مالی وسعت کی دعا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میںایک مرتبہ رسول پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہا تھا کہ ایک پریشان حال غربت و مرض کے آثار سے لبریز ایک انصاری سے ملاقات ہوئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا بات ہے؟ ایسی حالت کیوں ہے؟ اس نے کہا تنگدستی اور امراض کی وجہ سے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تم کو ایسی دعا نہ بتادوں کہ تم اس کو پڑھو تو تنگدستی اور بیماری دور ہو جائے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا، اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم !وہ دعا ہمیں بھی سکھا دیجئے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا پڑھو:
تَوَ کَّلتُ عَلَی الحَیِِّ الَّذِی لَایَمُوتُ وَالحَمدُ لِلّٰہِ الَّذِی لَم یَتَّحِذ وَلَدًا وَّلَم یَکُن لَّہ شَرِیک فِی المُلکِ وَلَم یَکُن لَّہ وَلِیّ مِّنَ الذُّلِّ وَکَبّرِہُ تَکبِیرًاo
”بھروسہ اس ذات پر جو زندہ ہے، جسے موت نہیں آئے گی اور تعریف اس اللہ کی جس نے کسی کو بیٹا نہیں بنایا اور نہ حکومت میں اس کا کوئی شریک ہے اور ذلت کے موقع پر اس کے علاوہ کوئی مددگار نہیں ہے اور اسی کی بڑائی بیان کرو۔“
چند دن کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے میری ملاقات ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا بات ہے ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بہت اچھی حالت دیکھ رہا ہوں؟ انہوں نے عرض کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو یہ دعا سکھائی تھی اس کی برکت سے۔ (الطبرانی 3/1285)
گھر سے نکلنے کی دعا جو باعث فراخی رزق ہے
حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ تمہیں کیا مانع ہے کہ جب تم پر معاشی تنگی ہو تو گھر سے نکلتے وقت یہ دعا پڑھو:
بِسمِ اللّٰہِ عَلٰی نَفسِی وَمَا لِی وَ دِینِی اَللّٰھُمَّ رَضِّنِی بِقَضَآئِکَ وَ بَارِک لِی فِیمَا قُدِّرَلِی حَتّٰی لَاَ اُحِبَّ تَعجِیلَ مَآ اَخَّرتَ وَ لاَ تَاخِیرَ مَا عَجَّلتَo
”اللہ کے نام سے نفس پر، اپنے مال پر، اپنے دین پر، اے اللہ ہمیں اپنے فیصلے پر راضی فرما اور جو مقدر فرمائے اس میں برکت عطا فرما، یہاں تک کہ میں موخر میں جلد بازی اور جلد بازی میں تاخیر نہ چاہوں۔“ (الدعاءص 410 بسند ضعیف)
بہترین رزق کے حصول کیلئے ایک دعا
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص صبح میں یہ دعا پڑھ لے تو اس دن بہتر رزق سے نوازا جائے گا اور برائیوں سے محفوظ رہے گا اور جو شام کو پڑھ لے تو رات کو بہترین رزق سے نواز جائے گا اور برائیوں سے محفوظ رہے گا۔
مَاشَائَ اللّٰہُ لَاحَولَ وَلاَ قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ اَشھَدُ اَنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیر”وہی ہوگا جو اللہ چاہے نہ کوئی طاقت نہ قوت سوائے اللہ کے، میں گواہی دیتا ہوں اللہ پاک ہر شے پر قادر ہے۔“ (ابن سنی، کنز العمال)
مال میں برکت اور رزق میں وسعت کے لیے ایک دعا
جو شخص ان آیتوں کو بکثرت فرض نماز کے بعد اور نوافل کے بعد پڑھے گا اس کے رزق میں وسعت اور اس کے مال میں برکت ہوگی اور تنگدستی دور ہوگی۔
قُلِ اللّٰھُمَّ مَالِکَ المُلکِ تُوتِی المُلکَ مَن تَشَآئُ وَ تَنزِعُ المُلکَ مِمَّن تَشَآئُ وَ تُعِزُّ مَن تَشَآئُ وَ تُذِلُّ مَن تَشَآئُ بِیَدِکَ الخَیرُ اِنَّکَ عَلٰی کُلِّ شَیئٍ قَدِیرo تُولِجُ الَّیلَ فِی النَّھَارِ وَ تُولِجُ النَّھَارَ فِی الَّیلِ وَ تُخرِجُ الحَیَّ مِنَ المَیِّتِ وَ تُخَرِجُ المَیِّتَ مِنَ الحَیِّ وَ تَرزُقُ مَن تَشَآئُ بِغَیرِ حِسَابٍo (آل عمران:26,27)
حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فقرو فاقہ کی شکایت کرنے پر حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ کو یہ دعا بتائی
حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے اپنے شدید فقر و فاقہ کی شکایت کی کہ ایک ماہ ہو گیا گھر میں چولہا جلانے کی نوبت تک نہیں آئی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہو تو پانچ بکریاں دے دوں اور چاہو تو حضرت جبرئیل علیہ السلام نے ابھی ابھی ایک دعا سکھائی ہے، وہ بتادوں۔ میں نے عرض کیا وہ دعا فرما دیں، فرمایایہ دعا پڑھو:
یَااَوَّلَ الاَوَّلِینَ یَآ اٰخِرَ الاٰخِرِینَ یَاذَاالقُوَّةِ المَتِینِ وَیَارَاحِمَ المَسَاکِینِ وَیَااَرحَمَ الرَّاحِمِینَo
”اے اللہ سب سے اول، اے سب سے آخر، قوت و طاقت والے، اے مسکینوں پر رحم کرنے والے، اے رحم کرنے والوں میں سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔“ (الدعاء1289، کنزالعمال 927/2)
Ubqari Magazine Rated 4.0 / 5 based on 993
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں