Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

عمل کریں اور نفع پائیں

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

برائے دردریح جس جگہ ریح کی درد ہو۔ اس جگہ کو زور سے پکڑ کر سورة فاتحہ گیارہ بار پڑھ کر دم کریں۔ ایک بار یا دوبار کرنے سے آرام نہ ہو تو تیسری بار کرے۔ انشاءاللہ تیسری بار آرام آ جائے گا۔ ژالہ باری نہ ہو ٭اگر ژالہ باری زیادہ ہو یا ژالہ باری کا خطرہ ہو تو اسم ذات اللہ انگلی سے بادل کی طرف لکھے اور آیت الکرسی تین بار پڑھ کر بادل کی طرف پھونک دے۔ ٭اصحاب کہف کے نام اور آیت الکرسی چار کاغذوں پر لکھ کر کھیت کے چاروں کونوں میں دفن کرے۔ انشاءاللہ اس کھیت کو ژالہ باری سے کبھی نقصان نہ پہنچے گا۔ جانوروں سے کھیت کی حفاظت اگر کسی کھیت کو مویشی کھا جاتے ہوں تو آیت الکرسی ریت پر دم کر کے کھیت میں پھینک دے۔ انشاءاللہ کوئی مویشی خود بخود کھیت میں داخل نہ ہوگا۔ ٭سورة یٰسین کھیتی کے گردا گرد پھر کر پڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ اس میں بویا ہوا بیج صحیح سلامت رہے گا۔ ظالم کے خوف سے نجات اگر کسی کو کسی ایسے شخص سے جو اس سے زبردست ہو ظلم کا یا سختی کا خوف ہو تو سورہ فاتحہ تین بار اور آیت الکرسی ایک بار اور سورة اخلاص تین بار اور سورة قریش سات بار پڑھ کر اپنے اوپر دم کرے اور بلاخوف ظالم کے پاس چلا جائے۔ انشاءاللہ وہ شخص خود بخود نرم ہو کر مہربان ہو جائے گا۔ کشائش رزق ٭تہجد کی نماز کے بعد سو بار دروتبخینا بلاناغہ چالیس یوم تک پڑھنے سے فراخی رزق ہوگی۔ ٭یَابَاسِطُ ہزار بار بعد نماز صبح یا سو بار روزانہ بلاناغہ پڑھنے سے رزق کی تنگی دور ہو جاتی ہے۔ (مزید ایسے بہترین روحانی نسخے حاصل کرنے کیلئے ”کالی دنیا کالا جادو وظائف اولیاءاور سائنسی تحقیقات“ کا مطالعہ کریں۔ ) نوٹ: خاص نمبر میں انقلابی تبدیلی اعلیٰ سفید کاغذ، خوبصورت بہترین جلد، لاجواب پرنٹ تاکہ نسلوں تک استفادہ رہے۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 985 reviews.