بال گرتے ہیں
میرے سر کے بال گرتے ہیں۔ایک شمارے میں آپ نے کلونجی‘ میتھی کے بیج اور آملے بھگوکر بالوں کی جڑوں میں لگانے کو لکھا ہے۔ میں وہ لگا سکتی ہوں؟ میرے سر میں خشکی نہیں‘ صرف بال گرتے ہیں۔ (ثمرین ۔ میر پور )
مشورہ
دماغ کی کمزوری سے بھی بال گرنے شروع ہو جاتے ہیں۔ آپ زیتون کے تیل میں تھوڑا سا کسٹرائل ملائیے اور ہر تیسرے دن‘ رات کے وقت بالوں کی جڑوں میں خوب لگائیے۔ صبح سر دھوئیے۔کلونجی اور میتھی کے بیج کی بجائے آپ سیکا کائی آدھ پاﺅ اور آملے ایک پاﺅ منگا کر رکھ لیجئے۔ دو پھلیاں سیکا کائی اور مٹھی بھر آملے رات کو پانی میںبھگو دیجئے۔ صبح پیس کر اس سے اپنا سر دھو لیجئے۔ کسٹرائل لگانے کے بعد آپ شیمپو یا صابن سے سردھوئیے تاکہ چکنائی نکل جائے۔ آپ کیلئے مفید ثابت ہوگا۔ کم از کم سات بادام صبح کھایئے۔ اس کے ساتھ دودھ کا ایک گلاس پی لیں تو اور بھی فائدہ ہوگا۔ بال عموماً کسی بیماری یا بخار کی وجہ سے گرنے لگتے ہیں۔ آپ پچھلے دنوں بیمار تو نہیں رہیں؟ براہ کرم آئندہ اپنے متعلق تفصیل سے خط لکھا کیجئے۔
پیلا رنگ اور کمزوری
میرا رنگ بے حد پیلا ہے۔ لوگ مجھے بیمار سمجھتے ہیں ۔ میں علاج کرا کے تھک چکی ہوں۔ فرسٹ ایئر کی طالبہ ہوں ‘ دودھ موافق نہیں آتا۔ پیٹ خراب ہو جاتا ہے۔ ذرا سا کام کرتی ہوں تو سانس پھول جاتا ہے۔ ٹانگوں اور بازوﺅں میں درد رہتا ہے۔ پیٹ کی خرابی کے باعث ٹھیک طرح کھا بھی نہیں سکتی اور کام بھی نہیں کر سکتی۔ مجھے مشورہ دیجئے میں کیا کھاﺅں؟۔ ( عائشہ پروین۔ فیصل آباد)
مشورہ:۔آج کل آلو بخارے اور خوبانی کا موسم ہے۔ آپ صبح دونوں پھلوں میں سے کوئی ایک باقاعدگی سے کھایئے۔ رات کو بادام گیارہ عدد اور تھوڑی سی کشمش پانی میں بھگوصبح نہار منہ کھایئے۔ دن کے دس بجے پھل لیجئے۔ ہفتے میں ایک بار بکرے کی کلیجی ہلکی سی بھون کر ضرور کھایئے۔ قلفے کا ساگ اور پالک آپ کیلئے اچھی غذا ہے۔ آلو پالک‘ گوشت پالک اور قیمہ پالک ہفتے میں کم از کم دو بار کھایئے۔ صبح کی سیر ضرور کیجئے۔ سورج جب نکلتا ہے تو اس کی کرنوں کے سامنے کھڑے ہو کر گہرے گہرے سانس لیجئے۔ گہرا سانس لے کر ایک منٹ کیلئے روکیے‘ پھر آہستہ آہستہ سانس باہر نکالیے۔ ایسا کرنے سے آپ کا سانس پھولنا ختم ہو جائے گا۔شام کا کھانا جلد کھا کر آپ گھر کے صحن میںکم از کم پندرہ منٹ ٹہلئے۔ کھاناکھا کر فوراً لیٹ جانے سے کھانا ہضم نہیں ہوتا۔ ایک ماہ اسی طرح کیجئے۔ پھر مجھے خط لکھئے ۔ آپ ڈاکٹر سے پوچھ کر وٹامن تجویز کرا کے کھا سکتی ہیں۔ تازہ یا سوکھے پودینے کے پندرہ پتے لے کر آپ چائے کی طرح پانی میں دم دیجئے۔ ایک پیالی کافی ہو گا‘ اسے ٹھنڈا کر کے پیجئے۔ اس سے آپ کا ہاضمہ درست ہو گا۔ اس میں آپ ایک چھوٹی الائچی بھی ڈال سکتی ہیں۔ اس کے پینے سے رنگت صاف ہو جائے گی۔
میں مر جاﺅں گا
