Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

روحانی بیماریوں کا روحانی علاج

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

ناکامی / خوف میں بی کام کا طالب علم ہوں۔ جب بھی پڑھنے کے لیے کتاب اٹھاتا ہوں تو نیند کا غلبہ ہو جاتا ہے اور پڑھنے کو جی بالکل نہیں چاہتا۔ عجیب سی بے چینی اور بے دلی گھیر لیتی ہے۔ خوف محسوس ہوتا ہے کہ میں امتحان میں کامیابی حاصل نہیں کر سکوں گا۔ کوئی مضمون پڑھ بھی لیتا ہوں تو وہ بہت جلد ذہن سے نکل جاتا ہے۔ (محمد زاہد۔ ملتان) جواب:۔حافظہ کو قوت فراہم کرنے کے لیے پتے والی سبزیات، بادام، بھوسی والے آٹے اور پھلوں کا اعتدال اور توازن کے ساتھ استعمال کریں۔ کھجوریں بھی استعمال کی جا سکتی ہیں۔ علی الصبح خالی پیٹ آہستگی سے دس پندرہ منٹ گہری سانسیں لیا کریں۔ اس سے بھی اعصابی نظام کو ایک نقطے پر قائم کرنے میں مدد ملتی ہے۔ بعد ازاں پانی پر یااللہ یا رب الرحیم سوبار دم کر کے پی لیا کریں۔ والدہ پر جادو بفضل خدا ہمارا گھر خوشحال ہے لیکن ہماری والدہ پر جادو کے اثرات ہیں۔ جس میں ہماری رشتے دار خواتین ملوث ہیں۔ والدہ مستقل بیمار رہنے لگی ہیں۔ ان کے پیروں کے تلوے بہت جلتے ہیں اور لگتا ہے کہ سوئیاں سی چبھ رہی ہیں۔ بھائیوں نے ماں کا خیال رکھنا چھوڑ دیا ہے۔ امید ہے کہ ان اثرات کو دور کرنے کے لیے کوئی ورد بتائیں گے۔ (م۔ صادق آباد) جواب: ۔ایسی علامت موجود نہیں جسے جادو کہا جا سکے۔ آپ نے بھی اپنے شک کے حق میں کوئی واضح بات بیان نہیں کی ہے۔ بیماری اور گھریلو مسئلے کو آپ دوسرے زاوئیے سے دیکھ رہے ہیں۔ اس طرح کی بدگمانی سے مزید الجھنیں پیدا ہوں گی اور مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ والدہ کا علاج کرائیں اور مناسب پرہیز و احتیاط سے بھی کام لیں۔ روزانہ صبح و شام پانی پر ایک سو گیارہ بار یَاسَلَامُ دم کر کے پلائیں۔ گھریلو مسائل میں توازن سے کام لیں اور جذبات کے بجائے حقیقت پسندی کو اختیار کیا جائے۔ حالات پہلے میرا کاروبار اچھا تھا اور دکان اچھی چلتی تھی لیکن اب کاروبار ختم ہو گیا ہے۔ حالات خراب تر ہو گئے ہیں۔ میں اکثر مختلف اسماءکا ورد بھی کرتا رہتا ہوں۔ ذہن پر بوجھ بڑھ گیا ہے اور مایوسی میں اضافہ ہو گیا ہے۔ مجھے ماورائی علوم حاصل کرنے کا بھی شوق ہے لیکن آج کل ذہن کا یہ حال ہے کہ نماز میں بھی یکسوئی نہیں ہوتی۔ ذہن پر پریشانیوں نے قبضہ کر لیا ہے۔ (شفیق احمد۔ سکھر) جواب: ۔آپ فی الوقت کسی قسم کے اوراد نہ پڑھیں۔ صرف مندرجہ ذیل وظیفے پر عمل کریں۔ نماز فجر کے بعد شمال رخ کھڑے ہو کر دعا کے انداز میں ہاتھ اٹھا کر سات بار سورة اخلاص کا ورد کریں اور ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح تین بار کریں اور پھر اللہ تعالیٰ سے فضل و کرم کا سوال کریں۔ کم از کم چالیسں روز اس وظیفے پر عمل کیا جائے۔ نماز میں یہ تصور کیا کریں کہ آپ ارکان صلوٰة کی ادائیگی اللہ تعالیٰ کے حضور عرش کے نیچے ادا کر رہے ہیں۔ ارادی کوشش سے بھی اللہ تعالیٰ کو ہر وقت یاد رکھا جائے۔ خوش شکل میری عمر تیس سال کے قریب ہے اور اچھے خاندان سے تعلق رکھتی ہوں۔ خوش شکل ہوں لیکن رشتہ ابھی تک طے نہیں ہوا ہے۔ ایک بزرگ نے حساب لگا کر بتایا ہے کہ مجھے نظر بد لگ گئی ہے جس کی وجہ سے بات کہیں طے نہیں ہوتی۔ علاوہ ازیں میں وہمی بھی ہو گئی ہوں اور اکثر خیالات منفی ہوتے ہیں۔ خواب میں بھی ڈرتی ہوں۔ والدین اور میں دونوں بہت پریشان ہیں کہ سب کچھ صحیح ہونے کے باوجود کہیں رشتہ طے کیوں نہیں ہوتا۔(فریحہ۔ مانسہرہ ) جواب:۔ صبح و شام سورة الناس اور سورة فلق سات سات بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے اور پورے جسم پر پھیر لیا کریں۔ نماز عشاءکے بعد ایک تسبیح یَااَللّٰہُ یَالَطِیفُ کی پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کیا کریں۔ کم از کم تین ماہ تک اس وظیفے پر عمل کریں۔ پریشان نہ ہوں اللہ پر یقین رکھیں کہ اس میں کوئی بہتری ہوگی۔ آزمائش اگرچہ دل میں ہمیشہ خوف خدا رہا ہے لیکن پھر بھی آزمائشوں میں گرفتار رہا ہوں۔ تیرہ سال سے مختلف پریشانیوں اور بیماریوں کا نشانہ بنا ہوا ہوں اور یہ حالات ختم نہیں ہوتے۔ خدا جانے یہ مصائب کب ختم ہوں گے۔ بیماریوں، وسائل کی کمی اور ذہنی الجھنوں کے حل کے لیے کوئی ورد بتائیں اور میرے لیے دعا بھی کرائیں۔(نورشاہ۔ خوشاب) جواب: ۔آپ نماز عشاءکے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ چھیاسٹھ مرتبہ الٓمّo اَللّٰہُ لَا اِلٰہَ اِلَّا ہُو الحَیُّ القَیُّومُ پڑھ کر بارگاہ الٰہی میں مشکلات اور صحت کے حوالے سے دعا کیا کریں۔ اللہ تعالیٰ کی ذات پر توکل سے کام لیں اور ثابت قدمی سے حالات کا مقابلہ کریں۔ اس سے ذہنی سکون بھی حاصل ہوگا اور اللہ پر یقین سے اللہ کی رضا بھی حاصل ہوگی۔ انشاءاللہ جلد فضل و کرم شامل حال ہو جائے گا۔ قارئین سے التماس ہے کہ وہ بھی ان کے حق میں دعا کریں۔ اللہ تعالیٰ قبول فرمائیں۔ نامعلوم خوف میں ایک کمزور دل عورت ہوں۔ اللہ کے فضل سے کوئی ظاہری پریشانی یا کمی نہیں ہے لیکن گذشتہ دو سالوں سے چند مسائل میں مبتلا ہوں۔ ہر وقت ایک انجانا خوف طاری رہتا ہے۔ نیند بھی کم آتی ہے۔ ذرا سی بات پر دل زور زور سے دھڑکنے لگتا ہے اور حد درجہ پریشان ہو جاتی ہوں۔ نماز کے دوران بھی واہموں کا شکار رہتی ہوں۔ میں اس ذہنی کیفیت کو ختم کرنے کے لیے دوائیں بھی استعمال کر رہی ہوں۔ (اُم طاہر۔ راولپنڈی) جواب: ۔اسم ذات ”اَللّٰہ“ خوشخط کاغذ پر لکھوا کر اپنی خوابگاہ میں آویزاں کر لیں۔ رات کو سونے سے پہلے اور صبح بیدار ہونے کے بعد دس پندرہ منٹ پوری توجہ سے اسم ذات پر نظریں جمائیں اور دل ہی دل میں اسے پڑھتی بھی رہیں۔ علاوہ ازیں جب بھی فارغ ہوں یَااَللّٰہ کا ورد کیا کریں۔ علی الصبح خالی پیٹ آہستگی کے ساتھ گہری سانسیں لیا اور نکالا کریں۔ یہ عمل پانچ منٹ کیا جائے۔ ان اشغال پر عمل کرنے سے طبیعت پر طاری نامعلوم خوف مغلوب ہو جائے گا۔ ہر ماہ کسی ضرورت مند کی مالی مدد پابندی سے کیا کریں۔ دوست کی جدائی میری عمر اکیس سال ہے۔ ایک سال پہلے میرا دوست اچانک اس دنیا میں چلا گیا۔ دوست کی بے وقت وفات سے میری حالت عجیب ہوگئی۔ سر میں درد رہنے لگا اور دل کی دھڑکن بھی تیز محسوس ہونے لگی۔ مجھے یوں محسوس ہونے لگا کہ میں بھی اس دنیا سے رخصت ہونے والا ہوں۔ میں نے علاج کروایا تو الحمد اللہ طبیعت بہت حد تک بہتر ہوگئی۔ اب مسئلہ یہ ہے کہ کسی کے مرنے کی خبر سن لیتا ہوں تو وہی حالت دوبارہ طاری ہو جاتی ہے ۔موت سے بے حد ڈرنے لگا ہوں۔ خاندان میں کسی کے بیمار ہونے کی خبر سن کر طبیعت خراب ہونے لگتی ہے اور خیال آتا ہے کہ یہ بھی دنیا سے جانے والا ہے۔(ایم سلیم۔ تربت) جواب: ۔رات کو سونے سے پہلے وضو کر کے بیٹھ جائیں۔ بسم اللہ شریف کے بعد سات بار یَااَللّٰہُ یَاحَفِیظُ یَارَحِیمُ یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ پڑھ کر دونوں ہاتھوں پر دم کر کے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح تین بار کہا جائے۔ نماز فجر کے بعد خالی الذہن ہو کر چہل قدمی کیا کریں اور دل ہی دل میں یَا رَحِیمُ پڑھا کریں۔ یہ عمل پندرہ منٹ کیا جائے۔ان اسماءکی برکات سے انشاءاللہ طبیعت بحال ہو جائےگی۔ شادی کے معاملات (1) کچھ عرصہ قبل میری شادی کی بات خاندان میں طے ہوئی تھی لیکن بعض وجوہات کی بنا پر ختم ہوگئی۔ میں اس واقعہ کی وجہ سے بہت پریشان ہوں کیوں کہ میری عمر میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور کسی اور جگہ بات شروع نہیں ہوئی۔ چھوٹی بہن کی بات بھی طے ہو چکی ہے۔ والدین بھی پریشان و فکر مند ہیں۔ (2)رشتے کم آتے ہیں اور اگر آتے ہیں تو بات طے نہیں ہوتی۔ میں پڑھی لکھی اور معقول شکل و صورت کی مالک ہوں لیکن مسئلہ جوں کا توں موجود ہے۔ کوئی وظیفہ بطورورد بتائیں کہ جسے پڑھ کر دعا کروں نیز اجتماعی دعا بھی کراوئیں۔ (شاہین۔ کنول) جواب: ۔(1) نماز فجر اور نماز عشاءکے بعد تین سو بار یَااَللّٰہُ یَاکَرِیمُ پڑھ کر اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کیا کریں اور اس وظیفے پر کم از کم تین ماہ تک عمل کریں۔ (2) نماز عشاءکے بعد اول وآخر گیارہ گیارہ بار درود شریف کے ساتھ اکتالیس بار سورة اخلاص، نوے دنوں تک پڑھیں اورنماز پابندی سے ا دا کیا کریں۔ جو ایام مجبوراً ترک ہو جائیں وہ شمار کر کے آخر میں پورے کر لیں۔ ہاتھوں میں لرزش دس سال سے ذہنی دباﺅ اور اعصابی کمزوری میں مبتلا ہوں۔ ڈپریشن غالب رہتاہے۔ذہنی طور پر بہت پیچھے ہو چکا ہوں۔ یادداشت تو بالکل کام نہیں کرتی۔ ہاتھوں میں لرزش رہتی ہے۔ صحت کے لیے آپ کا مشورہ درکار ہے۔ کوئی روحانی عمل یا مشق بھی بتائیں کہ میں ذہنی سکون حاصل کر لوں۔(شمیم ‘پشاور) جواب: ۔رات کو سونے سے پہلے لیٹ کر یہ تصور کریں کہ آپ کے اوپر آسمان سے نیلا رنگ یا نیلی روشنیاں بارش کی طرح برس رہی ہیں۔ نماز فجر کے بعد کسی پر سکون جگہ پر خالی الذہن ہوا میں ٹہلا کریں اور دل ہی دل میں یَارَحِی ±مُ کا ورد پندرہ بیس منٹ تک کیا کریں۔ غذا میں کھجور اور پھلوں کا استعمال اعتدال کے ساتھ کیا کریں۔ زیادہ نمک اور کٹھی اشیاءاستعمال نہ کریں۔ اعتدال و توازن دوستوں کی باتوں میں آکر بری عادت کا شکار ہوا لیکن اب مکمل توبہ کر لی ہے۔ پھر بھی طبیعت میں توازن نہیں ہے۔ بعض اوقات مذہبی ہو جاتا ہوں اور کبھی مذہب کا غلبہ ختم ہو جاتا ہے۔ صحت بھی پہلے سے خراب ہو گئی ہے۔ بال سفید ہو رہے ہیں۔ اکثر واہموں کا غلبہ رہتا ہے۔ ایک لڑکی کو پسند کرتا ہوں اور وہ بھی مجھے پسند کرتی ہے لیکن اسے حاصل کرنے میں بہت سی مشکلات درپیش ہیں۔ سوچ سوچ کر پریشان رہتا ہوں۔ ذہنی سکون اور استقامت کے لیے کوئی عمل و طریقہ تجویز فرمائیں۔(سلیم اختر۔ صادق آباد) جواب: ۔نماز فجر کے بعد کسی مناسب جگہ ٹہلا کریں اس طرح کہ ذہن کو تمام خیالات سے خالی کر کے ٹہلیں اور دل ہی دل میں یَاوَارِثُ کا ورد کریں۔ اس ورد کو اندازاً دس منٹ تک کیا جائے۔ رات کو سونے سے پہلے لیٹ کر آہستگی کیساتھ پانچ منٹ تک گہری سانسیں لیں اور پھر یَاحَفِیظُ کا ذکر کرتے ہوئے سو جائیں۔ ذہنی یکسوئی اور مرکزیت حاصل ہو جائے گی۔ بھائی کی پڑھائی کا مسئلہ ہمارا بھائی جماعت دہم کا طالب علم ہے۔ پڑھنے لکھنے سے کوسوں دور بھاگتا ہے حالانکہ ذہن اچھا ہے اور ہمارے مقابلے میں اس کا ذہن اچھا کام کرتا ہے لیکن اس ذہانت کا کیا فائدہ جسے صحیح طور پر استعمال نہ کیا جائے ہم بہنوں پر توجہ نہیں دیتا بلکہ لڑائی جھگڑا کرتا ہے۔ والدین نے اس سے بہت سی امیدیں وابستہ کی تھیں لیکن اب اس نے غلط سوسائٹی میں اٹھنا بیٹھنا شروع کر دیا ہے۔اگرچہ وہ کسی بری عادت میں مبتلا نہیں ہے لیکن اندیشہ ہے کہ کہیں غلط راستے پر نہ چل نکلے۔ والدین اس کی طرف سے سخت پریشان ہیں۔(آسیہ، پسرور) جواب:۔ بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَاوَدُودُ یَاحَفِیظُ یَابَدِیعُ ان اسماءکو ایک سو ایک بار پڑھ کر ایک کاغذ پر لکھ لیں اور کاغذ کو تہہ کرکے بیٹے کے تکیے کے اندر رکھ دیں۔ اس تکیے کو کوئی دوسرا شخص استعمال نہ کرے۔ ہو سکے تو روزانہ صبح سورج نکلنے سے پہلے پانی پر ایک بار یَاوَدُو ±دُ دم کرکے یہ پانی کسی بھی وقت پلا دیا کریں۔ اس کے مطابق کوئی ایساراستہ نکالیں کہ وہ اچھی سرگرمیوں میں مشغول ہو جائے۔ خوف و گھبراہٹ انٹر کی طالبہ ہوں۔ کزن کی اچانک وفات کا میرے دل و دماغ پر بہت برا اثر ہوا۔ مسلسل خوف و گھبراہٹ میں مبتلا رہنے لگی۔ یہ خوف آج تک طاری ہے۔ وہم کا یہ حال ہے کہ ہر چیز کھاتے ہوئے یہ خیال آتا ہے کہ یہ کھانے سے میں مر سکتی ہوں۔ کوئی ہتھیار یا چھری نظر آجائے تو عجیب سے خیالات آنے لگتے ہیں۔ جسم ٹھنڈا پڑجاتا ہے اور ہاتھ پیروں پر لرزہ طاری ہو جاتا ہے۔ خود کو آئینے میں دیکھتی ہوں تو خوف کی ایک لہر پورے جسم میں دوڑ جاتی ہے۔ رات کو خوف کا یہ عالم ہوجاتا ہے کہ بار بار مڑ کر پیچھے دیکھتی ہوں کہ کوئی میرے پیچھے آرہا ہے۔ (نگہت، کراچی) جواب:۔ روزانہ صبح سورج نکلنے سے پہلے وضو کرکے اکیس بار یَاوَدُودُ پڑھیں اور پانی پر دم کرکے پی لیا کریں۔ یہ ورد اندھیرے میں کیا جائے۔ رات کو سونے سے پہلے بستر پر بیٹھ کر بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمِ یَارَحِیمُ یَاحَفِیظُ یَابَدِیعَ العَجَائِبِ بِالخَیرِ یَابَدِیعُ تین بار پڑھ کر ہاتھوں پر دم کرکے ہاتھ چہرے پر پھیر لیں۔ اس طرح سات بارکیا جائے ان وظائف پر چالیس روز عمل کریں۔
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 995 reviews.