Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

ویران زندگیاں شاداب! یہ کیسے ہورہا؟

ماہنامہ عبقری - اکتوبر 2019ء

اہل اللہ کی مجالس میں مسلسل حاضری: جب ہم اللہ تعالیٰ کی محبت کے لیے اپنے آپ کواللہ والے ماحول میںلاتے ہیںتو اس میں ہمیںروحانی خوراک ملتی ہے ‘اللہ والی محافل میں ہمیں کوئی سبق ملتا ہے۔ درس پر آنے والے لوگ مجھے بتاتے ہیں کہ ہمارے گھرجو اجڑے ہوئے تھے وہ آباد ہورہے ہیں اور ویران زندگیاں شاداب ہورہی ہیں۔ یہ کیسے ہورہا؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ اللہ والی محفل میں اللہ پاک کی محبت کا،کملی والےﷺ کے عشق کارخ مل جاتاہے۔ صحابہ رضوان اللہ علیہم اجمعین اور اہل بیتؓ کی محبت کا رخ مل جاتا ہے۔
اپنے آپ کو، اپنی اولاد کواوراپنی نسلوں کو دنیاکے سارے علوم دیں ۔ میں نے کبھی علوم سیکھنے کے حوالے سے شکایت نہیں کی لیکن اپنی اولاد کو اخلاق کا زیورضرور دیں، ایمان کا زیورضرور دیں۔ اپنی اولاد کیلئے غائبانہ دعا کریں، روزانہ ان کے لیے صدقہ کرکے دُعا کریں ، روزانہ ان کے لیے اپنی نمازوں کے بعد دعا کریں جس طرح روزی روٹی کے لیے دعا کرتے ہیں، وظائف پڑھ کر جس طرح دکان ، کاروبار کی برکت کے لیے دعا کرتے ہیں، اس طرح میرے دوستو! اپنی نسلوں کے لیے اپنی اولاد کیلئے دعا کرنا پڑے گی اور اپنے آپ کے لیے دعا کرنا پڑے گی۔
دعا کی اصل ترتیب: اکثر دعا کے لیے میںایک ترتیب عرض کرتا ہوں۔ اللہ والو! دعا کے لیے ہاتھ ایسے اٹھائو! دونوں ہاتھ ملا کر تصورکرو کہ یہ ’’برتن ‘‘ہے اور اس برتن میں اپنے دل کو رکھ لو اوراللہ تعالیٰ سے عرض کرو کہ الٰہی! یہ دل سیاہ ہے، یااللہ اس دل کو اپنی ذات عالی کی معرفت کے لیے قبول کرلے۔ ایسے ہاتھ اُٹھا کر گھنٹوں دعا مانگیں۔ چندمنٹوں کے لیے تصور یہ ہو کہ اب میرا دل سینے میں نہیں ہے‘ میرے دونوں ہاتھوں کے برتن میں ہےاور دعا کے لیے ہاتھ اٹھائیںاور تصور کریں کہ میں دل کے برتن کو اللہ کی ذات کے سامنے پیش کررہا ہوںاور میرے اللہ‘ میرے دل پر توجہ فرمارہے ہیں اور شفقت فرمارہے ہیں۔ اللہ کریم میرا دل بدبودارہے‘ اس قابل نہیں ہے لیکن توبڑاکریم ہے تو بڑا رحیم ہے اور پھر اللہ پاک سے عرض کریںکہ یااللہ تیرے کریم بندے ایسے ہوتے ہیں کہ تیرے بندوں پرشفقت کرتے ہیں۔ لاشیں بدبودار ہوتی ہیں،ان کو غسل دیتے ہیں اور ان کو غسل دینے کے بعد پھران کو دفن کردیتے ہیں،ان کا پردہ رکھتے ہیں۔اللہ تعالیٰ اس بدبودار دل کو توغسل دیدے، اپنی محبت کا، اپنے پیار کا ، اپنی شفقت کا اوریا اللہ غسل دینے کے بعد میرے دل کے اوپر اپنی رحمت کا پردہ ڈال دے۔ سدا تیری رحمت اس پر برستی رہے۔ سدا تیری شفقت اس پر برستی رہے، سدا تیری عطا اس پر برستی رہے۔
کریم کی نعمت کریم کو لوٹائیں: میرے دوستو! اپنے دل پر محنت کریں ۔ دل پر محنت کرنے والے لوگ کچھ مل جاتے ہیں لیکن اپنے دماغ پر بھی محنت کریں۔ اپنے دل پراپنے دماغ پر محنت کریں اور ان سوچوں کو اپنی سوچیں بنائیں اور ان سمجھوں کو اپنی سمجھیں بنائیں، اپنے دل پر، اپنے دماغ پر محنت کریں‘جب تک دل اور دماغ پر محنت نہیں کریںگے‘ اللہ جل شانہٗ کا سچا تعلق، اللہ پاک کی سچّی محبت اور اپنی زندگی میںسچّی برکت کو نہیں دیکھ سکیں گے۔ میں آپ کو سچّی برکت دلانا چاہتا ہوں اور سچّی برکت وہ ہوتی ہے جو مل کر کبھی چھنتی نہیں، یہ اس وقت ہوگا جب یہ حساس ، قیمتی برتن جو کریم نے عطا کیے ہیں یہ کریم کو لوٹا دیں گے۔باپ مٹھائی کا ڈبہ لایا تھا‘ بچے کیلئے مگر پہلے اس کو ایک لڈو دیا اور باقی ڈبہ چھپا دیا،اب بیٹے سے مانگا کہ مجھے ایک لڈو دے دو بیٹا؟ اب بیٹا کہتا ہے میں نہیں دوں گا،حالانکہ باپ تو سارا ڈبہ اس کے لیے ہی لایا تھا ۔اگر بیٹااس کو دے دیتا، باپ خوش ہوجاتا اوراس لڈو کے ساتھ ساتھ باقی ڈبہ ساراکا سارا بھی اس کو لوٹا دیتا۔
اب آپ میری بات پر غور فرمائیں: اگر اللہ جل شانہٗ نے یہ دل دیا ہے‘ یہ دماغ دیا ہے اور اتنی بڑی اس کے اندر صلاحیتیں اور نعمتیں عطا فرمائی ہیں ۔ مجھے ایک چیز بتائیں اگر ہمارا دماغ بھی اللہ جانوروں والا بنا دیتا توجانوروں کا دماغ بھی تو ہے ناں؟ بعض لوگ ایسے ہوتے ہیں ان کا دماغ ایسا ہوجاتا ہے جیسے جانوروں کادماغ ہوتاہے۔انہیں اس دنیا کے بارے میں کوئی خبر نہیں ہوتی اورہر چیز وہ نیگٹوسوچتے ہیں ہمیں دکھانے کے لیے اللہ تعالیٰ ایسے کردیتا ہے۔ اللہ پاک اگر ایسے کردے آپ کیا کرسکتے ہیں؟
آج کے بعد وہ کروں گا جو تیری چاہت ہے: اُس کریم کو اپنا دل لوٹا دیں کہ اے اللہ اس دل میں شوق ، اس دل میں جذبے، اس دل میں سوچیں،اس دل میں عروج وزوال، اس دل کا مدّوجزر، اس دل کی سوچیں، اس کے احساسات اب تک وہ تھے جو زمانے والے تھے، مگر میرے اللہ! آج کے بعد وہ ہوںگے جو تیرے کملی والے ﷺ کے ہیں۔ آج کے بعد سرورِ کونینﷺ کی چاہت اپنے دل کی چاہت بنا لی ہے ‘یااللہ اب میں اپنی سوچوں کو بدل رہا ہوں، میرے کریم اللہ!جو تو چاہے گا میں وہی سوچوں گا! اور اگر میری سوچیں بھٹک بھی جائیںگی، میں پھر لوٹ کے تیری طرف آئوںگاکہ میرا ملجا اور ماویٰ توہے میرا معالج تو ہے،میں سدا مریض ہوں تو سدا کریم ہے، میرا وارث تو ہے میں تیری طرف لوٹ کے آئونگا۔ (جاری ہے)

