Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

طبی مشورے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

نظر کی حفاظت ٭ عمر 20 برس ہے اور میں ایک طالب علم ہوں۔ کچھ عرصے سے پڑھتے وقت ہلکی ہلکی کھجلی آنکھوں میں محسوس ہوتی ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ ابھی سے ایسی تدابیر اختیا ر کروں کہ آنکھوں کا کوئی مسئلہ پیدا نہ ہو۔ (سید جاوید عالم‘ کراچی) مشورہ ایک نکتہ تو یہ ہے کہ مطالعے کے وقت روشنی کافی ہونی چاہیے‘ اندھیرے میں مطالعہ کرنے سے آنکھوں پر زور پڑتا ہے ۔ اس بوجھ سے آنکھوں کو بچانا چاہیے۔ گھنٹوں مسلسل مطالعہ بھی آنکھوں کو تھکا دیتا ہے۔ مجھے ایسا لگتاہے کہ آپ کی آنکھیں صاف نہیں ہیں۔ یعنی ہو سکتا ہے کہ ان میں کوئی مرضی کیفیت ہو۔ اس کا معائنہ کسی ماہر چشم سے کرا لینا چاہیے۔ پتھری کا علاج ٭عمر 25 برس‘ چند روز پیشتر میرے گردے میں پتھری کی تشخیص ہوئی ہے۔ میں اس کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہوں۔ ازراہ کرم کچھ مناسب احتیاطی تدابیر بتائیے۔ نیز کیا جڑی بوٹیوں کی مدد سے بغیر آپریشن یہ پتھری خارج ہو سکتی ہے؟ (قدرت اللہ‘ اٹک) مشورہ اندازہ نہیں ہے کہ پتھری کس قدر بڑی ہے اور یہ بھی معلوم ہونا چاہیے کہ پتھری کس مادے سے بنی ہے ۔ اوگزیلیٹ‘ یوریٹس‘ فوسیٹس۔ علاج کا انحصار ان معلومات پر ہے۔ پتھر چٹ ایک پودا ہے۔ ایک بڑا پتا اور پانچ کالی مرچیں‘ دونوں کو کھرل میں بارک پیس لیں ‘ ذرا سا پانی کا اضافہ کر لیں یہ پانی روز صبح و شام پینے سے پتھری پر کائی کی تہہ جم جاتی ہے اور پتھری پھسل کر خار ج ہو جاتی ہے۔ پانی ذرا زیادہ پینا چاہیے۔ پتھری کے مریض کو پالک‘ ٹماٹر سے پرہیز کرنا چاہیے۔ چارٹ سے غذا نمبر 6 استعمال کریں۔ بے جان ہاتھ ٭ میری بیوی کے ساتھ مسئلہ یہ ہے کہ وہ جب بھی صبح کو سو کر اٹھتی ہے تو اس کے دونوں ہاتھ سن ہوچکے ہوتے ہیں۔ یوں محسوس ہوتا ہے کہ گویا جان ہی نکل گئی ہے۔ ایسا کیوں ہوتا ہے اور اس کا کیا علاج کیا جائے؟ (جمیل الدین خاں‘ کوٹری) مشورہ جب انسان سوتا ہے تو جسم بھی سوتا ہے۔ جب انسان بیدار ہوتا ہے تو جسم بھی بیدار ہوجاتا ہے۔ ممکن ہے محترمہ کا وزن زیادہ ہواورخون ہاتھ کی طرف کم ہو جاتا ہو۔بظاہر کوئی مسئلہ نہیں ہے ‘ اگر یہ کوئی ورزش نہ کرتی ہوں تو ان کو ہاتھ پیر ہلانے کامشورہ دینا چاہیے۔ اگر محترمہ کمزور ہیں تو ان کو غذا کو درست کرنا چاہیے۔ غذا اگر ضروری اجزاءسے مکمل نہ ہو تو جسم سو جانے کا مرض پیدا ہو جاتا ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 4استعمال کریں۔ بڑی عمر میں شادی ٭عمر تقریباً 48 برس ہے۔ میں نے اب تک اپنی شادی کے بارے میں نہیں سوچا تھا‘ لیکن اب شادی کرنے کا ارادہ کیا ہے۔حکیم صاحب! آپ سے پوچھنا یہ ہے کہ آیا اس عمر میں شادی کرنا صحت کیلئے مضر تو نہیں؟ کیا احتیاطی تدابیر ختیار کی جانی چاہئیں؟ ( ش‘م‘ سرگودھا) مشورہ بالکل مضر نہیں ہے۔ آپ نے خاصی دیر کر دی ہے‘ مگر عمر رفتہ کو آواز دینے کی منزل دور نہیں گئی ہے۔ آپ تو کار خیر کر رہے ہیں۔ ہمارے ملک میں تو پچاس سال والے دولت سے کنواریاں خرید کر شادی رچا لیتے ہیں۔ اندرون سندھ گائے‘ بھینس کا بھاﺅ 35 ‘ 40 ہزار ہے۔ کنواری بیٹی کا سودا پانچ ہزار میں ہو جاتا ہے۔ آپ تو جائز کام پر غور کر رہے ہیں۔ شکر ادا کریں۔آپ احتیاطاً اکسیر البدن کا استعمال دو ماہ کریں۔ چارٹ سے غذا نمبر 7-6 استعمال کریں۔ پیر کا زخم ٭چار سال پہلے میرے پیر میں چوٹ لگنے کی وجہ سے ایک زخم ہو گیا تھا جو اب تک درست نہیں ہوا۔ اس زخم کی وجہ سے میں پریشان ہوں۔ الحمد للہ! تکلیف تو زیادہ نہیں ہوتی لیکن اس سے جو رطوبت نکلتی ہے وہ کپڑے خراب کر دیتی ہے ‘ کیا کروں؟ (محمد جمال وسیم‘ کراچی) مشورہ عزیز من! میرے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل ہو رہاہے کہ فقط حال سن کر آپ کو کوئی علاج بتا دوں۔ بظاہر یہ ناسور بن گیا ہے اور گہرا ہو گیا ہے۔ اب آپ نے زخم کی چار سال کی عمر تو لکھ دی ہے مگر اب آپ کی عمر کیا ہے؟ میری رائے یہ ہے فوراً کسی اچھے معالج سے رجوع کریں اور مناسب علاج کروائیں۔چارٹ سے غذا نمبر-5 6 استعمال کریں۔ وزن کم ہے ٭موجودہ وزن 105 پونڈ ہے‘ قدر 5 فٹ 5 انچ ہے‘ کوئی ایسی غذا‘ دوا اور ورزش بتائیے کہ وزن میں 20پونڈ اضافہ ہو جائے‘ نشاستے دار اشیاءسے پھنسیاں ہو جاتی ہیں۔ (یونس ریاض‘ کوٹ رادھا کشن) مشورہ بلا شبہ آپ کا وزن کم ہے۔ آپ کا حساب غلط نہیں ہے‘ 20 پاﺅنڈ کا اضافہ ہونا چاہیے ۔ ورزشوں میں ایک بہترین ورزش صبح تیز قدمی کے ساتھ ٹہلنا ہے۔ غذا میں اس کا خیال رکھئے کہ خالص اور سادہ غذاکھانے سے غذا صحیح طور پر جزوِ بدن ہوتی ہے۔ گوشت کا زیادہ استعمال کرنا چاہیے۔ ناشتہ میں مغز بادام شیریں 12 عدد کشمش ‘دو تولے رات بھگو دیں صبح کھائیں اوپر سے دودھ پی لیں۔ ایک بہترین مقوی ناشتہ ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 5-1 استعمال کریں۔ مرگی کا مرض ٭مرگی کا مرض کیا ہے؟ کیوں ہوتا ہے اور اس کا علاج کیا ہے؟ ( حفیظ الرحمن ‘ کراچی۔ محمد ممتاز عالم‘ اسلام آباد) مشورہ مرگی( صرع) شاید اتنا ہی پرانا مرض ہے جتنا خود انسان ہے۔ ا س کے بارے میں مختلف زمانوں میں مختلف روایات رہی ہیں۔ جادو اور جن بھوت کی بات بھی ہوتی تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ یہ ایک دماغی بیماری ہے اور دماغ میں رسولی ‘ دماغ کی جھلیوں کے ورم اور دماغ کی کمزوری وغیرہ سے پیدا ہوتی ہے۔ چوٹ اور ضرب سے بھی دماغ پر اثر پڑ سکتا ہے اور یہ مرض پیدا ہو سکتا ہے۔ اس مرض کا اب تک کوئی شافی علاج نہیں ہے۔ بس مسکن یعنی سکون بخش اور بے حس کرنے والی دواﺅں سے دورہ رکا رہتا ہے۔ ویسے اکثر حالات میں ” حریرہ چہار مغز“ بھی ایک تدبیر ہے۔ مغز بادام شیریں 7 دانے‘ تخم خشخاش3 گرام ان کو دودھ میں خوب باریک پیس لیں اور ذرا سے مکھن سے بگھار دیں۔ یہ حریرہ مغز ہے ۔ یہ نسخہ دماغ کی کمزور کو رفع کرتا ہے۔ طالب علموں کے ذہن کو بھی تیز کرتا ہے۔چارٹ سے غذا نمبر 7-1 استعمال کریں۔ ناک کی ہڈی کا بڑھنا ٭ ناک کی ہڈی کیسے بڑھ جاتی ہے‘ اسے آپریشن کے علاوہ کس طرح کم کیا جا سکتا ہے؟ (علی احمد ‘ کراچی) مشورہ ہماری ناک کے دو حصے ہیں‘ پوری ناک کے خلاءکو ایک درمیانی ہڈی نے دو میں تقسیم کر رکھا ہے۔ اس درمیانی ہڈی کو عظم قاسم الانف ( ناک تقسیم کرنے والی ہڈی) کہا جاتا ہے۔ اکثر یہ ہوتا ہے کہ ورم کی وجہ سے ‘ کسی چوٹ کی وجہ سے اور گندگی کی وجہ سے یہ ناک کے راستے کو تنگ کر دیتی ہے جس کی وجہ سے سانس لینے میں دقت ہوا کرتی ہے۔ خود اس ہڈی میں بھی ورم کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے ورنہ وہ جھلی (غشائے مخاطی) جو اس ہڈی پر استر کئے ہوتی ہے اس پر توورم آہی جاتا ہے۔ اس ٹیڑھے پن کو آپریشن کے ذریعہ سے بھی دور کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر اگر یہ خرابی کسی چوٹ کی وجہ سے ہو۔ لیکن اگر یہ صورت حال صرف ورم کی وجہ سے ہو تو پھر اس کو گرم سکائی سے دور کرنا چاہیے۔ گرم پانی میں نمک ملا کر اس پانی سے ناک کو دھویا جائے۔ اس کے بعد روغن کدو شیریں یا کوئی بام انگلی سے اس ہڈی کے دونوں طرف لگا دی جائے ۔ جو لوگ پانچوں وقت نماز ادا کرتے ہیں اور وضو کرتے ہیں ان کو ناک کی تکلیف نہیں ہوا کرتی‘ اس لئے کہ وہ 24 گھنٹوں میں کم از کم پانچ بار اپنی ناک کو صاف کرتے ہیں۔چارٹ سے غذا نمبر 5--2 استعمال کریں۔ نکسیر ٭ نکسیر کا مریض ہوں۔ یہ کن صورتوں میں مفید اور مضر ہے؟ (محمد طاہر‘ لاہور) مشورہ معلوم نہیں آپ کی عمر کیا ہے۔اگر آپ بچے نہیں ہیں‘ بڑی عمر کے ہیں تو شاید آپ کو ہائی بلڈ پریشر (فشار خون قوی) ہو اور اس کی وجہ سے نکسیر پھوٹتی ہو۔ در اصل ناک میں قدرت نے سیفٹی والولگایا ہے۔ آپ نے دیکھا ہو گا کہ پریشر کُکر (جن میں کھانا پکاتے ہیں)ان میں ایک سیفٹی والو ہوتا ہے کہ اگر پریشر زیادہ ہو جائے تو وہ والو خود بخود کھل جاتا ہے اور برتن پھٹنے سے بچ جاتا ہے۔ جسم میں جب خون کا دباﺅ بڑھ جاتا ہے تو خطرہ ہوتا ہے کہ دماغ کی کوئی رگ پھٹ کر فالج ہو جائے ۔ ایسے حالات میں نکسیر پھوٹ جاتی ہے اور خود کا دباﺅ کم ہو جاتا ہے۔ نکسیر کا پھوٹنا اچھی بات نہیں ہے۔ اس سے کمزوری لاحق ہو جاتی ہے ۔ نکسیر عموماً ناک کے اندر ورم وغیرہ سے ہوتی ہے۔ بہترہے کہ کسی اچھے معالج سے مشورہ کر لیا جائے۔چارٹ سے غذا نمبر 6-5 استعمال کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 098 reviews.