کامل بزرگ سے بیعت ہو جائیں (ایس ایم، ملتا ن)
خوا ب : ۔ میں نماز پڑھتی ہوں مگر پابندی سے نہیں گرمیوں کی رات کو کھا نا کھا کر سو رہی تھی کہ خوا ب دیکھا کہ ایک ویران سا صحرا ہے اور ہر طر ف ریت ہی ریت ہے اور میں وہاں مو جو د ہوں وہاں ایک کمرہ ہے میں اس کمرے میں جاتی ہوں تو دیکھتی ہوں کہ ایک بابا جی بیٹھے ہیں اور بچوں کو قرآن مجید پڑھا رہے ہیں ۔ میں انہیں کہتی ہوں کہ مجھے بھی پڑھنا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ سب سے آگے بیٹھ جا ﺅ ۔ میں بیٹھ جا تی ہوں پھر اچانک میںاور با با جی صحرا میں ہو تے ہیں اور وہاں زمین پر ایک گول دائرہ کھینچا ہوتا ہے وہ کہتے ہیں کہ اس دائر ے کے اندر والی زمین میری ہے اور اس زمین میں پودے اور پھول لگے ہیں۔ باقی ہر جگہ ریت ہے اس بابا جی کی زمین پر کسی آفت کا سایہ ہے وہ اس آفت سے بہت پریشان ہو تے ہیں اور اچانک وہاں ایک مو ٹر سائیکل سوار آتا ہے اور اس آفت کا سایہ اس پر پڑ جا تا ہے اور مر جا تا ہے میں وہاں جاتی ہوں اور آیت الکرسی پڑ ھ پڑھ کر پو رے دائرے پر چل کر پھو نک دیتی ہوں پھر ایک دھماکہ ہو تا ہے اور وہ آفت ختم ہو جا تی ہے اور بابا جی میرے سر پرہا تھ پھیرتے ہیں اور شاباش دیتے ہیں اس خوا ب کی تعبیر جلد از جلد دیں ۔ واللہ اعلم
تعبیر :۔ ما شاءاللہ آپ کے حق میں یہ خواب بہت مبارک ہے آپ کو کسی نیک صالح بزرگ سے فائدہ پہنچے گا اور خدمت خلق کی دولت نصیب ہو گی اس لیے آپ کسی متبع سنت کا مل بزرگ سے بیعت ہو جائیں اور ان کی ہدایت کے مطابق دین پر عمل کرتی رہیں انشاءاللہ خوب ترقی ہو گی ۔ اس کے علا وہ قرآن کریم کم از کم ایک پارہ روزانہ تلا وت کیا کریں ۔ فقط واللہ اعلم
نیکیوں کااہتمام اور گنا ہوں سے اجتناب (یحییٰ خان، لیہ)
خواب:۔ خواب میں میری بہن اور ابو گا ڑی میں جا رہے ہیں اچانگ ریل گاڑی میں فائرنگ شروع ہو جاتی ہے تقریبا ً تمام مسافر فائرنگ کی زد میں آجا تے ہیں ۔ لیکن ہم لو گ یعنی میری بہن اور میں بچ جاتے ہیں ۔ جب میں ابو سے اس کے بارے میں دریا فت کر تی ہوں تو ابو بتاتے ہیں کہ یہ لو گ اس بات سے متفق نہیں ہیں کہ یہاں سے ریل گاڑی گزرے یہ اس جگہ کو اپنی ملکیت رکھتے ہیں اس کے ساتھ ہی میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
تعبیر : ۔ آپ فوراً اپنی دینی حالت کی فکر کریں اور نیکیوں کا اہتمام اور گناہوں سے اجتناب کریں ورنہ ناخوشگوار حادثہ پیش آسکتا ہے اور زندگی کی یہ ریل گاڑی ڈانواں ڈول ہو سکتی ہے مگر نا فرمانیاں اور غفلتیں جب حد سے تجاوز کر جاتی ہیں ۔ تو مہلت کی رسی کو کھینچ لیا جا تا ہے اللہ اپنی عافیت میں رکھے ۔ ( آمین)
اپنی زندگی کو ازواج مطہرات کے نقش قدم پر ڈھال لیں (طاہرہ بلو چ، حیدر آباد)
خواب:۔ (1) میںنے دیکھا کہ سب لو گ ایک کمرے میں جمع ہیں وہ سب ہمارے رشتے دارہیں اور میں بھی ان میںمو جود ہوں وہاں پر قرآن خوانی کا اہتمام ہے میں بھی گئی ہوں اور قرآن شریف بھی پڑھا ہے ۔ دوسرے دن میں نے دیکھا کہ میں پھر کسی کے گھر قرآن خوانی میں میں گئی ہوئی ہوں یہ پتا نہیں چلا کہ وہ کس کا گھر ہے ؟میری ایک کزن مجھے تیسواں پارہ دیتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ پڑھو لیکن میں اسے کہتی ہوں کہ میں یہ پارہ نہیں پڑھوں گی تو وہ مجھے کہتی ہے کہ یہی ایک پارہ بچاہے ۔ تمہیں یہی پڑھنا ہے میں اس سے وہ پارہ لیتی ہوں اور پڑھنا شروع کر تی ہوں ۔ اتنا یا د ہے کہ میں نے پڑھا بھی ہے پھر اس کے بعد میری آنکھ کھل جاتی ہے ۔
(2) ایک سمند ر ہے اس کے ایک کنارے پر تو میرے سب گھر والے اور سہیلیاں کھڑی ہوئی ہیں اور میں دوسرے کنارے پر ہوں اس کنا رے پر ( دوسرے ) ایک لو ہے کی گیلری ہو تی ہے اور پاس ہی نیم کا ایک درخت ہے میں اس پانی میں ہا تھ ڈالتی ہوں میں ہر خواب میں بارش یا پانی ضرور دیکھتی ہوں ۔
تعبیر :۔ (1) آپ مرنے کے بعد دوبارہ زندہ کئے جانے اور میدان حشر میں اپنے اچھے برے اعمال کے جوابدہ ہونے کا عقیدہ پختہ کر یں اسی کو شریعت کی اصطلا ح ” عقیدہ معاد “ کہا جا تاہے یہی غیبی عقیدہ انسان کو برے اعمال و افکار سے روکتا ہے اور اچھے اعمال و اخلا ق کی طرف مائل کرتا ہے آپ نماز روزے میں کو تا ہی اور غفلت اسی لیے برتتی ہیں کہ آپ کا یہ عقیدہ کمزور ہے اور قبرکا اندھیرا ، حشر کی ہیبت اور دوزخ کی ہو لنا کی آپ کے ہاں شاید ایک افسانہ ہے آپ کے اس خواب میں اسی عقیدے کو مختلف اسلوب سے واضح کر کے بھٹکے ہوئے انسانوں کو قائل کرنے کی نہایت حکیمانہ اور حاکمانہ کو شش کی گئی ہے لہذا آپ اپنے آپ کو سنواریں اور توحید و رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ اس عقیدہ کو مضبوط کریں.
(2) اگر آپ نیک اعمال کو لا زم پکڑ لیں اور اللہ کی نا فرمانیوں سے بچیں اور اپنی زندگی کو ازواج مطہرات کے نقش قدم ڈھال لیں تو خوب مالی خوشحالی اور عزت و جاہ پائیں گی اور ہر طر ح را حت نصیب ہوگی ۔ فقط واللہ اعلم
ڈٹ کرحالات کا مقابلہ کیجئے ! (عبدالسمیع، فیصل آبا د)
خواب :۔ میں خواب میں کیا دیکھتا ہوں کہ ایک بھینس جوہڑ میں گئی تھی اس سے باہر نہیں نکلا جا رہا تھا لوگ باہرکھڑے دیکھ رہے تھے لیکن کو ئی جو ہڑ کے اندر داخل ہو کر اسے باہر نہیں نکال رہا تھا ۔ مجھ سے دیکھا نہ گیا اور پھر میں جوہڑ میں داخل ہو جا تا ہوں ۔ لیکن میں محسوس کرتا ہوں کہ کو ئی چیز میرے پا ﺅںکو جکڑ رہی ہے۔ کیا دیکھتا ہوں کہ وہ سانپ ہے میں کمر تک دھنس چکا تھا بڑی مشکل بن جا تی ہے لیکن میں برابر کو شش کر تا ہوں سانپ سے نجا ت کے لیے پھر ساری طاقت استعمال کر کے بھینس پر سوار ہو جا تا ہوں سانپ سے نجات مل جا تی ہے میں کیا دیکھتا ہوں کہ وہ ابھی بھی میرے پیچھے آرہا ہے میں بھینس کو دوڑا کر با ہر آجا تا ہوں باہر مجھے ایک آدمی کہتا ہے کہ اب وہ تمہا رے پیچھے نہیں آئے گا کیونکہ تم اب باہر آگئے ہو ۔
تعبیر : ۔ آپ کا مستقبل انشاءاللہ اچھا ہو جائے گا اور ہر طر ح کی پریشانی دور ہو جائیگی اور مالی خوشحالی نصیب ہو گی مگر کچھ وقت لگے گا اور تھوڑی بہت آزمائش سے بھی گزرنا پڑے گا مگر آپ ہر گز مایوس نہ ہوں بلکہ ڈٹ کر حالات کو مقابلہ کیجئے گا انشاء اللہ حالات کا رخ آپ کے موافق ہو جائے گا ۔ فقط واللہ ا علم
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں