Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

اولیاءکے مستند وظائف و عملیات

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2009ء

پیر توکل شاہ انبالوی رحمتہ اللہ علیہ کے مستند وظائف قرض سے آزادی بعض مرتبہ انسان اس امید پر کہ قرض لے لوں شاید کچھ نفع ہو جائے اور کاروبار چل نکلے لیکن ہر بار کاروبار میں نقصان ہوتا جاتا ہے اور قرض پر قرض چڑھتا جاتا ہے اور قرض اترنے کا نام نہیں لیتا۔ ایسی صورت میں قرضہ دینے والے طرح طرح سے پریشان کرتے ہیں۔ جس سے تجارت اور کاروبار میں توجہ قائم نہیں رہتی اور نقصان ہوتا ہے۔ دوسری طرف دل اور دماغ بوجھل رہتے ہیں۔ قرض سے نجات کے لیے سب سے بہتر عمل وہ ہے جو حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو فرمایا تھا۔ نماز مغرب کے بعد یہ دعا سو (100) مرتبہ پڑھے۔ اول و آخر تین تین بار درود شریف ضرور پڑھے۔ وہ دعا یہ ہے: اَللّٰھُمَّ اکفِنِی بِحَلَالِکَ عَن حَرَامِکَ وَاَغنِنِی بِفَضلِکَ عَمَّن سِوَاکَ۔ ظالم پر فتح پانے کے لیے بعض مرتبہ بلاوجہ لوگ دشمن بن جاتے ہیں۔ حسد اور جلن انسان کو اندھا اور بہرہ کر دیتی ہے اور ایسا شخص بلاوجہ تنگ کرتا ہے۔ بعض مرتبہ جان سے ختم کرنے کا ارادہ کر لیتا ہے۔ ایسے ظالم شخص سے حفاظت کے لیے یہ عمل بہت کارآمد ہے۔لیکن شرط یہ ہے کہ وہ واقعی ظالم ہو ورنہ الٹا نقصان ہو ژا۔ عمل یہ ہے کہ مظلوم شخص جو بے گناہ ہے۔ تین روزے مسلسل رکھے۔ ناغہ نہ کرے۔ چوتھے دن بعد نماز عشاءسات ہزار (7000) مرتبہ یَاخَافِضُ پڑھے۔ انشاءاللہ ایسے موذی دشمن سے جان و مال محفوظ رہے گا اور دشمن ناکام ہوگا اور دشمنی چھوڑ دے گا۔ شریر کی شرارتوںسے حفاظت بعض مرتبہ کسی شخص کے بہت سے دشمن بلاوجہ ستاتے ہیں۔ روز ایک نیا منصوبہ تنگ کرنے اور پریشان کرنے کا بناتے ہیں۔ شریف آدمی کا جینا مشکل کر دیتے ہیں اور نئے نئے فتنے پیدا کرتے ہیں اور طرح طرح کے الزامات لگاتے ہیں۔ دشمنوں کی ریشہ دوانیوں اور شرارتوں سے حفاظت کے لئے بعد نمازِ فجر باوضو قبلہ رخ بیٹھ کر پانچ سو مرتبہ یَاخَافِضُپڑھے۔ انشاءاللہ تعالیٰ ایسا شخص اس اسم کو پڑھنے کی برکت سے رحمت الٰہی کے سایہ میں آ جائے گا اور دشمنوں کی تمام شرارتوں سے محفوظ رہے گا اور دشمنی کرنے والے قدم قدم پر ناکام اور ذلیل ہوں گے۔ یہ عمل اس وقت تک کرتا رہے جب تک دشمن اپنی شرارتوں سے باز نہ آ جائیں۔ سامان کی جلد فروخت کیلئے اگر کوئی شخص اپنی کوئی چیز جلد بیچنا چاہتا ہو لیکن وہ چیز جلد نہ بکتی ہو تو اس کیلئے یہ عمل بہت مجرب ہے۔ مندرجہ ذیل آیت کو باوضو تین مرتبہ پڑھ کر اس سامان یا چیز پر پھونک دیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ جلد فروخت ہو جائے گی۔ آیت یہ ہے:بِسمِ اللّٰہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیمo فَلَن اَبرَحَ الاَرضَ حَتّٰی یَاذَنَ لِی اَبِی اَویَحکُمَ اللّٰہُ لِی وَہُوَ خَیرُالحٰکِمِینَ۔(یوسف: 80) برے اور ڈراﺅنے خوابوں سے نجات کا عمل بعض مرتبہ گھر میں جنات کااثرہوتا ہے تو سونے والوں کو طرح طرح سے ڈر لگتا ہے اور برے برے خواب نظر آتے ہیں۔ آدمی ڈر کی وجہ سے رات کو سو نہیں سکتا۔ان چیزوں سے نجات کیلئے سورة المعارج (پارہ 29) یا سورة مرسلات (پارہ 29) باوضو سونے سے پہلے پڑھ لیا کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ شیطانی شرارتوں اور بدخوابی سے نجات حاصل ہوگی۔ اگر بچہ یا ایسا شخص ہے جوپڑھ نہیں سکتا تو اس کیلئے پڑھ کر پانی پر دم کرکے دے دیں اور وہ پانی رات کوسوتے وقت اسے پلا دیں اور چند قطرے اس کے بستر پر بھی ڈال دیں۔ رزق میں ترقی کیلئے آج کل مہنگائی کے سبب ہر شخص کا کم آمدنی میں گزارہ مشکل ہو گیا ہے۔ آدمی ہرطرف ترقی کیلئے کوشش کرتا ہے لیکن ناکامی ہوتی ہے اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں سوال کرنے والا کبھی ناکام نہیں ہوتا۔ رزق میں ترقی کیلئے مندرجہ ذیل آیت باوضو بعد نماز فجر تین سو بارروزانہ پڑھے۔ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درود شریف پڑھیں۔ انشاءاللہ تعالیٰ رزق میں ترقی ہو گی اور رزق بے حساب ملے گا۔ وہ آیت یہ ہے: وَمَن یَّتَّقِ اللّٰہَ یَجعَل لَّہ مَخرَجًاo وَیَرزُقہ مِن حَیثُ لَا یَحتَسِبُ ط وَ مَن یَّتَوَکَّل عَلَی اللّٰہِ فَہُوَ حَسبُہ ط اِنَّ اللّٰہَ بَالِغُ اَمرِہ ط قَدَ جَعَلَ اللّٰہُ لِکُلِّ شَیئٍ قَدرًا (الطلاق: 2,3) سخت مشکل کا آسان ہونا کوئی شخص کسی کام سے عاجز ہو جائے اور اس کے سرانجام دینے کی کوئی صورت نہ ہو تو تنہائی میں پاک صاف ہو کر دو رکعت نماز نفل اس طرح پڑھیں کہ ہر سجدے میں 40بار آیت کریمہ پڑھیں۔ یہ کل تعداد 160 ہو گی پھر خوب زاری سے دعا کریں۔ انشاءاللہ تعالیٰ وہ مشکل بآسانی حل ہو جائے گی اور کسی کام میں رکاوٹ ہے تو وہ رکاوٹ ختم ہو جائے گی اور وہ کام آسانی کے ساتھ ہو جائے گا۔ کم از کم 40دن اس عمل کو کریں۔ عزت وتوقیر پانے کیلئے ہر نماز کے بعد ایک سو ایک (101) مرتبہ یَااٰخِرُ کا ورد کرنے سے بندہ کے دل میں اللہ تعالیٰ کی محبت پروان چڑھتی ہے اور اس کا خاتمہ ایمان پر ہوتا ہے سفر میں جاتے وقت یَااٰخِرُ ایک سو ایک (101) مرتبہ پڑھ کر اپنے اوپر اور اپنے اہل وعیال کے اوپر دم کر دیں جہاں جائے گا عزت وتوقیر حاصل ہو گی۔ نظر بد کے سبب شادی میں رکاوٹ ایسی صورت میں کہ لڑکیوں کے رشتے آتے ہوں لیکن نظر بد کی وجہ سے طے نہ ہوتے ہوں تو لڑکی کی والدہ یا والد یا لڑکی خود الحمد شریف اس طرح پڑھے کہ جب اِیَّاکَ نَعبُدُوَ اِیَّاکَ نَستَعِینُo پر پہنچے تو یہ آیت گیارہ بار پڑھ کر سورة پوری کر لے اور پانی پر دم کر لے۔ اسی طرح گیارہ بار یہ سورة پڑھے اور ہر بار پانی پر دم کرے اور یہ پانی تین گھونٹ میں لڑکی کو پلا دیا جائے یا لڑکی خود عمل کر کے پی لے۔ اس عمل کی مدت چالیس دن ہے یعنی چالیس روز برابر بلاناغہ یہ عمل کرے۔
Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 983 reviews.