Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

آپکی شخصیت پرکشش بن سکتی ہے (ڈاکٹر عمررحمان‘ اسلام آباد)

ماہنامہ عبقری - دسمبر 2011ء

بدمزاج انسان کبھی اپنی شخصیت کا اچھا تاثر نہیں چھوڑتا ایک اچھی شخصیت کی یہ سب سے بڑی خوبی ہے کہ انسان خوش مزاج ہو اور مسکرانا جانتا ہو‘ دل کش مسکراہٹ انسان کی شخصیت کو نمایاں کردیتی ہے اور دوسروں پر گہرا تاثر چھوڑتی ہے ایک پرکشش شخصیت انسان کی ایسی خوبی ہے جس سے بے شمار کمزوریوں کی پردہ پوشی ہوجاتی ہے ممکن ہے کہ آپ بہت زیادہ ذہین یا دل کش نہ ہوں لیکن اگر آپ کی شخصیت مجموعی طور پر متاثر کن ہے تو پھر کوئی وجہ نہیں کہ آپ ہر محفل میں مقبول اور ہر میدان میں کامیاب نہ ہوں۔ کچھ لوگوں کی شخصیت تو قدرتی طور پر ایک طلسمی اثر رکھتی ہے لیکن عام طور پر شخصیت کو خود ہی دل کش اور پرکشش بنانا پڑتا ہے شخصیت ایک ہمہ گیر لفظ ہے۔ یہ ان تمام صفات کا مجموعہ ہے جنہیں عام طورپر پسند کیا جاتا ہے۔ اگر آپ کو ابھی تک یہ نہیں معلوم ہوسکا ہے کہ دوسرے آپ کی شخصیت سے متاثر ہیں یا نہیں تو ذرا حسب ذیل سوالات کی روشنی میں اپنا بھرپور جائزہ لیجئے۔ آپ کا حلیہ کیسا ہے؟ شخصیت کو جاذب نظر بنانے میں لباس بہت اہم کردار ادا کرتا ہے‘ لہٰذا آپ کو چاہیے کہ سب سے زیادہ اپنے لباس کا خیال رکھیں۔ ہمیشہ اپنی حیثیت کے مطابق بہترین لباس پہننا چاہیے۔ اچھے کپڑے اور عمدہ سلائی پر جو کچھ بھی خرچ ہوگا وہ کبھی رائیگاں نہ جائے گا۔ کپڑے نہ صرف صاف اور اجلے دھلے ہوں بلکہ ان پر اچھی طرح استری بھی کی گئی ہو۔ جوتوں پر عمدہ قسم کی پالش ہو اور جرابیں صاف اور دھلی ہوئی ہوں۔ اگر آپ کو پسینہ زیادہ آتا ہے تو مناسب مقدار میں پائوڈر کا استعمال کرنا چاہیے۔ جسمانی صفائی کیلئے غسل کرنا نہایت ضروری ہے۔ دن میں کم از کم دو بار دانتوں کی صفائی بھی لازمی ہے اگر آپ کثرت سے سگریٹ پیتے ہیں یا پان کھاتے ہیں تو پھر اپنے منہ کی صفائی کا بہت زیادہ خیال کریں اگر باتیں کرنے کے دوران آپ کے منہ سے بدبو آگئی تو پھرآپ کی شخصیت کا سارا طلسم ٹوٹ جائے گا۔ بکھرے ہوئے اور پریشان بال انسان کی لاپرواہ طبیعت اور لاابالی پن کا ثبوت ہیں۔ آپ کو چاہیے کہ اپنے سر کے بالوں کو ہمیشہ درست رکھیں۔ اسی طرح ناخنوں کی صفائی کا بھی خاص خیال رکھنا چاہیے۔ کیا آپ کی آواز میں دلکشی ہے؟ آواز میں دل کشی کا مطلب یہ ہے کہ آپ کی آواز سننے والوں کو اچھی معلوم ہوتی ہے یا نہیں اور آپ کا انداز گفتگو دل نشین ہوتا ہے یا بے اثر؟ یہ نہ بھولیے کہ اچھی آواز انسان کی شخصیت میں چار چاند لگا دیتی ہے آہستہ آہستہ اور ٹھہر ٹھہر کر بات کیجئے اور اس چیز کو مدنظر رکھیے کہ آپ کا مدمقابل آپ کی باتوں سے بور بھی نہ ہو باتیں کرتے وقت اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیے کہ آپ موضوع سے نہ بھٹک جائیں اور آپ کی باتیں بے ربط اور بے تکی نہ ہوجائیں۔ بدمزاج انسان کبھی اپنی شخصیت کا اچھا تاثر نہیں چھوڑتا ایک اچھی شخصیت کی یہ سب سے بڑی خوبی ہے کہ انسان خوش مزاج ہو اور مسکرانا جانتا ہو‘ دلکش مسکراہٹ انسان کی شخصیت کو نمایاں کردیتی ہے اور دوسروں پر گہرا تاثر چھوڑتی ہے۔ لوگ جب مسکراتے ہیں تو ان کا چہرہ ہشاش بشاش نظر آنے لگتا ہے۔ مسکراہٹ انسان کے اعصاب کیلئے بھی مفید ہے اور ایک بھرپور مسکراہٹ نہ صرف انسان کی شخصیت کو پرکشش بناتی ہے بلکہ مجموعی طور پر اس کی صحت پر بھی اچھا اثر ڈالتی ہے اگر آپ کسی مشکل کام کو بھی مسکرا کر شروع کردیں گے تو وہ کام بدرجہا بہتر طور پر اور مقابلتاً کم وقت میں پایہ تکمیل کو پہنچ جائے گا۔ کیا آپ دوسروں کا خیال رکھتے ہیں؟ آپ کو خود یہ تجربہ ہوا ہوگا کہ لوگ جب آپ کی تکلیف کا خیال نہیں کرتے تو آپ کو بے حد رنج و ملال ہوتا ہے اس لیے اگر آپ اپنے کو قابل توجہ بنانا چاہتے ہیں تو دوسروں کا بھی ضرور خیال رکھیے۔ دوسروں کی فلاح و بہبود اور آرام کا خیال رکھنا آپ کیلئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا آپ اپنا خیال رکھتے ہیں دنیا میں شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس کے احساسات کا احترام کرتے ہوئے آپ کوئی کام کریں اور وہ اس سے متاثر نہ ہو۔ اگر آپ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اب تک آپ سے اس قسم کی کوتاہیاں سرزد ہوتی رہی ہیں تو آج ہی سے یہ تہیہ کرلیجئے کہ اب آئندہ آپ دوسروں کی مسرت و آرام کا برابر خیال رکھا کریں گے۔بحث و مباحثہ کے دوران اس پر مصر نہ ہوجائیے کہ ہمیشہ فتح آپ ہی کی رہے اور اختلاف رائے کے موقع پر کسی کو منہ توڑ جواب ہرگز نہ دیجئے۔ کیا آپ کی گفتگو دلچسپ ہوتی ہے؟ کوئی بھی عورت یا مرد خواہ دیکھنے میںکتنا ہی اچھا کیوں نہ لگتا ہو لیکن اگر وہ بالکل خاموش بت بنا بیٹھا رہے تو تھوڑی ہی دیر میں دوسرے لوگ اس سے اکتا جاتے ہیں۔ آپ میں یہ صلاحیت ہونی چاہیے کہ جس جگہ چار آدمی گفتگو کررہے ہیں وہاں آپ بھی ان کی گفتگو میں شریک ہوسکیں اگر آپ اس موضوع پر بول نہیں سکتے تو کم از کم آپ دوسروں کی گفتگو میں دلچسپی لیتے رہیں اور بغور ان کی باتیں سنیں۔ آپ کا برتائو کیسا ہے؟ جس طرح آپ دوسروں سے اس بات کی امید کرتے ہیں کہ وہ آپ کا ادب ولحاظ کریں۔ ٹھیک اسی طرح دوسرے لوگ بھی آپ سے اس بات کی توقع رکھتے ہیں کہ آپ ان کو ان کا جائز مقام دیں۔ نرمی اور شگفتگی کے ساتھ گفتگو کریں۔ بڑوں کا ادب کریں اور چھوٹوں سے پیار اور محبت سے پیش آئیں۔ اگر چھوٹے کوئی غلطی کریں تو انہیں معاف کردیں اور اپنے والدین اور استادوں کی عزت کریں اور صنف نازک کی نازک مزاج طبیعت کا احترام کریں۔ کیا آپ دُوسروں کی ہمت افزائی کرتے ہیں؟ کیا آپ دوسروں کی ہمت افزائی کرنے میں پیش پیش رہتے ہیں؟ کیا آپ نہایت فراخ دلی سے دوسروں کی تعریف کرنے کے عادی ہیں؟ دوسرے جب آپ کا کوئی کام کردیتے ہیں تو کیا آپ ان کے ممنون ہوتے ہیں؟ دنیا میں لوگ اس بات کے متمنی رہتے ہیں کہ انہیں ان کے اچھے کاموں کی داد ملے۔ ان مواقع کو ذرا یاد کیجئے اور سوچیے کہ جب دوسروں نے آپ کی تعریف کی تھی تو آپ کو کیا محسوس ہوا تھا۔ ظاہر ہے کہ آپ کو بہت اچھا معلوم ہوا ہوگا اور یہ بھی ظاہر ہے کہ آپ ان کی تعریف کرنے والوں سے بھی خوش ہوئے ہوں گے۔ دنیا میں ہر شخص چاہتا ہے کہ اس کے بارے میں اچھے خیالات قائم کیے جائیں اس کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ آپ دوسروں کی ہمت افزائی کریں تو وہ بے حد خوش ہوکر آپ کے پاس سے اٹھتا ہے۔ آپ کی ہمت افزائی کی بدولت اس شخص کی زندگی میں ایک طرح کا انقلاب آجاتا ہے۔ یہ وہ چند باتیں ہیں جن پر عمل کرنے سے آپ اپنی شخصیت کو نکھار سکتے ہیں اور اسے دوسروں کیلئے دلکش اور پرکشش بناسکتے ہیں۔
Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 609 reviews.