Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

قرآنی آیت سے ضدی مشکلات سے چھٹکارا (شائستہ طالب حسین ، لاہور)

ماہنامہ عبقری - نومبر 2009ء

ہماری ایک عزیز ہ ہیں‘ آنٹی فہمیدہ۔ انہوں نے کچھ روز قبل اپنی بیٹی کانکاح کیا ہے ۔پہلے بات پکی کی ہوئی تھی ۔ نکاح سے ایک روز قبل آنٹی فہمیدہ کی دوسری بہن آئی اور کہنے لگی کہ کل سمعیہ اور طیب کا نکاح کر دیں ‘طیب دوبئی جا رہا ہے۔ صرف دو دن باقی ہیں طیب کے جانے میں‘ اتنی جلدی میں کیا تیاری ہو سکتی تھی ۔نہ کوئی کھانے کا انتظام ‘نہ مہمانوں کو دعوت دینے کا ٹائم‘ نہ زیور ‘نہ کپڑا۔ بہر حال اگلے دن سمعیہ کا نکاح تھا اور ان کی برادری کے جتنے لوگوں کو بھی اس مختصراً وقت میں کہہ سکی وہ تمام نکاح میں شامل ہونے کیلئے آ گئے۔ آنٹی کے گھر میں کوئی کیش نہ تھا ۔بس اسی طرح کسی سے کچھ پیسے ادھار لئے اور گوشت خریدا ‘ چاولوں کی بوری گھر پر موجود تھی ‘ محلے میں سے ایک گھر نے دہی بھجوا دیا۔ بس آنٹی نے 300 افراد کیلئے جو کچھ گھر میں موجود تھا اللہ کا نام لے کر خود کھانا بنانا شروع کیا کیونکہ اتنی جلدی کوئی کھانا پکانے کیلئے بھی نہیں مل سکتا تھا ۔ بہر حال انہوں نے کھانا پکانے کے دوران مندرجہ ذیل وظیفہ نہ چھوڑا‘ پڑھتی رہیں اور کھانا پکاتی رہیں۔ بس اللہ کے کلام کی برکت سے ‘اللہ نے ہر کام کو خوش اسلوبی سے سر انجام دینے کی ہمت دی اور ادھار لئے ہوئے پیسوں سے جو کھانا بنایا تھا اس قدر اس میں برکت دی اور تمام افراد میں پورا ہوا ۔جہاں شاید 4 سے 5 دیگیں بھی کم پڑ جاتیںمگر اللہ پاک نے اس میں برکت دے دی۔ کپڑے اور زیور کا بھی اللہ ہی کے کلام کے پڑھنے سے اچھا انتظام ہو گیا ۔جہاں آنٹی ‘سمعیہ کا نکاح کر رہی تھیں وہاں پر نکاح کے بعد بیٹی کو گھر سے رخصت بھی کر دیا۔ بس یوں کہیے ” جھٹ منگی ‘پٹ بیاہ“ والا معاملہ ہوا۔ وہ وظےفہ جو آنٹی نے پڑھا وہ یہ ہے۔ حَسبِیَ اللّٰہُ لَا اِلٰہَ ھُوَ ۱ عَلَیہِ تَوَکَّلتُ وَ ھُوَرَبُّ العَرشِ العَظِیمُ (التوبہ: 129) ویسے تو انہوں نے اس وظیفے کو صبح و شام 7 مرتبہ پڑھنے کو بتایا ہے مگر سمعیہ کے نکاح کے دن وہ تمام دن اس کا ورد کرتی رہیں‘ اللہ نے ہر کام سے بڑی ہی اچھی طرح بری الذمہ کر دیا ‘ ساتھ میں انہوں نے درودِ پاک اور استغفار کی تسبیحات کیلئے بھی کہا تھا۔ وظیفہ نمبر 1 دو رکعت نفل صلوٰہ الحاجت بمعہ سورہ یٰسین ترتیب دور کعت نفل صلوٰہ الحاجت ‘ کسی بھی کام کیلئے ‘ کسی بھی مقصد کیلئے پڑھیں۔ نفل پڑھنے کے بعد تین مرتبہ درودِ ابراہیم اول و آخر پڑھیںاور تین مرتبہ سورہ یٰسین پڑھیں اور بعد میں دعا کریں ۔نہایت عاجزی و انکساری کے ساتھ اللہ کے حضور بھکاری بن کر گڑ گڑا ئیں انشاءاللہ ہرمراد پوری ہو گی۔ میں خود یہ وظیفہ پڑھ رہی ہوں اور نماز تہجد کے بعد یہ نفل بمعہ سورہ یٰسین کے پڑھے ہیں ‘جو کامیابی و کامرانی ملی ہے وہ بیان سے باہر ہے۔ نماز تہجد کے بعد یہ وظےفہ تین دن کرنے سے ہی بہت اچھا نتیجہ ملے گا۔ میں نے اس وظیفے کو جس کام کیلئے بھی آزمایا ہے ‘میرا وہ کام ہوا ہے لیکن یقین شرط ہے۔ اگر کوئی بھی عمل بے یقینی اور بد دلی سے کریں گے تو فائدہ نہ ہوگا۔
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 089 reviews.