ڈاکٹروں نےان کی کولہے کی ہڈی آپریشن کرکے نکال دی‘ اس میں پس پڑجاتی تھی‘ اس قدر تکلیف میں تھی کہ سارا محلہ ان کی آہ و بکاہ سنتا تھا‘ اللہ تعالیٰ کا یہ نام ان کو بتایا‘ گیارہ دن کے اندر ٹانگ کا گوشت خودبخود پھٹ گیا
محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! اللہ تعالیٰ کے ناموں میں بہت تاثیر ہے ان ناموں میں سے ایک نام یَارَقِیْبُ مجھے نجانے کیوں بہت پسندہے۔ میری فطرت میں ہے کسی کو تکلیف میں نہیں دیکھ سکتی‘ چاہے میرے سامنے میرا دشمن ہی کیوں نہ ہو۔
میری چچی کا پانچ سالہ پرانا مسئلہ حل
میری چچی جان کےپاؤں کا انگوٹھا خراب ہوا‘ اکثر لوگوں کا ناخن اندر کی طرف مڑجاتا ہے ان کے پاؤں کا ناخن بھی اندر کی طرف مڑجاتا تھا‘ کافی عرصہ مرہم لگا کر پٹی کرواتی رہیں‘ وہ چل بھی نہیں سکتی تھیں۔ آخر ڈاکٹر نے کہا کہ آپریشن کرنا پڑے گا‘ اس کے بعد بھی کوئی گارنٹی نہیں کہ نیا ناخن سیدھا آئےگا یا نہیں۔ ایک دن میں ان سے ملنے گئی وہ کافی پریشان تھیں۔ میرے اندر سے آواز آئے کہ ان کو یارقیب بتاؤں۔ میں نے ان کو صرف 300 مرتبہ یَارَقِیْبُ اول و آخر گیارہ گیارہ بار درودشریف پڑھ کر دم کرنے کو کہا‘ مدت عمل گیارہ روز‘ ساتھ ان کو پاؤں دھونے کا بھی بتایا۔
پاؤں دھونے کا طریقہ: ایک چمچ میٹھا سوڈا نیم گرم پانی میں مکس کرکے پانی ایک جگ پانی لے لیں‘ اس سے پاؤں دن میں تین مرتبہ دھوئیں‘ اللہ تعالیٰ کے حکم سے گیارہ دن کے اندر ان کے انگوٹھے سے سکن پھٹی اور ایک ناخن کا الگ ٹکڑا باہر نکل آیا۔ پانچ سال سے خراب ناخن اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت سے بالکل ٹھیک ہوگیا۔ میری چچی جان نے انتہائی خوشی سے فون کیا اور کہا کہ میں مٹھائی کا پورا ٹوکرا لے کر تمہارےگھر آؤں گی۔ میں نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ آپ مٹھائی بچوں میں تقسیم کردیں‘ اس میں میرا کوئی کمال نہیں اللہ تعالیٰ کی ذات ہے جو بے حد کریم اور مہربانی ہے۔
محترم! میری عادت ہے کہ جب بھی کسی کو کوئی بھی عمل بتاتی ہوں تو ان کو خاص طور پر کہتی ہوں پہلے حسب توفیق صدقہ دیں یا کسی مسجد میں پیسے ڈالیں۔ کام ہوجانے پر میٹھی چیز بچوں میں لازمی بانٹ دیں۔
ہڈیوں کا کینسر 11 روز میں ختم
یارقیب کا عمل میں نے دوسری چچی جان کو بتایا ان کو ڈاکٹروں نے ہڈیوں کی ٹی بی کا کہا‘ ٹیسٹ میں بھی پازیٹو آیا‘ ڈاکٹروں نےان کی کولہے کی ہڈی آپریشن کرکے نکال دی‘ اس میں پس پڑجاتی تھی‘ اس قدر تکلیف میں تھی کہ سارا محلہ ان کی آہ و بکاہ سنتا تھا‘ اللہ تعالیٰ کا یہ نام ان کو بتایا‘ گیارہ دن کے اندر ٹانگ کا گوشت خودبخود پھٹ گیا اور اس میں سے پس کا فوارہ نکلا اور قدر لیس تھی کہ پوری بالٹی بھر گئی‘ ڈاکٹر بار بار آپریشن کرکے تھوڑا تھوڑا گوشت کا حصہ نکال دیتے تھے صفائی کے نام پر۔ اللہ کریم نے ان پر کرم کیا اور ان کی ٹی بی کی اگلی رپورٹ نیگیٹو آئی اور زخم بھی بہت جلد بھرگیا۔ اب ان کا صرف آپریشن راڈ ڈالنے کیلئے ہونا ہے کہ ان کی ٹانگ دوسری ٹانگ کے برابر ہوجائے۔ باقی اس وقت وہ بالکل صحت مند ہیں اور جھولیاں اٹھا اٹھا کر دعائیں دیتی ہیں۔
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں