Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خطبات عبقری جلد اول

عرصہ درازسے احباب اور ومتلقین اصرار تھا کہ ہر ہفتہ وار درس جو محض اللہ جل شانہ ‘کے فضل سے عوام وخواص میں مقبول ہوئے ۔زندگی کے تجربات ومشاہدات نے جو دیکھا ‘ سوچا‘ سمجھا اور سنا اس میں سے اللہ جل شانہ‘ نے جومخلوق کیلئے دنیاو آخرت کی خیر و بھلائی دل میں ڈالی وہ خود کو مخاطب کرتے ہوئے ان سے عرض کیں۔ یہ دروس دراصل دلی کامل عظیم روحانی مرشد ، قدوۃ السالکین حضرت خواجہ سید محمد عبدللہ ہجویری رحمتہ اللہ علیہ جیسی نابغۂ روزگار رہستی جو اس ظلمت زدہ معاشرے میں روحانیت وامن کی دعوت پھیلاتے رہے ، کی صحبت کا نتیجہ ہے۔
انہی کی طرز پر چلتے  ہوئے میرا نصب العین ہے کہ کسی بھی طرح دامے‘ درمے ‘سنخے‘ قدمے اللہ کے دین کی خدمت ہوجائے ، اس دور میں کہ جبکہ ہر آنے والی صبح ایمان سوزی لارہی ہے اور دین پر چلنا ایسا ہی مشکل ہورہا جیسا ہاتھ میں انگارہ لینا ۔ حضرت مجد د الف ثانی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ احادیث میں ذکر کردہ پرفتن دور کی علامات میرے دور میں پوری ہوتی ہیں۔آج تو مجدد صاحب کو گزرے بھی کئی صدیاں ہوگئیں۔ بہت زیادہ شدت کے ساتھ سکھر کے حاجی محمد شفیق میمن صاحب اور کراچی کے امتیاز حیدر اعوان صا حب تقاضا کرتے رہے کہ ان دروس کو کتابی شکل میں شایع کیا جائے اور احباب نے پر خلوص کوشش کرکے ضبط اور ترتیب کے بعد یہ خطباتِ عبقری ، کی پہلی جلد کی شکل میں آپ کی خدمت میں پیش کی ہے ۔میرا کوئی لفظ یا بول حرف آخر نہیں ہر پل اپنی ذات اور اپنی تحریروں کو خواہ  میری تالیفات ہیں یار سالے میں شائع ہونے والے مضامین ان کو قابل اصلاح سمجھتا ہوں اور کوشش کرتا ہوں کہ اپنے آپ کو ہر لمحہ مخلص علما، کی نگرانی میں چلاؤں۔ کیونکہ میری اورمیرے ساتھ چلنے والوں کی عافیت اسی میں ہے لہٰذا کہیں بھی کوئی اصلاح کا پہلومحسوس کریں اطلاع کرنے میں تاخیر نہ کیجیے گابندہ آپ کا بہت زیادہ ممنون رہے گا۔چند صفحات کی جھلکیاں ملاحظہ ہوں۔٭تنگدستی سے نکلنے کا دوسرا نبوی ﷺ نسخہ ٭مشکلات کے پہاڑ میں درود شریف کے کمالات ٭ذہانت کا سب سے بڑا وظیفہ ٭برکت کا انوکھا کا عمل ٭بے اولادی اور شادی کیلئے انوکھا عمل ۔



مزید کتب