Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔

لوگ مجھے ’پھل‘ مانتے ہی نہیں! خیر میرے فوائد پڑھ لیں!

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

اگر کسی کے مثانہ میں گرمی ہو‘ جلن اور درد و پیشاب رک رک کر آتا ہو تو میرے مغز کھانے سے تمام تکالیف دور ہوجائیں گی۔ میں خدا کے فضل سے انسان کی غذائی کمی دور کرتا ہوں۔ جسم کو ٹھنڈا کرتا ہوں۔ آنتوں اور معدے کی سوزش کیلئے بہت مفید ہوں۔

میں نہیں مانتا کہ کوئی ایسا اللہ کا بندہ بھی ہوگا جو مجھے کسی نہ کسی نام سے نہ جانتا ہو کیونکہ مجھے مختلف ناموں سے یاد کیا جاتا ہے۔ اردو میں مجھ کو کھیرا کہتے ہیں۔ مگر میری بدقسمتی دیکھئے کہ دوسرے پھلوں کے مقابل میری اہمیت بہت کم ہے۔ بہت سے لوگ مجھے پھل مانتے ہی نہیں۔ مجھے خریدنے میں شرماتے ہیں اور میری قیمت بھی بہت کم ہے۔ خیر کوئی بات نہیں۔ مجھے غصہ بالکل بھی نہیں آتا کیونکہ میرا مزاج سرد ہے۔ اگر آپ عقل پر زور دیں تو میں اللہ تعالیٰ کی طرف سے آپ کیلئے ایک عظیم تحفہ ہوں۔ میرے اللہ کریم نے مجھ میں بہت خوبیاں پیدا کی ہیں۔ جن میں چند خوبیاں آپ کیلئے پیش کرتا ہوں۔ اگر آپ مجھے کھانے میں بضد ہوں تو پہلے مجھ کو پانی سے دھولیں۔ پھر مجھ سے اوپر والا سرا چاقو سےکاٹ دیں کٹی ہوئی جگہ پر وہ ٹکڑا رگڑ کر جھاگ پیدا کرکے میری کڑواہٹ دور کریں پھر تھوڑا اور ٹکڑا جھاگ والا کاٹ دیں۔ یہی طریقہ نچلے سرے سے کریں۔ پھر میرا چھلکا دور کریں اور ٹکڑے ٹکڑے کریں۔ نمک مرچ لگائیں۔ کھانے پر ایسا ذائقہ دوں گا آپ حیران ہوجائیں گے۔
مثانے کی گرمی‘ جلن ہو تو مجھے کھائیے!
اگر کسی کے مثانہ میں گرمی ہو‘ جلن اور درد ہو پیشاب رک رک کر آتا ہو تو میرے مغز کھانے سے تمام تکالیف دور ہوجائیں گی۔ میں خدا کے فضل سے انسان کی غذائی کمی دور کرتا ہوں۔ جسم کو ٹھنڈا کرتا ہوں۔ آنتوں اور معدے کی سوزش کیلئے بہت مفید ہوں۔ جگر اور معدہ کی گرمی کو دور کرتا ہوں۔ اگر مجھے کھانے کے ساتھ سلاد کے طور پر استعمال کیا جائے تو کھانے کو جلد ہضم کرتا ہوں۔ اگر آپ نے ایسا کیا تو پھر پیاز کی چھٹی ہوجائے گی۔
یرقان میں مجھے ضرور آزمائیے!
یرقان میں مجھے ضرور آزمائیے۔ جسم کو سکون اور دل کو آرام پہنچاتا ہوں۔ موسم گرما میں مجھے زیادہ سے زیادہ استعمال کریں اور ہاں ایک سچ بات بتادوں آپ کو بہت فائدہ ملے گا کہ میں جسم کوموٹا اور توانا کرتا ہوں۔
جسم کو موٹا کرنے میں میرا کوئی ثانی نہیں
اگر یقین نہیں ہےتو یہ اماں عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا واقعہ ملاحظہ فرمائیں۔بخاری شریف میں ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے منقول ہے کہ آپ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ارشاد فرماتی ہیں کہ ’’میری امی جان یہ چاہتی تھیں کہ میں جب رسول اللہﷺ کی خدمت اقدس میں (رخصتی کے بعد) جاؤں تو ذرا موٹی ہوکر جاؤں اس مقصد کیلئے کئی ادویات دی گئیں لیکن کچھ نتیجہ نہ نکلا پھر میں نے کھیرا اور کھجور کھائے اور خوب موٹی ہوگئی‘‘
سچ سچ بتائیں ہوں نہ میں کمال کی چیز
آخر میں میرے بیرونی طور پر استعما ل کے فوائد دیکھیں:
اگر سر میں درد ہو ساتھ بخار ہو تو مجھے چھیل کر پیشانی پر ملنے سے آرام ہوگا۔ اگر آپ کی آنکھوں میں سوزش ہو جائے تو پھر چھلکا لے کر گول گول ٹکڑے کرلیں ایک ٹکڑا ایک آنکھ پر تھوڑا سا رکھیں اور پھر اس ٹکڑےکا دوسرا حصہ رکھیں ضرور فائدہ ملے گا۔ شربت بزوری مشہور شربت ہے اس کا بھی میں ممبر ہوں۔ اب آپ آنکھیں بند کرکے سچے دل سے سوچیں اور سچ سچ بتائیں ہوں نہ میں کمال کی چیز۔

Ubqari Magazine Rated 3.5 / 5 based on 769 reviews.