یہ ایک پھکی ہے۔ جو ہم اور ہمارے خاندان کا ہر گھر اپنے گھرمیں ہروقت بنا کر رکھتے ہیں۔ اگر کسی بچے ‘ بڑے کے پیٹ میں درد ہورہا ہو تو اسے تھوڑی سی یہ پھکی کھانے کیلئے دی جاتی ہے۔ الحمدللہ وہ اسی وقت ٹھیک ہوجاتا ہے۔
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم!اللہ تعالیٰ آپ کو اور آپ کی نسلوں کو ہمیشہ خوش و خرم اور سلامتی اور عافیت کے ساتھ رکھے۔ میں آج بہت خوش ہوں‘ آج میں نے‘ میرے بھائی اور میری چھوٹی بہن نے تسبیح خانہ لاہور میں آنا ہے‘ ہم نے تسبیح خانہ میں پہلی مرتبہ حاضر ہوکر درس سننا ہے۔ میری وہ خوشی اپنی جگہ مگر یہاں میں صرف اس لیے حاضر ہوئی ہوں کہ میں اپنا پانچ نسلوں سے آزمودہ نسخہ عبقری قارئین کیلئے لیکر حاضر ہوئی ہوں۔ یہ نسخہ ہماری پانچ نسلوں سے چلا آرہا ہے۔ یہ ایک پھکی ہے۔ جو ہم اور ہمارے خاندان کا ہر گھر اپنے گھرمیں ہروقت بنا کر رکھتے ہیں۔ اگر کسی بچے ‘ بڑے کے پیٹ میں درد ہورہا ہو تو اسے تھوڑی سی یہ پھکی کھانے کیلئے دی جاتی ہے۔ الحمدللہ وہ اسی وقت ٹھیک ہوجاتا ہے۔ اسی طرح اگر طبیعت پر بوجھ محسوس ہو‘ زیادہ کھانے کی وجہ سے پریشانی ہورہی ہو‘ پیٹ میں گیس بن جاتی ہو‘ اس پھکی کے سادہ پانی کے ساتھ کھانے سے طبیعت بالکل ہلکی پھکی ہوجاتی ہے اور اس کے علاوہ ڈکار بھی کھل کر آجاتا ہے۔ بڑی لاجواب پھکی ہے۔ اس کی ترکیب اس طرح ہے۔ ھوالشافی: ایک چھٹانک سوئے اور ایک چھٹانک اجوائن دیسی۔ دونوں اشیاء لے کر پیس کر یک جان کرلیں۔ ہروقت گھر میں رکھنے کی چیز ہے۔ (ج۔ج)
میری بیٹی ایک آسان ٹوٹکہ سے صحت یاب
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تبارک و تعالیٰ سے دعا ہے کہ آپ اور آپ کی نسلوں کو خیر کے کاموں کیلئے ہمیشہ قبول فرمائے۔ آمین!میری بیٹی جس کی عمر 14 سال ہے‘اس معدہ ہر وقت خراب اور درد رہتی‘ چیک کروایا تو ڈاکٹرز کےمطابق اس کےمعدہ میں ورم ہے‘ مختلف ادویات استعمال کروائیںمگر صرف وقتی فائدہ ہوتا۔ ماہنامہ عبقری ہم کافی عرصہ سے پڑھ رہے ہیں‘ عبقری کے ایک سابقہ شمارے میں ایک چھوٹا سا ٹوٹکہ آیا‘ میں نے صبح و شام اپنی بیٹی کو یہی ٹوٹکہ استعمال کروانا شروع کردیا۔ چند دنوں کے استعمال سے ہی میری بیٹی ہشاش بشاش رہنے لگی‘ مسلسل چار ماہ کے استعمال سے بیٹی صحت مند ہوگئی۔ ٹوٹکہ یہ ہے:۔ اسپغول کے چھلکا ایک چمچ لے کر اس پر ایک چٹکی ہلدی ڈال کر ایک چمچ پانی میں مکس کرکے کھالیں اوپر سے سادہ پانی پی لیں۔ بالکل آسان سا ٹوٹکہ ہے۔ معدہ کا ورم ہو‘ آنتوں میں ورم ہو کچھ عرصہ مستقل مزاجی سے استعمال کریں۔ الحمدللہ بہترین رزلٹ دیتا ہے۔ (مسزنعیم ‘ جہلم)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں