Ubqari®

عالمی مرکز امن و روحانیت
اعلان!!! نئی پیکنگ نیا نام فارمولہ،تاثیر اور شفاءیابی وہی پرانی۔ -- اگرآپ کو ماہنامہ عبقری اور شیخ الوظائف کے بتائے گئے کسی نقش یا تعویذ سے فائدہ ہوا ہو تو ہمیں اس ای میل contact@ubqari.org پرتفصیل سے ضرور لکھیں ۔آپ کے قلم اٹھانے سے لاکھو ں کروڑوں لوگوں کو نفع ملے گا اور آپ کیلئے بہت بڑا صدقہ جاریہ ہوگا. - مزید معلومات کے لیے یہاں کلک کریں -- تسبیح خانہ لاہور میں ہر ماہ بعد نماز فجر اسم اعظم کا دم اور آٹھ روحانی پیکیج، حلقہ کشف المحجوب، خدمت والو ں کا مذاکرہ، مراقبہ اور شفائیہ دُعا ہوتی ہے۔ روح اور روحانیت میں کمال پانے والے ضرور شامل ہوں۔۔۔۔ -- تسبیح خانہ لاہور میں تبرکات کی زیارت ہر جمعرات ہوگی۔ مغرب سے پہلے مرد اور درس و دعا کے بعد خواتین۔۔۔۔ -- حضرت حکیم صاحب دامت برکاتہم کی درخواست:حضرت حکیم صاحب ان کی نسلوں عبقری اور تمام نظام کی مدد حفاظت کا تصور کر کےحم لاینصرون ہزاروں پڑھیں ،غفلت نہ کریں اور پیغام کو آگے پھیلائیں۔۔۔۔ -- پرچم عبقری صرف تسبیح خانہ تک محدودہے‘ ہر فرد کیلئے نہیں۔ماننے میں خیر اور نہ ماننے میں سخت نقصان اور حد سے زیادہ مشکلات،جس نے تجربہ کرنا ہو وہ بات نہ مانے۔۔۔۔ --

خواتین کے روز مرہ خاندانی مسائل

ماہنامہ عبقری - جولائی 2019ء

بیٹے کی نکسیر پھوٹ جاتی ہے! کوئی حل بتائیے
میں اپنے بارہ سالہ بیٹے کی وجہ سے بہت پریشان ہوں اسے اکثر نکسیر آجاتی ہے۔ وہ کوئی دوائی بھی نہیں کھاتا۔ مجھے کیا کرنا چاہیے؟(ام عبدالرحمٰن‘ ساہیوال)
مشورہ: آپ بازار سے پیٹھے کی مٹھائی لاکر رکھیے۔ پیٹھے کے دو ٹکڑے مٹی کے پیالے میں پانی بھر کر بھگودیں۔ رات کو بھگوئیے، صبح بیٹے کو مٹھائی کھلا کر پانی پلادیجئے۔ نیز مٹھی بھر ملتانی مٹی آدھ کلو پانی میں رات کو بھگوئیے۔ صبح پانی نتھارکر جگ میں رکھیے۔ تھوڑا تھوڑا پانی تمام دن پلائیے۔ دو ہفتے کر کے دیکھیے اللہ تعالیٰ صحت دیں گے۔
ناخن پرمہندی کا رنگ تیز آئے
کوئی ایسا ٹوٹکا بتائیں جس سے ناخن پر مہندی لگانے سے رنگ تیز آئے مجھے مہندی لگانے کا بہت شوق ہے۔ (ر۔ ہ کراچی)
مشورہ: بی بی! آپ تازہ ہری مہندی دیکھ کر خریدیے اور اس میں تھوڑا سا برائون جو کا سرکہ مری والوں کا ملائیے۔ ایک پیالی مہندی میں دو چمچے سرکہ ملائیے اور ناخنوں پر لگائیے۔ رنگ اچھا آئے گا۔ سرکے سے ناخن بھی ٹھیک رہیں گے اور چمک آئے گی۔
کیا میری ناک کا سوراخ بند ہوسکتا ہے؟
چار برس پہلے میں نے ناک چھدوائی تھی۔ دو سال سونے کی کیل پہنی۔ اب مجھے چھدی ہوئی نا ک زہر لگتی ہے۔ کیا یہ سوراخ بند ہوسکتا ہے۔ میرے بازو کمزور ہیں۔ میں چاہتی ہوں موٹے ہو جائیں۔ میرے بال اتر رہے ہیں۔ سر میں درد رہتا ہے آدھے سر کا درد ہوتا ہے۔ یہ سارے مسئلے حل کردیجئے۔(کوثر محمود‘ لاہور)
مشورہ: کوثر! وقت کے ساتھ ساتھ سوراخ بند ہو جائے گا۔ آپ کو یہ برا لگتا ہے تو کہیں آتے جاتے وقت اسے میک اپ سے چھپا سکتی ہیں اور کوئی علاج نہیں۔ گھر کا کام خوب دل لگا کر کیجئے۔ کپڑے دھونے اور کپڑے سے فرش صاف کرنے سے بازو موٹے ہو جائیں گے۔ سردی کے موسم میں آپ زیتون کے تیل کی مالش بھی کرسکتی ہیں۔ صحت ٹھیک ہوتو بالوں کی نشوونما ٹھیک ہوتی ہے۔ کلیجی، پالک ہفتے میں دو بار کھایا کیجئے۔ روزانہ ایک سیب کھانے سے بھی آپ کی صحت پر نمایاں اثر پڑے گا۔ آدھے سر کا درد ذہنی پریشانی سے بھی ہوسکتا ہے۔ رات کو بارہ دانے بادام اور ایک چمچ کشمکش پانی میں بھگو کر رکھ دیں۔ صبح اٹھ کر ایک کپ دودھ کے ساتھ کھائیں اس سے دماغ کو قوت پہنچے گی اور آپ کی صحت بھی بہتر ہو جائے گی۔ بازاری تیل وغیرہ استعمال نہیں کیجئے بالوں کی صفائی کا خیال رکھیئے۔
میری والدہ کے دو مسائل حل کردیجئے!
میری والدہ کا موٹاپا دن بدن بڑھتا جارہا ہے اور دوسرا جو سب سے بڑا مسئلہ جس کی وجہ سے ہم تمام بہنیں ‘ بھائی‘ والد اور حتیٰ کہ محلے دار اور رشتہ سبھی تنگ آچکے ہیں وہ مسئلہ ہے غصہ! میری والدہ کو نجانے کہاں سے اتنا غصہ آتا ہے ۔ بات کچھ بھی نہیں ہوتی اور آواز آسمان تک پہنچ جاتی ہے۔ بعد میں خود ہی بیٹھ کر پچھتاتی بھی ہیں اور بعض اوقات دوسرے بندے سے معذرت بھی کرتی ہیں۔ (پوشیدہ‘ راولپنڈی)
مشورہ:آپ کی والدہ کا اصل مسئلہ موٹاپا اور غصہ ہے انہیں گرم اور ثقیل بادی اشیاء نہ دیجئے۔ اچار، آلو، اروی، گوبھی، تیز مصالے، مرچ بند کردیجئے۔ ان سے کہیں کہ صبح اٹھ کر نماز پڑھ کر سیر کریں اور بعد میں ابلتے گرم پانی کے ایک کپ میں ایک بڑا چمچ شہد اور آدھے لیموں کا رس ملاکر پئیں۔ دوپہر کو انہیں سبزیاں دیں۔ نماز کی پابندی کرنے اور قرآن شریف پڑھنے سے مزاج کی تیزی کم ہو جائے گی۔
تھرموس سے آنےوالی ناگوار بو کا حل
ہم تھرماس میں کشمیری چائے بھرتے ہیں۔ جب ختم ہو جائے تو دھو لیتے ہیں۔ لیکن آٹھ دس دن بعد تھرموس سے ناگوار بو آنے لگتی ہے‘ بتائیے تھرماس کیے صاف کرنا چاہیے؟
مشورہ: آپ تھرماس روزانہ دھوئیے تاکہ اس سے بدبو نہ آئے۔ تھرماس میں ایک پیالی گرم پانی اور دو چمچے سرکہ ڈال کر رکھ دیجئے۔ پانی زیادہ گرم نہ ہو۔ آدھے گھنٹے بعد تھرماس دھو لیجیے۔ گھر میں برتن دھونے کا صابن یا سرف ہو، اس سے اچھی طرح دھوکر خشک کیجیے، بدبو دور ہو جائے گی۔

 

Ubqari Magazine Rated 3.7 / 5 based on 766 reviews.