پتھری گردہ و مثانہ کے لیے یہ ٹوٹکہ مجھے کہیں سے ملا تھا میں نے کئی لوگوں کو اس کا نسخہ بتایا جس سے پتھری ریزہ ریزہ ہوکر بغیر کسی تکلیف کے خارج ہو جاتی ہے۔ نسخہ درج ذیل ہے گل سرکنڈہ (جسے لوگ کانے کہتے ہیں جن سے پہلے لوگ مکان کی چھت ڈالتے تھے )ایک کلو لیکر کسی چیز سے کچل لیں اب اسے کسی برتن میں تین یا چار کلو پانی ڈال کر اس میں سرکنڈہ (جو کچلا گیا ہو)ڈال کر آگ پر رکھ دیں جب پانی جل کر ایک بوتل رہے تو اسے ٹھنڈا کرکے پانی چھان کر بوتل میں بھر لیں اور دوسرا پھوک وغیرہ ضائع کردیں اب یہ پانی ایک چھٹانک صبح ایک چھٹانک کی مقدار شام کو پی لیں بس تیسرے یا چوتھے دن پتھر نما پتھری ریزہ ریزہ ہوکر نکلنی شروع ہو جائے گی بعض لوگوں کی ایک بوتل، بعض دو بوتل اور بعض کو تین بوتل پانی پینے سے پتھری خارج ہوکر بغیر اپریشن کے نکل جاتی ہے یہ میں نے کئی لوگوں پر نسخہ ازما چکا ہوں اب ماہنامہ عبقری کے لیے حاضر دعائوں کی درخواست کے ساتھ۔
(2) چھوٹے بچے کی ناف پھول جانا :بعض چھوٹے بچے کی پیدائش کے بعد پھول جاتی ہے اس کے لیے دیسی مرغی کا انڈہ لے کر اس کی سفیدی میں اجوائن دیسی پیس کر ناف پر لیپ کرنے کے بعد اوپر سے کپڑا باندھ دیں پانچ یا سات دن تک کرنے سے ناف اپنی اصلی حالت میں آ جاتی ہے۔
(3)ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کے لیے:روغن زیتون، روغن مال کنگنی اور روغن کلونجی ہم وزن لے کر ملالیں اور اس کی مالش آہستہ آہستہ ہاتھوں سے صبح شام کرتے رہیں انشاء اللہ درد سے فوراً آرام آجاتا ہے اور کچھ دن متواتر کرنے سے درد ہمیشہ کے لیے ختم ہو جاتا ہے۔
(4)درد ہر قسم کے لیے:کان درد، دانت کا درد، سر درد تو فوراً آرام آجاتا ہے ست کافور10گرام، ست اجوائن 1گرام، ست پودینہ 10گرام، کاربالک ایسڈ 2 گرام کو کسی بند شیشی میں ڈال کر اوپر سے ڈھکنا بند کرکے پانچ منٹ دھوپ میں رکھ دیں یہ ساری چیزیں پانی ہو جائیںگی اب درد کی جگہ پر تھوڑی سی روئی لے کر درد کی جگہ رکھ دیں فوراً آرام آجائے گا۔
(5)پیٹ درد ، پیچش میں مفید: جون اور جولائی کے مہینہ میں اکثر پیٹ میں درد اور خونی پیچش لگ جاتے ہیں اس کے لیے پودینہ سبز اور شیشم کے پتے آدھا آدھا تولہ لے کر گھوٹا بنالیں اور تین خوراکوں سے انشاء اللہ درد اور پیچش ختم ہو جاتے ہیں ایک ایک گلاس گھوٹہ صبح ، دوپہر شام ایک ہی دن میں مکمل آرام آجاتا ہے۔(علی احمد، منچن آباد)
حضرت حکیم محمد طارق محمود مجذوبی چغتائی (دامت برکاتہم) فاضل طب و جراحت ہیں اور پاکستان کونسل سے رجسٹرڈ پریکٹیشنز ہیں۔حضرت (دامت برکاتہم) ماہنامہ عبقری کے ایڈیٹر اور طب نبوی اور جدید سائنس‘ روحانیت‘ صوفی ازم پر تقریباً 250 سے زائد کتابوں کے محقق اور مصنف ہیں۔ ان کی کتب اور تالیفات کا ترجمہ کئی زبانوں میں ہوچکا ہے۔ حضرت (دامت برکاتہم) آقا سرور کونین ﷺ کی پُرامن شریعت اور مسنون اعمال سے مزین، راحت والی زندگی کا پیغام اُمت کو دے رہے ہیں۔ مزید پڑھیں