Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

بدبودار پیپ زدہ کان ایک ہفتے میں تندرست

ماہنامہ عبقری - ستمبر 2018ء

محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! میں عبقری کا بہت پرانا قاری ہوں اور اب عبقری میرے گھر کی زینت بن چکا ہے‘ میرے تمام بچے بڑے غور سے پڑھتے ہیں اور اس میں موجود دعائیں اور ٹوٹکے استعمال کرتے ہیں جن سے ان کو فوائد پہنچتے ہیں۔ میں قارئین عبقری کیلئے اپنا آزمودہ ٹوٹکہ لکھ رہا ہوں۔ میرا ایک لڑکا جس کاکان بہت بہتا تھا اور میں نےاس کا کافی علاج کروایا مگر مسئلہ جوں کا توں رہا‘ بچے کی حالت یہ تھی کہ اس کے کان سے اتنی بدبو آتی تھی کہ کوئی بھی اس کے پاس بیٹھ نہیں سکتا تھا‘ ہم سب اس کی بدبو سے بہت پریشان تھے‘ ایک دن ہم کسی رشتہ دار کے گھر ان سے ملنے گئے تو ان کو بھی بدبو نے پریشان کیا‘ پھر انہوں نے ہی اس کا علاج بتایا۔ ھوالشافی: تھوڑی سی رتن جوت اور تھوڑا سا سرسوں کا تیل لیں۔ رتن جوت کو سرسوں کے تیل میں جلانا ہے اور ٹھنڈا ہونے پر اس کو ڈراپر میں ڈال لیں‘ روزانہ تین مرتبہ اس کے قطرے کان میں ڈالنے ہیں۔ ہم نے صرف ایک ہفتہ یہ ٹوٹکہ آزمایا بس اس کے بعد بچے کا کان نہیں بہا‘ کتنے ہی لوگوں کو یہ ٹوٹکہ بتایا سب کو ہی فائدہ ہوا۔ (محمدابراہیم شاہ‘ حیدرآباد)

Ubqari Magazine Rated 4.5 / 5 based on 938 reviews.