Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انجانے خوف، ڈیپریشن اور مایوس مریضوں کے لئے روحانی ٹوٹکہ

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2007ء

سفر میں جانے والا بخیر و عافیت گھر واپس لوٹے ابو نعیم نے روایت نقل کی ہے کہ ہمیں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لشکر میں بھیجا اور فرمایا کہ صبح و شام یہ آیات تلاوت فرماتے رہیں۔ ہم نے برابر اس کی تلاوت دونوں وقت جاری رکھی۔ الحمد اللہ ہم سلامتی اور غنیمت کے ساتھ واپس لوٹے وہ آیات یہ ہیں۔

”اَفَحَسِبتُم اَنَّماَ خَلَقنٰکُم عَبَثاً وَّاَنَّکُم اِلَینَا لاَ تُرجَعُون۔ فَتَعٰلَی اللَّہُ المَلِکَ الحَقُّ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ رَبُّ العَرشِ الکَرِیم ۔ وَمَن یَّد عُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھاً اٰخَرَ لاَ بُرھَانَ لَہُ بِہ فَاِنَّمَا حِسٰبُہ‘ عِندَ رَبِّہ اِنَّہ‘ لَا یُفلِحُ الکٰفِرُون۔ وَقُل رَّبِّ اغفِر وَار حَم وَاَنتَ خَیرُ الرّٰحِمِین۔ “(پارہ 18 سورہ مومنون آیت115تا 118)

”ہاں تو کیا تم نے یہ خیال کیا تھا کہ ہم نے تم کو یونہی مہمل (خالی از حکمت) پیدا کر دیا ہے اور یہ (خیال کیا تھا) کہ تم ہمارے پاس نہیں لائے جاﺅ گے اللہ تعالیٰ بہت ہی عالیشان ہے جو کہ بادشاہ حقیقی ہے اس کے سوا کوئی بھی لائق عبادت نہیں(اور وہ) عرش عظیم کا مالک ہے اور جو شخص اس امر پر دلیل قائم ہونے کے بعد اللہ کیساتھ کسی اور معبود کی بھی عبادت کرے کہ جس کے معبود ہونے پر اس کے پاس کوئی بھی دلیل نہیں سو اس کا حساب اسی کے رب کے ہاں ہو گا جس کا نتیجہ لازمی یہ ہے کہ یقینا کافروں کو فلاح نہ ہو گی اور آپ یوں کہا کریں کہ اے میرے رب میری خطائیں معاف کر اور رحم کر اور تو سب رحم کرنیوالوں سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے۔ جنات و آسیب کے لئے علاج نبوی ابن ابی حاتم میں ہے کہ ایک بیمار شخص جسے کوئی جن ستا رہا تھا۔ حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو آپ نے یہ آیات قرآنی : ”اَفَحَسِبتُم اَنَّماَ خَلَقنٰکُم عَبَثاً وَّاَنَّکُم اِلَینَا لاَ تُرجَعُون۔ فَتَعٰلَی اللَّہُ المَلِکَ الحَقُّ لَآ اِلٰہَ اِلَّا ھُوَ رَبُّ العَرشِ الکَرِیم ۔ وَمَن یَّدعُ مَعَ اللّٰہِ اِلٰھاً اٰخَرَ لاَ بُرھَانَ لَہُ بِہ فَاِنَّمَا حِسٰبُہ‘ عِندَ رَبِّہ اِنَّہ‘ لَا یُفلِحُ الکٰفِرُون۔ وَقُل رَّبِّ اغفِر وَارحَم وَاَنتَ خَیرُ الرّٰحِمِین۔ “(پارہ 18 سورہ مومنون آیت115 تا 118) ”پڑھ کر اس کے کان میں دم کیا۔ وہ اچھا ہو گیا جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کا ذکر کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عبد اللہ تم نے اس کے کان میں کیا پڑھا تھا، آپ نے بتلا دیا تو حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تم نے یہ آیتیں اس کے کان میں پڑھ کر اسے جلا دیا۔ واللہ ان آیتوں کو اگر کوئی بالایمان بالیقین شخص کسی پہاڑ پر بھی پڑھے تو وہ بھی اپنی جگہ سے ٹل جائے۔ (تفسیر ابن کثیر جلد 3 ص 474 ) ایک مجرب عمل برائے عافیت اہل و عیال و انجانا خوف ایک صحابی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ! مجھے اپنی جان اوراپنی اولاد اور اپنے اہل و عیال اور مال کے بارے میں نقصان کا خوف رہتا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا صبح و شام یہ پڑھ لیا کرو۔”ِبسمِ اللّٰہِ عَلیٰ دِینِی وَنَفسِی وَوَلَدِی وَاَھلِی وَمَالِی۔“ ”اللہ کے نام سے میں اللہ تعالیٰ کے سپرد کرتا ہوں اپنا دین اور اپنی جان اور اپنی اولاد اور اپنے اہل اور اپنے مال کو۔ چند دن کے بعد یہ شخص آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا اب کیا حال ہے؟ عرض کیا قسم ہے اس ذات کی جس نے حق کے ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو مبعوث فرمایا میرا سب خوف غائب ہو گیا۔ (کنز العمال جلد 2 ص 636) (کشکول معرفت ص 75 حضرت مولانا حکیم محمد اختر صاحب) فائدہ:۔ جس شخص کو انجانا خوف رہتا ہو اور دل خوف سے قرار نہ پکڑتا ہو تو اس پیارے و محبوب مسنون عمل کو اپناحرز جان بنالے اور اٹھتے بیٹھتے وقت پڑھتا رہے ان شاءاللہ تمام غم اور خوف ختم ہو جائیں گے۔

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 100 reviews.