Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

انار کھانے والے کو یہ امراض کبھی نہ ہونگے!آزمودہ ہے!

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

کالی کھانسی کے لیے:انار دانہ ایک تولہ، کالی مرچ 3 گرام، پیپل کا پھل 6 گرام، گُڑ دو تولہ، تمام ادویات کو باریک پیس کر گُڑ میں ملالیں اور چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور روزانہ 2 گولی منہ میں رکھ کر چوسیں صبح و شام

انار کا شمار جنت کے پھلوں میں ہوتا ہے یہ ایک بہت لذیذ اور رسیلا پھل ہے۔اب آتے ہیں اس کے فوائد کی طرف کہ اللہ تعالیٰ نے کتنی بڑی نعمت دی ہے اور ہمیں اس کی قدر ہی نہیں ہے۔ میٹھا (شیریں) انار حلق، سینے کی سوزش اور پھیپھڑوں کیلئے اکسیر ہے، پرانی کھانسی میں شیریں انار بڑا کارآمد ہے۔ انار کا رس پیٹ کو درست اور آنتوں کو نرم کرتا ہے۔ جسم کو مفید غذائیت اور توانائی مہیا کرتا ہے۔ معدے میں جلن ہوتو انار کھانے سے جلن ختم ہو جاتی ہے۔ یہ پیشاب آور بھی ہے۔ صفرا کو تسکین دیتا ہے۔ اچھا خون بننے کی وجہ سے یہ جسم کے تمام اعضاء کو قوت دیتا ہے۔ دل کے پرانے امراض کو آرام دیتا ہے۔ جن لوگوں کی طبیعت پر مردنی چھائی رہتی ہو انہیں انار کا رس استعمال کرنا چاہیے۔ اس سے طبیعت فرحت بخش ہو جاتی ہے۔ یرقان کیلئے مفید ہے۔ (نوٹ : اسے کثرت سے کھانے سے قبض ہوتی ہے اور معدہ بھی ڈھیلا ہو جاتا ہے لہٰذا اسے توازن سے کھانا چاہیے)
انار کے چند مجرب نسخے درج ذیل ہیں
جسم کو خوبصورت بنانے کیلئے انار کا شربت استعمال کریں۔
اشیاء: انار کا جوس ایک کلو، عرق گلاب ایک کلو، چینی ایک کلو
بنانے کی ترکیب: چینی کو باریک پیس لیں اور پھر عرق گلاب کیساتھ اس چینی کو ملا کر کسی دیگچی یا قلعی کیے ہوئے برتن میں ڈال کر پندرہ منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں۔ پھر اس میں انار کا جوس ملالیں۔ جوس پہلے ہی سے نکال کر اور چھان کر تیار رکھنا چاہیے۔ پھر پندرہ منٹ تک آگ پر پکائیں۔ جب یہ گاڑھے شربت کی طرح ہو جائے تو اتار لیں اور ٹھنڈا ہو جانے پر بوتلوں میں بھرلیں۔ یہ شربت گرمیوں کا تحفہ ہے۔جسم کو خوبصورت اور سرخ بناتا ہے۔ گرمیوں کے موسم میں جسم کو ٹھنڈا رکھتا ہے۔ ایک یا دو چمچ شربت ایک گلاس پانی میں گھول کر صبح و شام استعمال کریں۔ اگر اس شربت کو نہار منہ استعمال کیا جائے تو یرقان کیلئے انتہائی مفید ہے۔ یرقان کا جڑ سے خاتمہ کرتا ہے۔
ہاضمہ کیلئے مجرب نسخے:(1)انار دانہ 5تولہ، سونٹھ، زیرہ، نمک سفید‘ نمک سیاہ ہر ایک ایک تولہ، تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ غذا کو ہضم کرنے اور بھوک لگانے کیلئے بہترین چورن ہے۔ اسے شام اور دوپہر کو کھانا کھانے کے بعد چھ چھ ماشہ پانی کیساتھ استعمال کریں۔(2)انار دانہ ایک پائو، سونٹھ ایک پائو، پودینہ ایک پائوتمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ ایک چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ یہ نسخہ بلڈپریشر، شوگر، یرقان وغیرہ کیلئے بھی مفید ہے۔(3)انار دانہ 50گرام، سونٹھ 7گرام، زیرہ سفید 7گرام، تربد سفید 20گرام، زیرہ سیاہ 20گرام، سماق 20گرام، پوست ہلیلہ زرد20گرام، پوست ہلیلہ 20گرام، نمک لاہوری 50گرام۔ تمام اشیاء کو کوٹ چھان کر سفوف بنالیں۔ اگر قبض دُور کرنا ہوتو موٹا سفوف بنائیں۔ اگر دست لگے ہوئے ہوں تو باریک سفوف بنائیں۔ (خوراک) 2 سے 3 گرام صبح و شام پانی کے ہمراہ کھانا کھانے سے پہلے یا بعد میں استعمال کریں۔ (فوائد)یہ چورن معدہ اور انتڑیوں کو طاقت دیتا ہے اور بھوک لگاتا ہے اور کھانا ہضم کرتا ہے۔ اگر قبض ہو تو دست لاتا ہے اگر دست آتے ہوں تو بند کرتا ہے۔پیٹ درد کے لیے:پیٹ درد میں انار کے دانوں پر نمک اور سیاہ مرچ چھڑک کر استعمال کریں۔ اس کے استعمال سے پیٹ درد ختم ہو جاتا ہے۔پیٹ کے کیڑوں کے لیے:انار کی چھال کو سایہ میں خشک کرکے سفوف بنالیں اور آدھا چمچ صبح و شام پانی کے ساتھ استعمال کریں۔ آنتوں کے کیڑے مرجائیں گے۔دست کے لیے:انار کی جڑ کی چھال 4تولہ لے کر ایک پائو پانی میں ڈال کر اتنا جوش دیں کہ پانی آدھا رہ جائے تو پانی کو چھان کر اس کی تین خوراکیں بنالیں۔ پہلی خوراک صبح نہار منہ دیں۔ دو خوراکیں ایک، ایک گھنٹے کے وقفے سے دیں۔ اس سے دست رک جائیں گے اور کمزوری بھی نہیں ہوگی۔
مثانہ اور گردے کی پتھری کے لیے
انار دانے کا ایک بڑا چمچ ایک کپ چنے کے سوپ میں ملاکر پینے سے مثانے اور گردے کی پتھری باہر نکل جاتی ہے۔
قروح معدہ کے لیے:حکیم جالینوس کے نزدیک انار دانے کو پکاکر شہد کے ہمراہ بطور طلا درد کان اور دردمعدہ میں مفید ہے۔زخموں کے لیے:انار کے دانے، بیج سمیت پیس کر اس میں شہد ملاکر ٹھیک نہ ہونے والے گندے زخموں پر لگانے سے زخم ٹھیک ہو جاتے ہیں۔ مجرب نسخہ ہے۔
نسخہ نمبر2: انارکے پتے ایک تولہ پانی میں رگڑ کر جلی ہوئی جگہ پر لگانے سے جلن ختم ہو جاتی ہے اور آبلے وغیرہ نہیں پڑتے۔
کھانسی اور سینے کے امراض کے لیے
شیریں انار کا جوس 10تولے اور چینی یا کوزہ مصری ایک پائو، دونوں کا قوام تیار کریں۔جو کہ کھانسی اور سینے کے امراض میں مفید ہے۔ ایک ایک تولہ صبح و شام چاٹیں۔اگر بلغم میں خون آتا ہو:انار کے چھلکے کو پیس کر سینے پر لیپ کرنے سے بلغم میں خون آنا بند ہو جاتا ہے۔یرقان کے لیے:انار کے دانوں کا رس ایک چھٹانک رات کو لوہے کے ایک صاف برتن میں رکھ دیں صبح تھوڑی مصری یا شہد ملاکر پی لیا کریں۔ تھوڑے دنوں میں یرقان دور ہوکر خون صالح پیدا ہونے لگتا ہے۔
ٹی بی، ملیریا بخار کے لیے
انار کی جڑ کی چھال کو پانی میں ابال کر چھان کر پلانے سے ٹی بی اور پرانا بخار بالکل ختم ہو جاتا ہے۔ اور یہ ملیریا بخار کے بعد کی کمزوری کو بھی دور کرتا ہے۔
صفراوی بخار کے لیے:انار دانہ 5تولہ کو مٹی کے کورے برتن میں ایک کلو پانی ڈال کر بھگو رکھیں اور تھوڑا تھوڑا نتھار کر مصری یا شہد ملاکر مریض کو بار بار پلائیں۔ پیاس کی شدت، قے اور بخار کیلئے مفید نسخہ ہے۔متلی‘ قے کے لیے:انار دانہ، پوست ترنج، سماق، دانہ ہیل، زرشک شیریں ہم وزن لے کر چٹنی بنالیں اور ایک بڑا چمچ صبح و شام کھائیں مفید چیز ہے۔ نیز شدت پیاس میں بھی مفید ہے۔کالی کھانسی کے لیے:انار دانہ ایک تولہ، کالی مرچ 3 گرام، پیپل کا پھل 6 گرام، گُڑ دو تولہ، تمام ادویات کو باریک پیس کر گُڑ میں ملالیں اور چنے کے برابر گولیاں بنالیں اور روزانہ 2 گولی منہ میں رکھ کر چوسیں صبح و شام۔بھڑ کے کاٹے کیلئے:بھڑ کاٹنے کی صورت میں انار کے پتے رگڑ کر لگانے سے فوری آرام آجاتا ہے۔دانتوں کے امراض کیلئے:انار کے پھول یا چھلکا کو خشک کر کے باریک پیس لیں یعنی پائوڈر بنالیں، صبح و شام بطور منجن استعمال کریں۔ ہلتے دانت مضبوط اور چمکدار ہو جائیں گے۔ مسوڑھوں اور دانتوں کی تمام بیماریاں ختم ہو جائیں گی۔

 

Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 999 reviews.