قارئین کی طلب، تڑپ اور اصرار کے بعد ہر ماہ محفل کے اوقات 3بار کر دیئے گئے ہیں۔ روحانی محفل 13 ستمبربروزاتوار اور 19ستمبربروز ہفتہ اور 28ستمبر بروز پیرشام 6 بجکر 42 منٹ سے لیکر 8بجکر 17 منٹ تک ہو گی اس کے دوران صَلَّی اللّٰہُ عَلیٰ مُحَمَّد 70 منٹ پڑھیں۔ یہ ذکر ، بھکا ری بن کر ، خلوص دل ، درددل ، توجہ اور اس یقین کے ساتھ کہ میرارب میری فریا د سن رہا ہے اور سو فی صد قبول کر رہا ہے۔ پانی کا گلاس سامنے رکھیں ا و ر اس تصو ر کے ساتھ پڑھیں کہ آسمان سے ہلکی پیلی روشنی آپ کے دل پر ہلکی بارش کی طر ح برس رہی ہے اور دل کو سکون چین نصیب ہو رہا ہے اور مشکلات فوری حل ہو رہی ہیں۔ وقت پورا ہونے کے بعد دل و جا ن سے پوری امت ، عالم اسلام، اپنے لیے اور اپنے عزیز و اقارب کے لیے دعا کریں ۔ پورے یقین کے ساتھ دعا کریں ۔ ہر جائز دعا قبول کر نا اللہ تعالیٰ کے ذمے ہے۔ دعا کے بعد پانی پر تین بار دم کر کے پانی خود پئیں۔ گھروالوں کو بھی پلا سکتے ہیں۔ انشاءاللہ آپ کی تمام جائز مرادیں ضرور پوری ہوں گی۔ ہر محفل کے بعد 11روپے صدقہ ضرور کریں۔
نوٹ
1-روحانی محفل کے درمیان اگر نماز کا وقت آجائے تو پہلے نماز ادا کی جائے اور بقیہ وقت نماز کے بعد پورا کیا جائے۔
2-خواتین ناپاکی کے ایا م میں بغیر مصلےٰ کے بھی باوضو ہو کر روحانی محفل میں شرکت کر سکتی ہیں ۔ اگر اسی وقت یہ وظیفہ روزانہ کر لیں تو اجازت ہے مستقل بھی کرنا چاہیں تو معمول بنا سکتے ہیں ۔ ہر مہینے کا ورد مختلف ہو تا ہے او ر خاص وقت کے تعین کے ساتھ ہو تا ہے۔ بے شمار لوگو ں کی مرادیں پوری ہوئیں۔ ناممکن ،ممکن ہو ئیں ۔ پھر لوگوں نے اپنی مرادیں پوری ہونے پر خطو ط لکھے آپ بھی مرا د پوری ہونے پرخط ضرور لکھیں ۔
یہ روحانی محفل” مرکز روحانیت و امن“ میں اجتماعی طور پر نہیں ہوتی۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 982
reviews.
شیخ الوظائف کا تعارف
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔
مزید پڑھیں