ذکر قلیل فوائد کثیر: ابھی توہم اپنے جسم کو تھوڑا سا اللہ کی محبت کی طرف لائے ہیںاپنی زبان سے ہلکا پھلکا ذکر شروع کیا ہے تو برکتیںملنا شروع ہو گئی ہیں۔لوگ کہتے ہیں کہ ذکر کرنے سے فلاں برکت ہوگئی، فلاں مشکل ٹل گئی، فلاں پریشانی دور ہوگئی، فلاں مسئلہ حل ہوگیا ، میں کہتا ہوں ابھی تو تھوڑا سا آئے ہوزیادہ آکر دیکھو تو سہی پھر کیا ہوتا ہے۔ ایک صاحب کہنے لگے کہ آپنے فلاں وظیفہ بتایا تھا اُسکی اتنی زیادہ برکتیں ہیں !اتنی زیادہ!اتنی زیادہ! بتاتے،بتاتے ان کا سانس پھول گیا، میں نے کہاکہ ابھی تو آپ نے برکتیں نہیں دیکھیں ! آپ نے جتنی دیکھی ہیں آپ وہ بتا رہے ہیںمگر ان دیکھی کتنی ہونگی۔۔۔؟
میں نے ان سے عرض کیا: میں نے کہا ایساہوگا کہ قیامت کے دن، بندے کو اللہ پاک جنت عطا فرمائے گا، اب بھاگم بھاگ وہ جنت میں جائے گا، جنت کے دروازے کو دیکھے گا تو وہیں ٹکی ہو جائے گااور دیکھتا ہی جائے گا،اور دیکھتا ہی جائے گا۔ وہ سمجھے گا شاید یہ جنت ہے۔ 40 سال یا 70 سال تک اسی کو دیکھتا رہے گا،دیکھتا رہے گا،اورجنت کے غلام کہیں گے آقاچلیں؟کہے گا کہاں۔۔۔؟ غلام کہیں گے کہ جنت میں یہ تو ابھی دروازہ ہے ۔میں نے ان صاحب سے کہا تو ابھی جنت کے دروازے پر پہنچا ہے جنت میں نہیں پہنچا۔ کلام الٰہی کی تونے پوری تاثیرابھی دیکھی ہی نہیں ہے تجھے کیا خبر؟اللہ کتنا بڑا ہے اس کی عطا کتنی زیادہ ہے۔
آمر کی عظمت سے امر میں عظمت پیدا ہوتی ہے
اس لفظ کو سوچیے گا یہ میں ایک لفظ کہہ گیا ہوں کہ آمر کی عظمت سے امر میں عظمت پیدا ہوتی ہے۔ دنیا کے ناموں میں آمر dictator کو کہتے ہیں۔ اصل میں آمر کا مفہوم وسیع ہے کہ آمراور ساری کائنات پر حکومت کرنے والا اللہ ہے ۔اگر آمر کی عظمت ہو گی تو امر میں عظمت ہوگی۔ کیوں بھئی آمر کی عظمت ہوگی تو کیا ہوگا؟ امر میں عظمت ہو گی۔ کیوں کہتے ہیں کہ اپنے رہبر سے ،اپنے مرشد سے عشق سے بڑھ کر محبت کریں۔ جب محبت ہوگی تو عظمت پیدا ہوگی پھروہ جو حکم دے دیگا تو اسکا ماننا ایسے ہوگا کہ سعادت سمجھے گا۔اگرعظمت نہیں ہوگی تو حکم دے گا تو ماننا ایسا ہوگاکہ جیسے زہر کاکڑوا پن۔یہ جو فقیر ہے ناں۔۔۔!یہ اللہ کریم کا تعارف کرواتے ہیں۔جب اللہ جل شانہٗ کا تعارف ہوگا تو اللہ کی عظمت دل میں ہوگی اورجب عظمت دل میں ہوگی تو اللہ کے امر کی عظمت ہو گی ۔جو اللہ نے حکم دے دیا تو اسکی بھی عظمت ہوگی۔ آمر کی عظمت سے امر میں عظمت پیدا ہوتی ہے کہ امر کو قبول کرنا آسان ہو جاتا ہے۔ اصل میںہمیں اللہ کا تعارف نہیں ہے ۔اس لیے اللہ جل شانہٗ کے اوامر کے اندر عظمت نہیں ہے۔اللہ کی عظمت تعارف سے پیدا ہوتی ہے۔ جیسے کسی اللہ والے کے بارے میں، کسی نے کہا کہ جی میں نے تو انکی بڑی کرامات دیکھی ہیں، فلاں دیکھا۔۔۔۔!پھر کہا ۔۔۔۔۔! مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا میںتو انکو ایسے عام سا بندہ سمجھتا رہا۔

 

Ubqari Magazine Rated 5 / 5 based on 977 reviews.