے واسطے اپنے انداز میں تبدیلی پیدا کرنے کی کوشش کیجئے۔ محض خواہشات کر لینے سے کوئی فائدہ نہ ہوگا۔خواہش کی بناءپر سمجھ بوجھ کی طاقت پیدا نہیں ہوتی۔ بہ الفاظ دیگر خواہش بغیر عمل کے بالکل بیکار شے ہے۔ اٹھئے ہمت سے کام لیجئے اچانک یہ اعلان ہرگز نہ کر دیجئے کہ بس آج سے مجھے کبھی غصہ نہ آئے گا یا میں طیش میں آکر کبھی بھی کچھ نہیں کہوں گا۔ اس کے بجائے اپنے دل میں اپنے آپ سے کچھ طے کر لیجئے کہ اگلے روز اگر مشکلات در پیش ہوں گی تو میں پرسکون رہوں گا۔ اس کے بعد اگلے روز اس فیصلے پر عمل کرنے کی کوشش کیجئے اور اس عزم کو پھر دہرائیے۔ آج کا کام کل پر نہ چھوڑئیے یہ تو عموماً بہت آسان کام ہے کہ پچاس سگریٹیں پینے کے بعد اداسی سے یہ کہہ دیا کہ بس اب آئندہ سگریٹ نہ پیوں گا۔ آپ نے دیکھا کہ یہاں سگریٹ چھوڑنے کا صحیح معنوں میں کوئی ارادہ نہیں۔ ارادہ تو اس وقت صحیح مانا جائے گا جب آدمی کل سے بھی کم سگریٹ پینے کا تہیہ کرے۔ اس سے یہ اندازہ ہو سکتا ہے کہ ہاںیہ واقعی کوشش کر رہا ہے۔ اگر کوئی کام بہت مشکل ہے تو اسے رفتہ رفتہ چھوڑنے کی عادت ڈالنی چاہیے۔ زندگی کو اس طور سے مرتب کیجئے کہ قوتِ ارادی کو مدد ملے جب آپ کو یہ معلوم ہو جائے کہ آپ کا اصل مقصد کیا ہے تو پھر جہاںتک ہو سکے اپنی زندگی کو اس طرح مرتب کیجئے کہ آپ کا مقصد حاصل ہو جائے اگر آپ اپنی کسی کمزوری پر قابو حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ترغیب و تحریص کی تمام چیزوں سے حتی الامکان دور ہی رہئے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 131 reviews.