(قارئین آپ بھی اپنی روحانی کیفیت تحریر کریں۔ لاکھوں لوگ آپ سے استفادہ حاصل کریں گے۔ یہ بھی صدقہ جاریہ ہے۔)
محترم حکیم صاحب!السلام علیکم ورحمتہ اللہ برکاتہ الحمد اللہ ،اللہ جل شانہ کا بے حد احسان اور فضل و کرم ہوا کہ مجھ ناچیز کو اللہ تبارک و تعالےٰ کے فضل سے آپ کی خدمت میں آنے کا شرف حاصل ہوا۔ ایک ایسی صحبت نصیب ہوئی جہاں قلبی سکون نصیب ہوا۔ وہ لمحہ ہر وقت سامنے رہتا ہے جب آپ فرما رہے تھے کہ اعمال اختیار کرو گے تو اللہ تعالیٰ تمام پریشانیاں دور فرمائیں گے۔ اللہ تعالیٰ نے اپنا خصوصی کرم فرمایا کہ آپ کی زیارت کے لیے حاضر خدمت ہوا اور اللہ تعالیٰ نے خانقاہ میں نیک بندوں کے ساتھ مجھ گنہگار کو اپنے ذکر میں قبول فرما لیا۔پچھلی عید کے دنوں میں ایک بھائی سے سنا جو آپ نے بتایا تھا کہ دو رکعت نماز نفل پڑھ کر اس کا ثواب حضرت فاطمة الزہرا رضی اللہ عنہ کو ہدیہ کرو۔ یہ نوافل پڑھنے کا شوق پیدا ہوا۔ سونے سے پہلے میں نے یہ دو رکعت نفل معمول بنا لیا۔ پہلی رکعت میں سورة فاتحہ کے بعد تین دفعہ سورة کوثر، تین دفعہ سورة اخلاص کی تلاوت کرتا۔ دوسری رکعت بھی اسی طرح پوری کرتا۔ سلام پھیر کر درود پاک پڑھتا اور ہدیہ کر دیتا اور سونے کی دعائیں پڑھ کر سو جاتا۔ مجھے گندے خواب آیا کرتے تھے۔ ان سے نجات حاصل ہوگئی۔ چند ہی دنوں میں اللہ تعالےٰ نے کرم فرمایا۔ اور مجھ گناہگار کوحضور صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت نصیب ہوئی۔
خواب:چھوٹا سا گھر ہے جس میں میں داخل ہوا ہوں۔ ایک چارپائی پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف فرما ہیں۔ دو خواتین دوسری طرف بیٹھی ہیں۔ باپردہ ہیں۔ تیسری خاتون آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود سے بچہ اٹھا کر میری طرف کرتی ہیں۔ میں اٹھا لیتا ہوں۔ بچہ بہت حسین ہے۔ میں اس کو چوم رہا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں کہ اس کے کندھے پر کیالگا ہوا ہے۔ وہ ایک چھوٹا چھلکا سا تھا۔ میں نے اتار کر عرض کیا یہ چھلکا ہے۔ میں دل میں کہہ رہا تھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کتنے کرم فرماہیں۔ خواتین کی وجہ سے مجھے دوبارہ اوپر دیکھنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ بچے کے بوسے لے رہا ہوں۔ میری آنکھ کھل گئی۔ آنکھ کھلتے ہی میری توجہ اس حدیث مبارکہ کی طرف تھی جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان عالیشان ہے کہ جس نے خواب میں مجھے دیکھا اس نے سچ دیکھا۔ شیطان میرا وسوسہ نہیں ڈال سکتا۔ رات 3 بجے کا وقت تھا۔ میں نے اٹھ کر نماز تہجد ادا کی، ذکر نصیب ہوا۔ اللہ تعالےٰ کا شکر ادا کیا۔ (دوست محمد)
Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 991
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں