Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

نماز، صبر اور صدقہ کی کرامات (خورشید بانو، کراچی)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

دنیا کے اکثر ممالک میں بے روزگاری کے سیلاب سے جو اثرات پوری دنیا پر ظاہر ہوئے ہیں اس کا اثر ہمارے ملک پاکستان پر بھی ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام سے لیکر اب تک دنیا کی ہر قوم پر کسی نہ کسی وجہ سے اپنی ناراضگی کا اظہار اسی طرح کے عذا ب اور آزمائش سے کیا ہے۔ مگر اپنے ان نیک بندوں پر نہیں جو ایسے وقت میںنماز اور صبر سے کام لیتے ہیں اور صدقہ سے آنے والی بلاﺅں کا رخ موڑتے ہیں۔ قرآن و حدیث میں ہے کہ مشکل وقت میں نماز اور صبر سے کام لو۔ سورة العصر کا خلاصہ بھی یہی نوید دیتا ہے کہ جس نے اللہ پر بھروسہ کیا اور صبر کیا وہ خسارے والوں میں سے نہیں۔ میرا بیٹا تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے بھی کئی مہینوں سے روزگار کی تلاش میں تھا۔ وہ اپنی طرف سے پوری کوشش میں لگا ہوا تھا ‘ ادھر میں ایک ماں کی حیثیت سے صرف اللہ سے دعا کر سکتی تھی۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دل میں ناامیدی کا بوجھ بڑھنے لگا جو صرف شیطان کا پیدا کیا ہوا تھا۔ پھر ایک دن خیال آیا کہ اللہ نے تو انسان کے علاوہ تمام مخلوقات‘ بے زبان جانور‘ چرند‘ پرند سب کی روزی اپنے ذمہ لی ہے ‘جو شروع سے لیکر قیامت تک جاری رہے گی۔ اس کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ غیر مسلموں کو بھی روزی دیتا ہے۔ اللہ نے ان پر ہوا‘ پانی بند نہیں کیا۔ جب کہ وہ شرک کرتے ہیں اور اللہ اور اس کی نعمتوں کو جانتے تک نہیں۔ پھر ہم تو اشرف المخلوقات اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔ پھر یہ ناممکن ہے کہ وہ ہمارے حال سے بے خبر ہو۔ اس کے بعد سے میرے دل میں سکون اور صبر کا احساس ہوااور عبادت کے طریقہ کو اپنا معمول بنانے کی کوشش کی جو مندرجہ ذیل لکھے ہیں۔ پابندی سے تہجد کی نماز کی ادائیگی‘ جو حاجت ہو سجدے میں دعا کریں سُبحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ کی تسبیح پڑھیں۔ فجر کی نماز کے بعد قرآن پڑھیں چاہے جتنا پڑھیں مگر ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔ تھوڑا تھوڑا جتنا میسر ہو ‘پڑھیں۔ فجر کے وقت قرآن پڑھنے سے فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ نماز خضوع و خشوع کے ساتھ پڑھیں۔ ہر آیت کے ترجمہ پر غور کریں‘ نماز حاضر دماغ کے ساتھ پڑھیں۔ ہم اللہ کو نہیں دیکھ سکتے مگر وہ توہم کو دیکھتا ہے۔ ہر دعا کے اول و آخر میں تین تین بار درود شریف پڑھیں ۔ ہر دعا یا تسبیح کے مطلب کو توجہ سے پڑھیں۔ اللہ ہر بندے کی شہ رگ سے بھی قریب ہے۔ اس لئے اپنے دل کی بات اللہ سے اس طرح کریں جیسے آپ اپنے بہت ہی ہم درد اور اور ہمراز انسان سے کرتے ہیں۔ اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ دیں‘ صدقہ بلاﺅں کو ٹالتا ہے۔ اس کے بعد اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ دو تین دن کے بعد ہی ملازمت کی خوشخبری ملی‘ شکرانے کے نفل ادا کئے اور درود شریف کی تسبیح پڑھی۔ (خورشید بانو ‘ کراچی) دنیا کے اکثر ممالک میں بے روزگاری کے سیلاب سے جو اثرات پوری دنیا پر ظاہر ہوئے ہیں اس کا اثر ہمارے ملک پاکستان پر بھی ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ نے آدم علیہ السلام سے لیکر اب تک دنیا کی ہر قوم پر کسی نہ کسی وجہ سے اپنی ناراضگی کا اظہار اسی طرح کے عذا ب اور آزمائش سے کیا ہے۔ مگر اپنے ان نیک بندوں پر نہیں جو ایسے وقت میںنماز اور صبر سے کام لیتے ہیں اور صدقہ سے آنے والی بلاﺅں کا رخ موڑتے ہیں۔ قرآن و حدیث میں ہے کہ مشکل وقت میں نماز اور صبر سے کام لو۔ سورة العصر کا خلاصہ بھی یہی نوید دیتا ہے کہ جس نے اللہ پر بھروسہ کیا اور صبر کیا وہ خسارے والوں میں سے نہیں۔ میرا بیٹا تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے بھی کئی مہینوں سے روزگار کی تلاش میں تھا۔ وہ اپنی طرف سے پوری کوشش میں لگا ہوا تھا ‘ ادھر میں ایک ماں کی حیثیت سے صرف اللہ سے دعا کر سکتی تھی۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ دل میں ناامیدی کا بوجھ بڑھنے لگا جو صرف شیطان کا پیدا کیا ہوا تھا۔ پھر ایک دن خیال آیا کہ اللہ نے تو انسان کے علاوہ تمام مخلوقات‘ بے زبان جانور‘ چرند‘ پرند سب کی روزی اپنے ذمہ لی ہے ‘جو شروع سے لیکر قیامت تک جاری رہے گی۔ اس کی رحمت اتنی وسیع ہے کہ غیر مسلموں کو بھی روزی دیتا ہے۔ اللہ نے ان پر ہوا‘ پانی بند نہیں کیا۔ جب کہ وہ شرک کرتے ہیں اور اللہ اور اس کی نعمتوں کو جانتے تک نہیں۔ پھر ہم تو اشرف المخلوقات اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے امتی ہیں۔ پھر یہ ناممکن ہے کہ وہ ہمارے حال سے بے خبر ہو۔ اس کے بعد سے میرے دل میں سکون اور صبر کا احساس ہوااور عبادت کے طریقہ کو اپنا معمول بنانے کی کوشش کی جو مندرجہ ذیل لکھے ہیں۔ پابندی سے تہجد کی نماز کی ادائیگی‘ جو حاجت ہو سجدے میں دعا کریں سُبحَانَ اللّٰہِ وَ بِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ کی تسبیح پڑھیں۔ فجر کی نماز کے بعد قرآن پڑھیں چاہے جتنا پڑھیں مگر ترجمہ کے ساتھ پڑھیں۔ تھوڑا تھوڑا جتنا میسر ہو ‘پڑھیں۔ فجر کے وقت قرآن پڑھنے سے فرشتے حاضر ہوتے ہیں۔ نماز خضوع و خشوع کے ساتھ پڑھیں۔ ہر آیت کے ترجمہ پر غور کریں‘ نماز حاضر دماغ کے ساتھ پڑھیں۔ ہم اللہ کو نہیں دیکھ سکتے مگر وہ توہم کو دیکھتا ہے۔ ہر دعا کے اول و آخر میں تین تین بار درود شریف پڑھیں ۔ ہر دعا یا تسبیح کے مطلب کو توجہ سے پڑھیں۔ اللہ ہر بندے کی شہ رگ سے بھی قریب ہے۔ اس لئے اپنے دل کی بات اللہ سے اس طرح کریں جیسے آپ اپنے بہت ہی ہم درد اور اور ہمراز انسان سے کرتے ہیں۔ اپنی حیثیت کے مطابق صدقہ دیں‘ صدقہ بلاﺅں کو ٹالتا ہے۔ اس کے بعد اللہ کا کرنا ایسا ہوا کہ دو تین دن کے بعد ہی ملازمت کی خوشخبری ملی‘ شکرانے کے نفل ادا کئے اور درود شریف کی تسبیح پڑھی۔ (خورشید بانو ‘ کراچی)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 100 reviews.