Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

مشکلات کے حل کیلئے پڑھیں

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

گمشدہ چیز کیلئے جس وقت چیز گم ہونے کی خبر ملے فوراً بلا تاخیر اِنَّا لِلّٰہِ وَ اِنَّا اِلَیہِ رَاجِعُونَ (البقرہ:152)گیارہ مرتبہ پڑھ لے۔ انشاءاللہ تعالیٰ گم شدہ چیز مل جائے گی۔ مجرب عمل ہے۔ مکان سے آسیب بھگانے کیلئے مکان سے آسیب دفع کرنے کیلئے تین روز تک سورئہ بقرہ پوری ختم کی جائے۔ انشاءاللہ تعالیٰ آسیب دفع ہو جائے گا۔ اولاد نرینہ کیلئے جس عورت کے لڑکیاں پیدا ہوتی ہوں لڑکا نہ ہو۔ جب حمل تین مہینہ کا ہو جائے اس وقت یہ آیت کاغذ پر لکھ کر موم جامہ کرکے پیٹ کی بائیں جانب باندھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اولاد نرینہ ہوگی۔ آیت یہ ہے: لَایَرَونَ فِیہَا شَمسًا وَّ لَازَمہَرِیرًا۔(الدھر:13) جو بچہ ماں کا دودھ نہ پئے اس کا علاج یہ آیت لکھ کر اس کے گلے میں باندھیں: شَہِدَا اللّٰہُ اَ نَّہ لَآاِلٰہَ اِلَّا ہُوَ وَالمَلٰٓئِکَةُ وَ اُولُواالعِلمِ قَآئِمًا ۰ بِالقِسطِ لَآاِلٰہَ اِلَّا ہُوَ العَزِیزُ الحَکِیمُ o 2 اِنَّ الدِّینَ عِندَاللّٰہِ اِلاسلَامُ (البقرہ:19-18) بِرَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرّٰحِمِینَ۔ سردرد کیلئے یہ کلمات لکھ کر سرپر باندھے جائیں۔ کٓھٰیٰعٓصٓo ذِکرُ رَحمَتِکَ یَااَرحَمَ الرّٰحِمِینَ۔ کشائش رزق کیلئے طلوع صبح صادق کے بعد نماز فجر سے پہلے سو مرتبہ سُبحَانَ اللّٰہِ وَبِحَمدِہ سُبحَانَ اللّٰہِ العَظِیمِ پڑھا جائے۔ برائے قضاءحاجات و مہمات یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ بارہ سو مرتبہ بارہ روز تک پڑھے۔ برائے دافع وساوس لَاحَولَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ العَلِیِّ العَظِیمِ بکثرت پڑھا کرے۔ نیز موت اور حشر و نشر کا تصور و مراقبہ بھی قطع وساوس کیلئے مجرب ہے۔ (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ نوٹ: خاص نمبر میں انقلابی تبدیلی اعلیٰ سفید کاغذ خوبصورت بہترین جلد لاجواب پرنٹ تاکہ نسلوں تک استفادہ رہے۔)
Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 097 reviews.