محترم حضرت حکیم صاحب السلام علیکم! قارئین عبقری کے لیے اپنے آزمودہ تین عدد ٹوٹکے لے کر حاضر ہوا ہوں‘ یقیناً قارئین بھرپور استفادہ فرمائیں گے۔
لُو لگ جائے تو: اگر لو لگ جائے توکچا آم (جسے امبی اور کیری بھی کہتے ہیں) بھوبل (گرم راکھ) میں رکھ کر کچھ دیر بعد نکال کر اس کا رس صبح و شام پئیں‘ افاقہ ہوگا۔ لُو سے بچنے کے لی ے ایک چھوٹا سا پیاز اپنی جیب میں رکھیں۔
دانت درد فوراً رفوچکر: اگر چائے‘ قہوہ میں دو تین لونگ ڈال کر چند منٹ پکا کر نوش فرمائیں‘ دانت درد رفوچکر ہوجائے گا۔ گیس ٹربل کے لیے :چند دانے کلونجی (طاق عدد) صبح نہار منہ کھائیں۔ مرض ختم ہوجائے گا۔ مجھ پر دو مرتبہ اس کا حملہ ہوا تھا۔ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ میرے بائیں بازو میں درد شروع ہوگیا‘ میں نے سمجھا کہ سوتے م یں کوئی پٹھہ دب گیا ہوگا‘ ٹھیک ہوجائیگا‘ مگر کہاں؟ ہفتہ ایسے ہی گزر گیا‘ مگر وہ ٹھیک نہ ہوا‘ میں نے سنا تھا کہ ہارٹ اٹیک ہونے سے پہلے بائیں بازو میں درد ہوتا ہے اگر توجہ نہ دی تو پھر ہارٹ اٹیک کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ چنانچہ میں نے ڈاکٹر صاحب سے رابطہ کیا‘ انہوں نے کہا کہ ای سی جی ہوگی‘ ای سی جی کے بعد ڈاکٹر صاحب نے کہا کہ دل کا مرض نہیں‘ یہ گڑبڑ گیس کی وجہ سے ہے۔ یعنی گیس دل کو ڈسٹرب کررہی ہے۔ کچھ ادویات دیں آرام آگیا۔ اگلے سال پھر وہی چکر‘ میں نے پھر دوسرے ڈاکٹر کو دکھایا انہوں نے بھی ای سی جی وغیرہ کی اور کہا کہ آپ کو گیس کا مرض ہے۔ پھر کسی نے بتایا کہ نہار منہ پانچ یا سات دانے کلونجی کھالیا کرو‘ تقریباً دو سال سے یہی کھارہا ہوں کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔ (ج، کراچی)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں