Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔

آپ کا کچن آپ کا معالج!انتہائی مفید ٹوٹکے

ماہنامہ عبقری - نومبر 2024ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اپنے چند تجربات تحریر کر رہی ہوں جو میرے آزمودہ ہیں‘ان شاءاللہ عبقری قارئین کو اس سے بہت فائدہ ہو گا۔
کراہت بھرے مسئلےکا خوشبو دار علاج
جب بھی کھانا پکاتے ہوئے یا تڑکا لگاتے ہوئے لہسن ‘پیاز کاٹیں تو ہاتھوں سے بدبو آتی ہے اور جلدی جانے کا نام نہیں لیتی اور بعض لوگوں کو یہ بات بالکل برداشت نہیں ہوتی تو اس سے نجات کے لیے ایسا کریں کہ اگر آپ لہسن یا پیازدونوں میں سے کسی بھی چیز کا تڑکا لگا رہے ہیں تو اس کی جو سٹیم(دھواں) اٹھتی ہے اس کے اوپر کچھ دیر ہاتھ رکھ لیں کیونکہ جب دونوں چیزیں تڑکا لگنے کے دوران برائون ہونا شروع ہوتی ہیں تو ان کی خوشبو بہت اچھی ہو جاتی ہے‘اس لئے ایسا کرنے سے ذرا سی دیر میں آپ کے ہاتھوں کی بدبو بالکل ختم ہو جائے گی اور خوشبو آئے گی۔ کھانے پکاتے ہوئے بھی اور تڑکا لگاتے ہوئے بھی آپ ایسے عمل کریں آپ کے ہاتھوں سے بالکل بدبو نہیں آئے گی۔
بلڈ پریشر کے مریضوں کیلئے خوشخبری
اگر آپ کا بلڈ پریشر بہت ہائی ہے اور اس وجہ سے ڈاکٹروں کی ہدایات کے مطابق نمک کا استعمال ختم ہو چکا ہے اور بغیر نمک یا کم نمک والا کھانا آپ سے نہیں کھایا جاتا یا بوجہ مجبوری کھاتے ہیں مگر کھانا بے ذائقہ محسوس ہوتا ہے تو اس کا ایک حل ہے جس میں بغیر نمک کے آپ ذائقہ دار کھانے سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔اس کے لیے ایسا کریں کہ ہر کھانے کے ساتھ سلاد کو شامل کر لیں‘ سلاد کا کوئی نقصان نہیں بلکہ فوائد ہیں۔سلاد نہ ہو توصرف ٹماٹر ہی کافی ہے۔ٹماٹر کے چھوٹے چھوٹے پیس کاٹ لیں اور اگراس پر لیموںچھڑک لیں تو آپکا کھانا بہت مزے کا بن جائے گا‘جی بھر کر کھانا کھائیں گے ‘نمک کی کمی پوری ہو جائے گی اور کوئی نقصان بھی نہ ہوگا۔اس کے علاوہ اگر آپ شوگر کے مریض ہیں تو کوئی میٹھی چٹنی، کیچپ جو گھر میں بنائی ہواعتدال کے ساتھ کھانے میں مکس کر کے کھانے کو مزے دار بنا سکتے ہیں۔
پیپ سے نجات
میرے ہاتھ کی انگلی میں ناخن کے ساتھ بہت درد ہو رہا تھا اُس میں پیپ پڑ گئی تھی۔ میں نے عبقری دواخانہ کی تیارکردہ سکونی مرہم تھوڑی سی مقدار میں لے کر متاثرہ جگہ پر رات کو رکھ لگا سو گئی۔صبح اٹھی تو مسئلہ حل ہو چکا تھا‘ دوبارہ مجھےدوا لگانے کی ضرورت بھی نہیں پڑی ۔اس بات کو کافی عرصہ گزر چکا ہے‘ الحمدللہ دوبارہ کبھی مسئلہ نہ ہوا۔

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 051 reviews.