آپ کے خط سے میں بربادی اور موت سے بچ سکتا ہوں۔ کئی دفعہ نیند کی گولیاں کھا کر مرنے کی کوشش کی مگر ناکام رہا۔ میں بارہویں جماعت کا طالب علم ہوں۔ انیس سال عمر ہے۔ دوسروں کی شان و شوکت، خوبصورتی اور رعب داب سے متاثر ہونا میری عادت ہے۔ کچھ عرصہ پہلے مجھ سے دو سال چھوٹا ایک لڑکا پڑھنے کیلئے ہمارے گھر آیا جس کی شخصیت نے مجھے بہت متاثر کیا۔ سب سے بڑی بات یہ کہ وہ دو ماہ بعد کینیڈا چلا جائے گا۔ میرے ذہن پر یہ بات سوار ہو گئی ہے۔ ہنسنا، بولنا، کھیلنا، کھانا پینا سب ختم، گھر والے پریشان ہیں۔ پڑھائی بھی نہیں ہو رہی۔میں ہر حال میں اس لڑکے کا مقابلہ کرنا بلکہ اس سے آگے نکلنا چاہتا ہوں۔ جس دن وہ لڑکا کینیڈا چلا گیا وہ دن میری زندگی کا آخری دن ہو گا، خدارا میری مدد کیجئے۔ (ف، ف۔ بہاولپور)
مشورہ
ف بیٹے! آپ اتنے اچھے اور ذہین لڑکے ہو کر اپنے آپ کو تباہ کرنے پر کیوں تل گئے ہیں؟ ذرا ٹھنڈے دل سے سوچو، اگر آپ کا کوئی رشتے دار بھائی امریکہ یا لندن جائے تو کیا آپ بھی اس کے ساتھ جائیں گے؟ آپ اپنے گھر والوں سے کہیے کہ آپ کو اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے باہر جانا ہے۔ ساتھ ساتھ آپ پڑھائی پر خوب توجہ دیجئے اور سب سے زیادہ نمبر لے کر بورڈ کا ریکارڈ توڑنے کی کوشش کیجئے۔ آپ کے ساتھ، استاد اور گھر والے خوش ہو جائیں گے اور آپ کو باہر جانے کا موقع بھی مل جائے گا۔ ہر انسان کی اپنی فطرت ہوتی ہے۔ آپ اس لڑکے سے مقابلہ ضرور کیجئے مگر مثبت انداز میں مثلاً اس بات پر کہ آپ بھی اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے باہر جائیں گے۔ابھی وقت ہیم اس سے ہار نہ مانییم اپنے وقت کو برباد نہ کیجئے اور اپنی ساری توجہ صرف اس بات پر رکھیے کہ آپ نے امتیازی پوزیشن لے کر علم کی شمع روشن کرنی ہے۔ آپ خود حیران ہوں گے کہ پڑھائی میں آپ کا دل لگ جائےگا۔ اللہ تعالیٰ کسی کی محنت رائیگاں نہیں جانے دیتا، بس تھوڑی سے ہمت اور حوصلہ چاہیے.... اور اپنی سوچ کا دھارا بدل دیجئیم خودکشی تو بزدل لوگ کیا کرتے ہیں، زندگی بھی خراب اور آخرت بھی خراب۔ آپ ہی کی طرح ایک لڑکی امتحان میں فیل ہونے کے خوف سے خودکشی کرنا چاہ رہی تھی حتیٰ کہ اس نے زہر کی گولیاں منگوا کررکھ لیں۔مجھے دو بار فون بھی کیا، میں نے اسے سمجھایا کہ سارا معاملہ خدا پر چھوڑ دو اور اپنی بھرپور کوشش کرتے ہوئے پڑھائی میں دل لگاﺅ، انشاءاللہ تم کامیاب ہو گی۔ چار پانچ سال بعد اس کا خط آیا اس نے لکھا ”میں ہمت ہار چکی تھی اوراپنی ساتھی لڑکیوں اور گھر والوں سے خوف زدہ تھی کہ فیل ہو گئی تو سب میرا مذاق اڑائیں گے۔آپ کے خط نے مجھے حوصلہ دیا، میں نے مطالعہ کرنے کی کوشش کی اور کامیاب ہوتی چلی گئی۔ اب میں نفسیات کی اعلیٰ تعلیم حاصل کر رہی ہوں۔“تو بیٹے! آپ بھی پڑھائی پر توجہ دیجئیم مقابلہ کا خیال آتاہی اس لیے ہے کہ انسان دوسروں سے آگے بڑھنے کی کوشش کرتا ہے۔
سوجی اور میوے کے کیڑے
تہمینہ بہن نے خانیوال سے خط لکھا ہے کہ سوجی اور میو ے میں بہت کیڑے پڑ جاتے ہیں۔
مشورہ:۔سوجی ہمیشہ تازہ خریدیے اور اسے کڑاہی میں بھون کر ٹھنڈا کرکے رکھ لیجئیم خراب نہیں ہو گی۔میوے کے ڈبے میں آپ تیزپات کے تین چار پتے رکھ دیجئیم کیڑے پیدا نہیں ہوں گیم بیسن آٹے اور چاول میں تیزپات کے بڑے پتے رکھ دیئے جائیں تو کیڑا نہیں لگتا۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 103
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں